تیزطوفان وژالہ باری اوربارشوںنے کسانوں کی اُمیدوں پرپانی پھیردیا

متاثرہ کنبوں ،کسانوں اورمیوہ باغات مالکان کاانتظامیہ سے معاوضہ فراہم کرنے کامطالبہ  ڈوڈہ  ڈوڈہ۔بھدرواہ//منگل اوربدھ کی درمیانی رات ریاست کے دیگرحصوں کی طرح ضلع ڈوڈہ کے قصبہ بھدرواہ، بہورا، چنچرارا، جٹانی ،اٹھکھاراوردیگرعلاقوں میں لگ بھگ 15 منٹ تک بارشوں ،ژالہ باری اورتیزآندھی وطوفان کاسلسلہ جاری رہاجس کی وجہ سے قصبہ بھدرواہ اورگردونواح کے علاقوں میں فصلوں،سبزیوں اورمیوہ باغات کوبڑے پیمانے پرنقصان پہنچا۔بھدرواہ جوکہ وادی کشمیرکے بعدمیوہ پیداوارمیں دوسرامقام رکھتاہے کے کسانوں کوشدیدبارشوں اورتیزآندھی وطوفان کی وجہ سے ہوئے نقصان سے سخت مایوسی ہوئی ہے اوروہ پریشانی میں مبتلاہوگئے ہیں۔بھدرواہ کے باغبانوں نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مختصروقت تک رہے تیزطوفان اورآندھی کی وجہ سے ہماری مکی، سیب ، اپری کوٹ، پیئرس ، سبزیوں اوردیگرمیوے تباہ ہوگئے ہیں۔جٹانی ۔چنچوراگائوں

مہومنگت کی پہاڑیوں پر تازہ برفباری

بانہال // وادی چناب کے علاقوں میں تازہ بارشوں کی وجہ سے جہاں لوگوں کو گرمی کی شدت سے راحت ملی ہے وہیں بانہال کی مہو منگت اورپیر پنجال کی دیگر اونچی پہاڑیوں پربدھ کی صبح تازہ برفباری ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کھڑی مہو منگت کے دبدلو، سرکنٹھا ٹاپ اور نس گلی وغیرہ کی چوٹیوں پر 12 جون کی صبح تازہ برفباری ہوئی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے پوری وادی چناب میں لوگوں کو گرمی کی شدت سے راحت ملی ہے جبکہ زمینداروں کو بھی بارشوں سے فائدے کی امید ہے۔   

نیشنل کانفرنس گوجروں سمیت پسماندہ طبقوں کی بہبودکی وعدہ بند:سجادشاہین

بانہال //نیشنل کانفرنس لیڈراورضلع صدررام بن سجادشاہین نے کہاہے کہ نیشنل کانفرنس گوجربکروال طبقے سمیت تمام نظراندازکئے گئے لوگوں کے مسائل کاازالہ کرنے کی وعدہ بندہے۔سجادشاہین نے ان خیالات کااظہار بانہال اسمبلی حلقہ کے بنکوٹ علاقہ میں گوجربرادری کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام طبقوں کی پائیدارترقی نیشنل کانفرنس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت پسماندہ طبقوں کی معاشی ترقی اوربدحالی دورکرنے کیلئے کام کرنے کاعزم رکھتی ہے اورغریب عوام کے مسائل کاازالہ کرے گی۔اس دوران شاہین نے کانگریس کے سابق ایم ایل اے پرعا م لوگوں خاص طورپرگوجربکروال طبقہ کے لوگوں کونظراندازکرنے کاالزام عائد کیا۔انہوں نے کہاکہ گوجرآبادی بانہال اوراس کے گردونواح کے علاقوں مثلاً کھڑی ۔ترگام، مہو۔رام سو، نیل ۔لورا، ممنا۔گگونی۔سمر۔ہڑوگ،پوگل پرستان، بنگارا، ٹانکا، ناون ، باوا، ار ی ناگ،

ڈی سی رام بن کافمروٹ سنگلدان میں عوامی دربار

بجلی سپلائی میں بہتری اورسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کیلئے 7.5لاکھ روپے منظورکئے  گول//ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈ ی ڈی سی)رام بن شوکت اعجازبٹ نے سنگلدان بلاک اورضلع کی دوردرازپنچایتوں کادورہ کرنے کے ساتھ ساتھ فمروٹ پنچایت میں پبلک آئوٹ ریچ پروگرام کاانعقاد کیااورمتعدد ترقیاتی کاموں کامعائینہ کرنے کے علاوہ بنیاد ی سہولیات کی صورتحال کاجائزہ لیا۔اس دوران پروگرام میں ایس ڈی ایم گول غیاث الحق، اے ایس پی رام بن سنجے پریہار، سی ایم اورام بن ڈاکٹر سیف الدین، اے سی ڈی رام بن ظفربانڈے، سی ای اورام بن عبدالحمیدفانی ، ایکسین پی ایچ ای ،بشیراحمد بی ڈی او سنگلدان راجندرسنگھ راناکے علاوہ آٹھ سے زائد پنچایتوں کے مقامی سرپنچ وپنچ ودیگرمعززین موجودتھے۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے سنگلدان، ٹھٹھارکہ، چچھواہ، سیری پورہ، اند، مہاکنڈ اوردلواہ ودیگرعلاقوں کے لوگوں سے بات چیت کے دوران ان کے مسائل سنے اوران کے

آل انڈیا غفران میموریل کرکٹ چمپئن شپ

ڈوڈہ //سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں جاری 15ویںآل انڈیا غفران میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے روز وائلنٹ کرکٹ کلب لاٹی (وی سی سی ایل )ادہم پورنے یوتھ فار پیس کرکٹ کلب (وائی ایف پی سی سی ) کشتواڑکو 5وکٹوں سے شکست دے کرمیچ جیت لیا۔ٹاس جیتنے کے بعدوائی ایف پی سی سی کشتواڑکی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ لیااور15.3 اوروں میں 88 رن بنائے اوراس کی پوری ٹیم ڈھیرہوگئی۔اس دوران رفیق نے سب سے زیادہ 26 جبکہ عمراقبال نے 21 رن بنائے ۔وی سی سی ایل ادہم پورکی طرف سے ساد کوکانے تین وکٹیں جبکہ عطامحمد،عابد کنٹھ اورطاہرملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری پاری میں بلے بازی کرتے ہوئے وی سی سی ایل ادہم پورنے 89 رنوں کاہدف 12.5 اوروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ جیت لیا۔اس دوران تنویرملک نے سب سے زیادہ 34جبکہ ساحل ساجن اورعابدکنٹھ نے بالترتیب 15 اور14رن بنائے۔وائی ایف پی سی سی کشتواڑکی طرف س

بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن

رام بن//چائلڈ ویلفیئرکمیٹی /جووینائل جسٹس بورڈ رام بن نے لیبرڈیپارٹمنٹ رام بن کے اشتراک سے بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن منانے کے مقصدسے اوک فیلڈس انٹرنیشنل سکول رام بن میں بیداری کیمپ کاانعقادکیا۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ لیبرکمشنررام بن راکیش اروڑہ مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرپرسن چائلڈویلفیئر کمیٹی شبیراحمدزوہد ،کھمیندرچوہدری ڈیسگنیٹڈ افسرفوڈ سیفٹی اینڈسٹنڈارڈ س ،سکول کے چیئرپرسن ،عملہ اورطلباموجودتھے۔اس موقعہ پر خیالات کااظہارکرتے ہوئے سماجی کارکنان اورمعززشہریوں پرزوردیاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کونبھاتے ہوئے بچوں کومزدوری سے دوررکھنے میں اپنارول ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگرکہیں کوئی بچہ مزدوری کرتاہواپایاجائے تواس کی جانکاری متعلقہ محکموں کودی جائے گی۔اس دوران مقررین نے بچوں کے حقوق کے بارے میں جانکاری دی۔  

مزید خبرں

ناچلانہ۔ کھڑی رابطہ سڑک کی خستہ حالی کامعاملہ  لوگوں کا ریلوے تعمیراتی کمپنیوں افکان اورارکان انٹرنیشنل کیخلاف مظاہرہ  محمد تسکین  بانہال // بانہال کے کھڑی علاقے میں بدھ کی صبح سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگوں اور دکانداروں نے ناچلانہ۔ کھڑی اور مہو منگت کو جوڑنے والی رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے معاملے کولے کر کھڑی علاقے میں کئی ریلوے ٹنلوں کو تعمیر کرنے والی تعمیراتی کمپنی افکان اور ارکان انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور کھڑی مہو سڑک پر دھرنا دے کر اسے کچھ وقت کیلئے آمدورفت کیلئے بند رکھا ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناچلانہ کھڑی رابطہ سڑک ریلوے کی تعمیراتی کمپنی کے زیر استعمال ہے اور اس کی بھاری بھرکم مشینری نے سڑک کو تباہ کردیا ہے اور سڑک کا ڈرینیج سسٹم مکمل طور سے تہس نہس ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ افکان کمپنی اس کی دیکھ ریکھ اور مرمت اور تجدید کیل