تازہ ترین

چیف سیکرٹری کا دورۂ رام بن

رام بن/چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ضلع رام بن کا دورہ کیا اور وہاں قائم لنگر اور اقامتی مقاما ت کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے ضلع میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات ،قومی شاہراہ پر چار گلیاروں والے پروجیکٹ کی پیش رفت اور ضلع کیپکس بجٹ کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے میٹنگ کے دوران ضلع کی مجموعی ترقی اور بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آور ی کا بھی جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلا، اے ڈی سی رام بن ڈاکٹر بشارت حسین،ایس ایس پی ٹریفک ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران ، تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر ضلع افسران بھی تھے۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ میں ’’ بیک ٹو ولیج‘‘ کو جاری کرنے کے مقاصد بیان کئے۔ اُ

گلوبل پیس آرگنائزیشن کے زیراہتمام مہورمیں رورل ایجوکیشنل کنکلیوکاانعقاد

مہور//گلوبل پیس آرگنائزیشن نے دیہی علاقوں میں معیارتعلیم بہتربنانے کے مقصدسے محکمہ سکولی تعلیم کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول مہورمیں ایک روزہ رورل ایجوکیشنل کنکلیوکاانعقادکیاجس کامقصد نظام تعلیم ،مسائل اوران کے ازالہ کے بارے میں تبادلہ خیال کرناتھا۔ اس دوران پروگرام میں مہورکے پہلے آئی اے ایس آفیسر بابرعلی چوگاٹہ مہمان خصوصی تھے۔بابرعلی چوگاٹہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ بہترنظام تعلیم سے ہی علاقے کی تعمیروترقی اورسماج میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔پروگرام کے آغاز میں کے اے ایس افسررفیق احمدجرال نے مہمانوں کااستقبال کیااورموجودہ تعلیمی نظام اورصورتحال کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں تعلیمی نظام کی بھی عکاسی بھی کی۔اس موقعہ پر محمداشرف نواز، پروفیسرشوکت احمد، آرکے ٹڈیال منصف مجسٹریٹ مہور ،علی حیدرشاہ سکاسٹ سکالر، تحصیلدارمہور نربھے شرمااورایڈوکیٹ سرورمیرنے مو

ڈوڈہ میںبے روزگارخواتین کیلئے تربیتی پروگرام اختتام پذیر

ڈوڈہ//سٹیٹ بنک آف انڈیا کی جانب سے ایس بی آئی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی میں جاری تربیتی پروگرام ایک پروقاراختتامی تقریب کے ساتھ پایہ تکمیل کوپہنچ گیاہے۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ منیجر پریم لال کے علاوہ ایس بی آئی آرایس ای ٹی آئی ڈوڈہ کے فیکلٹی ممبران فہیم راجہ اورشبنم ملک بھی موجودتھے۔اس تربیتی پروگرام کے دوران بے روزگارخواتین کومرکزی وزارت برائے دیہی ترقی حکومت ہندکی طرف سے 30لڑکیوں کوکٹنگ اورٹیلرنگ کی تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ اپناروزگارکمانے کے اہل بن سکیں۔  

ڈوڈہ میں متعددنوجوانوں کی جموں کشمیر پیپلزمومنٹ میں شمولیت

ڈوڈہ//جموں اینڈکشمیرپیپلزمومنٹ (جے کے پی ایم ) کے چناب ویلی یونٹ کی طرف سے پارٹی کے پروگراموں اورپالیسیوں کے بارے میں عام کی جارہی بیداری کے نتیجے میں کوآرڈی نیٹر حلقہ اندروال توصیف خالدشیخ کی موجودگی میںڈوڈہ میں متعددسیاسی پارٹیوں سے وابستہ کارکنان نے جموں اینڈکشمیرپیپلزمومنٹ میں شمولیت اختیارکی۔اس سلسلے میں تحصیل کاہرہ ،اسمبلی حلقہ اندروال ،ضلع ڈوڈہ کے گائوں بٹولہ میں جے کے پی ایم کاایک اجلاس منعقدہواجس میں علاقہ کے متعددنوجوانوں نے پارٹی کادامن تھام لیااورجے کے پی ایم کوزمینی سطح پرمضبوط کرنے کیلئے کوآرڈی نیٹر توصیف خالدشیخ کی نگرانی میں کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔اس دوران پیپلزمومنٹ میں یونس احمد، محمدلطیف، عارف حسین، شکیل احمد ،بلال حسین،عاقب ،سلیم، عشرت ،رشید،اعجازودیگران نے شمولیت اختیارکی۔توصیف خالدشیخ نے نئے کارکنان کاپارٹی میں استقبال کیااوران پرپارٹی سرپرست ڈاکٹرشاہ فیصل

مہور میں دو دنوں سے پیٹرول نایاب ،لوگ پریشان

مہور//مہور میں گزشتہ دو روز سے پیٹرول پمپ پر تیل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلے میںمقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے پیٹرول پمپ بند پڑا ہواہے جس کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیاں تیل نہ ہونے کے سبب  بند ہوکررہ گئی ہیں۔واضح رہے کہ مہور میں ایک ہی پیٹرول پمپ ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں روزانہ بنیادوں پرتیل بھرتی ہیں اس کے علاوہ اگرچہ دوسرا پیٹرول پمپ ہے وہ بھی تقریباً 50کلومیٹر کی دوری پرنرلو کے مقام پر ہے جہاں پر گاڑیوں کا پہنچنا ناممکن ہے۔جہاں ایک طرف سے ٹرانسپوٹروں نے اپنی روداد سنائی وہیں دوسری جانب مسافر بھی مشکلات سے دوچارہیں۔اس بارے میں مقامی ٹرانسپوٹروں نے بتایاکہ تیل نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بند پڑی ہوئی ہیںجس سے  ان کا نقصان ہورہا ہے۔مقامی آبادی نے پیٹرول پمپ کی انتظامیہ پر غیرسنجیدگی کاالزام

ڈوڈہ کے دیہی علاقوں کے سرکاری سکول زبوں حالی کاشکارـ:اے آئی ایس ایف

ڈوڈہ//آل انڈیاسٹوڈنٹس فیڈریشن (اے آئی ایس ایف )کے ضلع صدرڈوڈہ سلیندرپریہارنے دیہی علاقوں میں سکولوں کی خستہ حالی اورغریب طلباء کی تعلیم کے تئیں عدم دلچسپی پرتشویش کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں پریہارنے کہاکہ دیہی علاقوں کے سترفیصدبچے بہترتعلیم کیلئے پرائیویٹ سکولوں کاانتخاب کرتے ہیں لیکن باقی تیس فیصدغریب بچے ہی سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جاتے ہیں لیکن دیہی سکولوں میں تدریسی عملے کی قلت اورناکافی ڈھانچے کی وجہ سے انہیں آئے روزشدیدپریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے مگرحکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہربچے کوتعلیم دیناحکومت کافرض ہے لیکن حکومت کی طرف سے دیہی سکولوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے اورنہ ہی معیارتعلیم کوسدھارنے اوربنیادی ڈھانچے کوبہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔پریہارنے کہاکہ ضلع ڈوڈہ کے سترفیصددیہی سکولوں میں بنیادی ڈھانچے مثل

مزید خبرں

کٹھوعہ عصمت ریزی واقعہ پر عدالتی فیصلہ کاخیرمقدم مجرموں کوسزاملنے سے عوام کاعدلیہ پراعتمادبحال ہوا:سجادکچلو کشتواڑ/سابق وزیراورنیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر سجاداحمدکچلو نے کھٹوعہ عصمت ریزی واقعہ پر عدالتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے عوام کوعدلیہ سے انصاف ملنے کی ایک نئی اُمیدپیداہوئی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں سجاداحمدکچلونے کھٹوعہ کے رسانہ واقعہ میں ایک معصوم بچی کی عصمت ریزی اور قتل کیس میں خصوصی عدالت کی طرف سے منصوبہ ساز سانجے رام اور پولیس افسر دیپک کھجوریہ سمیت7میں سے6ملزماں کو قصور وار ٹھرانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ  اس طرح کے سنگین جرائم میں سیاست کرنے سے احتراز کیاجاناچاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری عدالتوں میں ابھی بھی بے شمارکیسوں کی سماعتیں زیرالتوہیں اس لیے عدلیہ کے نظام میں بہتری لاکرتمام کیسوں کانپٹارہ کرکے متاثرہ کنبوں کے ساتھ