تازہ ترین

کشتواڑکے علاقہ دچھن کی خوبصورتی حکومتی نظروں سے اوجھل

سیاحتی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے اورضروری خدمات مہیاکرانے کامطالبہ  کشتواڑ //ضلع ہیڈ کواٹر کشتواڑ سے60 کلومیڑ کی دوری پر واقع علاقہ دچھن خوبصورتی کے اعتبار سے منفردشناخت اورشہرت رکھتاہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اس علاقہ کے لوگ آزادی کے بعد70 سال سے زائد گزرنے کے باوجودبھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔جہاں ایک طرف مرکزی حکومت اس وقت ملک کے ہر شہر ، قصبہ  اورگاوں کوڈیجیٹلائزبنانے کامنصوبہ تیارکررہی ہے وہیں کشتواڑ کا علاقہ دچھن   کے لوگوں کو بنیادی سہولیات اورموبائل خدمات تک دستیاب نہیں ہیں۔ اگر چہ پچھلے برس علاقہ میں بی ایس این ایل کی طرف سے موبائل سروس خدمات شروع کی گئی تھیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ناقص کارکردگی کے سبب لوگوں کو پورا دن کسی مخصوص جگہ پرفون رابطہ کرنے کیلئے رہنا ہے لیکن پھر بھی بات لوگ اپنوں سے رابطہ کرنے سے قاصرہی رہتے ہیںجس کے نتیجے میں لوگ

ریاست میں اگلی حکومت نیشنل کانفرنس کی ہوگی :سجادشاہین

 بانہال//نیشنل کانفرنس کے ضلع صدررام بن اورانچارج بانہال اسمبلی حلقہ حاجی سجادشاہین نے کہاہے کہ نیشنل کانفرنس جمو ں وکشمیرمیں اگلی حکومت اپنے بل بوتے پربنائے گی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس عوام کی شاندارحمایت کے ساتھ اپنے بل بوتے پراسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔حاجی سجادشاہین سنٹرل پارک بانہال میں پارٹی ورکروں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران خطاب کررہے تھے۔انہوں نے پی ڈی پی اوربی جے پی پرالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ یہ جماعتیں سماج کوکمزورکرنے کے خفیہ ایجنڈے پرعمل پیراہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے مختلف سازشیں رچ کراوربی جے پی کی خفیہ طورپرمددکرتی ہے اوران دونوں جماعتوں کاہدف اقتدارہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اوربی جے پی عوام کااستحصال کررہی ہیں اورکشمیرمخالف ایجنڈے پرگامزن ہیں۔سجادشاہین نے کہاکہ تاریخ پھرسے اپنے آپ کودہرائے گی اور1977 کی طرح نیشنل کانفرنس پھر

’بٹوت کوسب ڈویژن اورسب ڈسٹرکٹ کادرجہ دیاجائے‘

بٹوت //ریاست کے خطہ چناب کے مشہور قصبہ بٹوت کے لوگوں اورمختلف سیاسی وسماجی تنظیموں سے وابستہ لیڈران نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے بٹوت کو سب ڈویژن و سب ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے کا  پُرزور مطالبہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں بٹوت کے بھدروا موڑ چوک میںبٹوت ومضافات کے سیاسی وسماجی کارکنان کاایک اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے بعد بٹوت میونسپل کمیٹی کے صدرراوپندرسنگھ اور دیگرمیونسپلٹی وارڈ ممبران ،بٹوت بلاک کی ایک درجن کے قریب پنچائتوںکے سرپنچوں اورپنچوںکے علاوہ ریاستی یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری راشد ملک، نیشنل کانفرنس ضلع رام بن کے جنرل سیکریٹری عارف میر،پی ڈی پی لیڈرشمعون میر،بی جے پی لیڈررام کمارگپتا،جگدیش چند راجپوت کانگریس پارٹی کے بلاک صدربٹوت جنک سنگھ بٹوت مسلم کمیٹی کے صدرمحمدیوسف میر ،سناتن دھرم سبھا کمیٹی کے صدرروی کمار گپتا،بٹوت بیوپار منڈل کے صدرسنجے گپتا،بٹوت ہوٹل ڈھابہ فورم کے صدر غلام حیدر

قصبہ بانہال میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا

 بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر قصبہ بانہال میں پیر کی صبح سے لگا ٹریفک جام بعد دوپہر تین بجے تک جاری رہا جس کی وجہ سے مسافروں ، سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے قصبہ بانہال کے دونوں اطراف مسافروں کے علاوہ سکولی بچوں کو صبح اور بعد دوپہر کئی گھنٹوں تک جام میں پھنسے رہنا پڑا جبکہ میلہ کھیر بھوانی کیلئے جانے والے یاتریوں ، سیاحوں اور عام مسافربھی کم از کم چار گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔کئی مسافروں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ قصبہ بانہال کے دونوں اطراف ٹریفک جام کی وجہ سے پانچ چھ کلومیٹرکی مسافت طے کرنے کیلئے انہیں چار گھنٹوں کاوقت لگ گیا۔۔ انہوں نے کہا کہ ڈولیگام ، بنکوٹ اور کسکوٹ کی مقامی رابطہ سڑکیں بھی شدید ٹریفک جام کی وجہ سے مقامی ٹریفک اور سکول بچوں کیلئے بند رہا اور تپتی دھوپ میں درماندہ مسافروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ انہ

گول میں بھاجپا کا ماہانہ اجلاس ، کئی لوگ پارٹی میں شامل

گول//گول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت پارٹی لیڈر کلدیپ راج دوبے منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے کار کنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر دوسری پارٹیوں سے خیر باد کہہ کر بی جے پی میں کار کنوں نے شرکت کی اور کہا کہ وہ دور گیا جب ووٹ فرقہ کی بنیادی پر لیا جاتا تھا اور غریب عوام کا ہر طرف سے استحصال کیا جا رہا ہے ۔ اس موقعہ پر بہت سارے لوگوں نے سب ڈویژن گول میں عوامی مسائل کو اجاگر کیا ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی لیڈر کلدیب راج دوبے المعروف منگو شاہ نے کہا کہ عوام کو فرقہ پرست کی بنیادی پر تقسیم کرنا انسانیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ ایم پی فنڈ سے لوگ یہاں پر نا واقف تھے لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں جس طرح سے ایم پی فنڈس سے یہاں پر تعمیری کام ہوئے ہیں لوگ بھی جاگ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام کسی بھی قسم کی فرقہ پرست کو ہمیشہ سے ہی شکست دیتی رہ

پنجرکشتواڑمیں کیرئیرکونسلنگ پروگرام کااہتمام

کشتواڑ//فوج کی جانب سے پنجر،کشتواڑمیں علاقہ کے نوجوانوں کیلئے ایک کیرئیرکونسلنگ پروگرام کاانعقادکیاگیا جس میں پنجرعلاقہ کے دورافتادہ دیہات کے بچوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقعوں کے بارے میں جانکاری دی ۔اس موقعہ پربتایاگیاکہ طلبابارہویںپاس کرکے کس طرح سے اگلی منزل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔اس دوران طلباء کوتحریکی لیکچردیاگیا ۔اس موقعہ پر طلباء نے مقررین نے مختلف سوالات بھی کئے جن کے انہیں اطمینان بخش جوابات دیئے گئے ۔ پنجرکے لوگوں نے فوج کی علاقہ کے نوجوانوں کے مستقبل کوسنوارنے کیلئے کی جارہی کاوشوں کوسراہااورشکریہ اداکیاہے۔  

بٹوت ۔چکواسڑک پرکام کی سست رفتاری کامعاملہ

بٹوت //بٹوت کے دھرالٹا، ترنگا،بنڈیہرا، بہرتھال لڑوال اورچکواکے لوگوں نے بٹوت چکوادس کلومیٹرسڑک پرکام کی سست رفتاری کے معاملے کولے کرپی ایم جی ایس وائی ڈویژن رام بن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے پی ایم جی ایس وائی کے انجینئروں اورمتعلقہ ٹھیکیدارکے خلاف نعرے بازی کی اورکام کی سست رفتاری پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ سڑک پرکام کی سست رفتاری سے ان کے مکانوں اورفصلوں کونقصان ہورہاہے۔انہوں نے سڑک پرڈنگوں، نالیوں اورپلیوں کی عمیرکامطالبہ کیا۔اس سلسلے میں پی ایم جی ایس وائی انجینئروں کاکہناہے کہ سڑک پرپچھلے دوسال سے کام بندتھاجودوبارہ شروع کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں نالیوں کی تعمیرکی جائے گی۔

مزید خبرں

ماڈ ل ہائرسکینڈری سکول چانہ کاتعلیمی دورہ اختتام پذیر زاہد ملک مہور//گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول چانہ زون چسانہ کے طلباء کا پیر کی گلی اور شاہدرہ شریف راجوری کا دو روزہ تعلیمی دورہ اختتام پذیرہوگیاہے ۔اس  تعلیمی دورے کااہتمام   انچارج پرنسپل مختار وانی کی زیر نگرانی  کیا گیاتھا۔دورے کے پہلے دن طلباء اور عملہ شہادرہ شریف زیارت کے انتظامیہ سے بھی ملاقی ہوئے۔اس دوران شاہدرہ شریف انتظامیہ نے اس اسکول کے ہر یتیم بچے میں 1000 روپے تقسیم کئے اور انہیں یقین دلایاکہ اس اسکول کے جس بھی بچے کو کسی بھی مدد کی ضرورت ہوگی وہ ان کی مدد کیلئے تیار ہے۔اسکول کے پرنسپل،عملہ اور طلباء نے شاہدرہ شریف کے سربراہ قیوم ڈار کو مبارک باد پیش کی۔دورے میں شامل 60 سے زائد طلباء اور اسکول کے عملے نے حصہ لیا۔اس دوران اسکول کی ایک طالبہ آشو رانی نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہ