تازہ ترین

گوجر بکروال کانفرنس ضلع رام بن کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد

 رام بن// آل جموں و کشمیر گوجر بکروال کانفرنس ضلع رام بن کے صدر چودھری عبد الغنی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پروقار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ، مہمان ذی وقار ایس ایس پی رام بن میڈم انیتا شرما کے علاوہ سول و پولیس انتظامیہ کے کئی اعلی افسران، ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار، اسسٹنٹ رینو کمشنر ہربنس لال، اوکفیلڈس انٹرنیشنل سکول پرنوت رام بن کے سرپرست محمد سلیم ڈار، نیشنل کانفرنس کی رہنما میڈم امرت ورشا، محبوب رینا، مرکزی سیرت کمیٹی رام بن کے سرپرست محمد شوکت مغل تنظیم ائمہ مساجد کے ترجمان مولانا نذیر احمد قاسمی، گوجر بکروال کانفرنس کے ریاستی صدر حاجی محمد یوسف مجنون، سول سوسائٹی کے ممبران اور دیگر کئی اہم معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چودھری عبد الغنی اور ان کی تنظیم کے جملہ کارکنان نے اپنے آنے والے سبھی مہمانوں کا خوش آمدید کہتے

کشتواڑمیں ’بیٹی بچائوبیٹی پڑھائو‘سے متعلق لیکچرکااہتمام

 کشتواڑ//لوگوں کوبچیوں کی اہمیت اوران کی تعلیم کے حوالے سے بیدارکرنے کے مقصدسے فوج کی جانب سے گلاب گڑھ ،کشتواڑمیں بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو‘‘کے موضوع پرایک لیکچرکااہتمام کیاگیا۔اس دوران مقررین نے بچیوں کوبااختیاربنانے اورانہیں تعلیم دلوانے پرزوردیا۔ اس موقعہ پر لوگوں کوبچیوں کی بہبودکیلئے ریاستی ومرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی بہبودسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔انہوں نے لوگوں بالخصوص خواتین پرزوردیاکہ وہ سرکاری سکیموں کے فوائدحاصل کرنے کیلئے آگے آئیں۔اس دوران لیکچرمیں اساتذہ اورطلباء کی کثیرتعدادموجودتھی۔مقامی لوگوں نے فوج کی طرف سے بچیوں کوبااختیاربنانے اوران کی تعلیم کے سلسلے میں بیداری پروگراموں کیلئے اقدامات کوسراہا۔  

ریاست میں اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی کامعاملہ

 کشتواڑ//سینئرنیشنل کانفرنس لیڈراورسابق وزیر سجاداحمدکچلونے مرکزی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیرکی اسمبلی نشستوں کی حدبندی کے حوالے سے دیئے گئے بیان پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے تجویزکی گئی سفارشات کی مخالفت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں سجاداحمدکچلونے کہاکہ عوامی حلقوں میں یہ رپورٹ کہ وزیرداخلہ امت شاہ جموں وکشمیرمیںاسمبلی نشستوں کی ازسرنوحدبندی کامنصوبہ رکھتے ہیں سے لوگوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب ہندوستان بھرمیں ازسرنواسمبلی حلقوں کی حدبندی ہوئی تھی تواس وقت بھاجپانے جموں وکشمیرکی اسمبلی نشستوں کی حدبندی کی بھی حمایت کی تھی جبکہ نیشنل کانفرنس نے اس وقت بھی ایساکرنے کی مخالفت کی تھی اورکہاتھاکہ لوگوں کی خواہشات کے خلاف کوئی بھی تبدیلی عمل میں نہ لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے حوالے سے بھاجپاکایہ ایجنڈانظرآرہاہے کہ ریاست کی خصوصی دفعات 370 اور35A کوہٹایاجائے

ڈوڈہ میں لاپتہ شخص کی نعش جنگل سے برآمد

 ڈوڈہ //ضلع کے کاشلی گائوں میں گزشتہ صبح اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب پچھلے ایک ہفتے سے لاپتہ ایک شخص کی نعش گائوں کے قریبی جنگل میں پائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت رمیش کمار ولد شیوکمار ساکن خاشلی تحصیل پھگسو ضلع ڈوڈہ کے طورپرہوئی ہے جو 31مئی 2019سے لاپتہ تھا۔بتایاجاتاہے کہ یہ شخص کسی کام سے 31 مئی کوباہرگیاتھا لیکن وہ گھرواپس نہ لوٹا،اوراس کے بعداہل خانہ نے اس کی رپورٹ متعلقہ پولیس سٹیشن میں کروائی ۔ایس ایچ او ٹھاٹھری سریش کمارکی قیادت میں پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارے اوراس دوران اسے گزشتہ روزصبح گلوپاس جنگل سے اس کی نعش برآمدکی ۔اس دوران ایس ایچ اوسریش گوتم بھی موقعہ پرپہنچے اورنعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ٹراماہسپتال ٹھاٹھری پہنچایا۔اس بارے میں ایس ایچ اوٹھاٹھری کاکہناہے کہ پولیس نے دفعہ 174سی آرپی سی معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اوریہ پتہ لگایاجارہاہے ک

پنچایت ومیونسپل انتخابات میں الیکشن ڈیوٹی کی انجام دہی

 ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کے بوتھ لیول افسران نے حکومت سے پنچایت ومیونسپل انتخابات کواحسن طریقے سے انجام دینے کیلئے بی ایل اوزکے ساتھ ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کے وعدے کووفاکرنے کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلے میں پریس کے نام جاری مشترکہ بیان میں سبھاش چندربی ایل اوٹانٹا، نصیراحمد ۔اسی ۔سنجیت سنگھ، اخلاق احمد،نذیراحمد، راجیش کمار،رشی کمار، سنتوش کمار، عرفان احمد ، محمداشرف ،غلام حسین ودیگران نے کہاکہ حکومت نے اعلان کیاتھاکہ پنچایت ومیونسپل انتخابات کواحسن طریقے سے منعقدکروانے کے بعدایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی لیکن انتظامیہ اضافی تنخواہ دینے سے مکرگئی ہے جوکہ ہمارے ساتھ سراسرناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ باقی تمام ملازمین جنہوں نے الیکشن ڈیوٹی دی تھی کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ واگزارکردی ہے لیکن بی ایل اوزکی اضافی تنخواہ نہیں دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیکشن 13cc BLO/AERO/ERO/DEOکے تحت بی ایل اوزکو

مزید خبریں

گول ، رام سواوربانہال کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت سے لوگ پریشان  ایم ایم پرویز ضلع رام بن کی تین سب ڈویژنوں گول،رام سواوربانہال کے لوگوں کومختلف سڑکوں پرعوامی ٹرانسپورٹ کی قلت کے سبب پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ سب ڈویژنوں میں کثیرتعدادمیں سرکاری اورغیرسرکاری ملازمین متعلقہ دفاترمیں پہنچنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کاسہارہ لیتے ہیں لیکن سڑکوںپرگاڑیوں کی کمی کے سبب انہیں گاڑیوں کے چھتوں پرچڑھ کرسفرکرناپڑتاہے اورشدیدکوفت کاسامنارہتاہے۔اس سلسلے میں ایک سرکاری ملازمہ پمی دیوی نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ (گاڑی )میں حدسے زیادہ رش کی وجہ سے اسے سیٹ نہیں ملتی ہے اوروہ بعض دفع گاڑی پرچڑھنے سے قاصررہتی ہے جس کے نتیجے میں وہ اکثراپنے دفترتاخیرسے پہنچتی ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران سے مانگ کی ہے کہ وہ لوگوں کی پریشانی کاازالہ کرنے کیلئے رابطہ سڑکوں پرعوامی گاڑیوں