تازہ ترین

ٹھٹھارکہ کی عوام گندہ پانی پینے پرمجبور

گول//سب ڈویژن گول کی پنچایت ٹھٹھارکہ میں عوام محکمہ پی ایچ ای کی عدم توجہی کے باعث گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران مرد و زن نے ہاتھوں میں برتن لیکر نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ ان کے علاقہ کو ہمیشہ سے ہی انتظامیہ اور حکومت نے نظرانداز رکھاہے اور آج اکیسویں صدی میں بھی انہیں پانی کے حصول کیلئے کئی کلو میٹر کا سفر طے کرناپڑتاہے ۔انہوں نے بتایاکہ پانی دوردراز کے چشموں سے لاناپڑتاہے جس کیلئے پورا دن ضائع ہوتاہے لیکن محکمہ صاف پانی کی سپلائی کیلئے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت کاشکار لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے ۔مظاہرین نے کہاکہ یہ پانی استعمال کے قابل نہیں اور اس سے تو کپڑے بھی نہیں دھوئے جاسکتے لیکن اس کے سوا ان کے پاس کوئی دوسرا چارہ نہیں ۔ان کاکہناہے

بٹوت میں 28واں سہ روزہ سمیلن اختتام پذیر

بٹوت //بٹوت میںروایتی اٹھائیسواںروحانی سہ روزہ سنت سمیلن اختتام پذیرہوا۔اس تقریب میں ریاست وبیرون ریاست سے آے ہزاروں عقیدت مندوںنے شرکت کی ۔بٹوت کی مسلم برادری نے شوبھا یاترا کے دوران سبیلیں لگا کر جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔بٹوت میںاٹھائیس سال سے سادھوی بونیشوری دیوی کے زیر سرپرستی ہربرس ماہ جون میںیہ سمیلن منعقدہوتارہاہے ۔سمیلن میں حسب روایت ریاست وبیرون ریاست سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ سمیلن کا اختتام روایتی انداز میںلنگر اور شوبھا یاترا کے اہتمام سے ہوا۔ شوبھا یاترا بٹوت یاتری بھون سے شروع ہوکر بٹوت کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے واپس یاتری بھون میں آکر اختتام ہوئی۔ اس دوران بٹوت کی مسلم برادری کی جانب سے شوبھا یاترا میں شامل عقیدت مندوں کے لئے جگہ جگہ سبیلیں لگاکربے مثال مذہبی روداری،آپسی بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبے کااظہار کیا۔اس موقعہ پر سادھوی بونیشوری دی

نیشنل تمباکو کنٹرو ل پروگرام کا جائزہ لیاگیا

 ڈوڈہ //تمباکو کے استعمال سے کم سے کم کرنے کے مقصد سے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈوئیفوڈ نے افسران کی ایک میٹنگ منعقد کرکے نیشنل تمباکو کنٹرول پروگرام کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔میٹنگ کے آغاز میں چیف میڈیکل افسر ڈوڈہ ڈاکٹر مشتاق احمدشاہ نے تفصیل کے ساتھ تمبا کے مضر اثرات کے بارے میں روشنی ڈالی ۔اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے یہ اعلان کیاکہ سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطے میں نو سموکنگ زون رہے گا اور فوری طور پر تعلیمی اداروں کے نزدیک تمباکو کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کاٹیں اور اگر کوئی دکاندار خلاف ورزی کرتاپایاگیاتو اس کے خلاف چوبیس گھنٹوںکے اندر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے چیف ایجوکیشن افسر اور چیف میڈیکل افسر ڈوڈہ کو ہدایت دی کہ تحصیل سطح پر چھوٹی چھوٹی ٹیمیں تشکیل دے کر لوگوں اور خاص طور پر تعل

کشتواڑ میں ایس پی اوز کی بھرتی

 امیدواروں میں کئی پوسٹ گریجویٹ بھی شامل   کشتواڑ //کشتواڑ میں ایس پی اوز کی بھرتی شروع ہوئی ہے جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شمولیت کی جن میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نوجوان بھی شامل ہیں ۔یہ بھرتی جمعہ کے روز شروع ہوکر سنیچر کو اختتام پذیر ہوگئی ۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے بتایاکہ اس بھرتی میں 2231امیدواروں نے شمولیت کی جن میں سے 1351کو نااہل قرار دیاگیا اور 879امیدواروں نے بھرتی عمل کے ابتدائی مرحلے میں کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے بتایاکہ ضلع میں ایس پی اوز کی کل 83اسامیاں ہیں ۔بھرتی عمل میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں 422کا تعلق کشتواڑ قصبہ سے ، 22کا تعلق دچھن سے ، 22واڑون سے، 81چھاتروسے ،45مڑواہ سے،191اتھولی سے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف علاقہ جات سے 94خواتین امیدوار وں نے بھی بھرتی عمل میں کامیابی حاصل کی ہے ۔تاہم ابھی حتمی فہرست آنا باقی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان ایس پی

محکمہ پی ایچ کے ملازم کی سبکدوشی پر تقریب

رام بن //ضلع رام بن کی تحصیل رام سو کے پی ایچ ای میں بطورسینئر لائن مین اپنی خدمات انجام دے رہے مشتاق احمد کٹوچ کی سبکدوشی پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقعہ پرجونیئرانجینئرروپ راج بھگت، سپروائزر و یونین کے ضلع صدر محمد اکرم ملک ، تحصیل صدر محمد اشرف ملک ،پبلسٹی سیکریٹری ضلع رام بن بشیر احمد ملک،نیاز اللہ سوہل ، بہاری لعل ، محمد رفیق ملک کے علاوہ دیگر معززین بھی شامل تھے ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ ہر ملازم کے لئے طے ہے کہ ایک دن اس نے سبکدوش ہو نا ہے اس لئے ہر ملازم کو چاہئے کہ اپنی ملازمت کے دوران محنت و لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی نبھائیں ۔ انہوں نے کہاکہ مشتاق احمد کٹوچ نے 32سال سے زائد عرصہ تک محکمہ پی ایچ میں بطور فیلڈ مین کا کام کیا اور جس محنت و ایمانداری سے انہوں نے اپنی ڈیوٹی انجام دی وہ نا قابل فراموش ہے ۔ مشتاق احمد کٹوچ نے 01-04-1988میں محکمہ پی ایچ میں بط

سیاسی بات چیت پر مبنی آڈیو وائرل

رام بن //بھارتیہ جنتاپارٹی کی طلباء شاخ اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد (اے بی وی پی )نے چیف ایجوکیشن افسر رام بن کی سیاسی بات چیت پر مبنی ایک آڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس دوران چیف ایجوکیشن افسر کا پتلا نذر آتش کیا ۔مظاہرین کا مبینہ الزام تھا کہ سی ای او نے ایک سیاسی ترغیبی لیکچر دیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی شوخی (prank) بنائی ہے۔ مظاہرین کا مبینہ الزام ہے کہ انہوں نے چند روز قبل اپنا دو منٹ ا ور54 سیکنڈ والے گفتگو کا آڈیو کلپ اپنے دوستوں کے ساتھ مقامی وٹس ایپ گروپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل کیا ،تاہم اس آڈیو کلپ کی ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ہفتہ کے روز درجنوں اے بی وی پی کارکناں اپر بازار، رام بن میں اکٹھا ہوئے اور چیف ایجوکیشن افسر رام بن عبدالحمید فانی کے خلاف ایک زور دار احتجاجی جلوس نکالا اور سی

ہائر سکینڈری سکول منڈی میں منشیات کی بیداری کیلئے پروگرام منعقد

منڈی//منڈی پولیس کی جانب سے ہائر اسکنڈری اسکول بوئز منڈی میں منشیات کی بیداری کے سلسلہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی ۔اس پروگرام کومنعقد کرنے کا مقصد بچوں میں منشیات کے متعلق آگاہی اور جانکاری فراہم کر ان کو اس کے نقصانات سے روشناس کرانا تھا۔اس دوران ایس ایچ او کیساتھ ساتھ ڈاکٹر تفیض خان اور ڈاکٹر سکندر نے بچوں کو منشیات کے مضر اثرات ودیگر نقصانات کے بارے میں بیدار کیا ۔مقررین نے بچوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ منشیات سے دوری اختیار کرتے ہوئے اپنی قریبی لوگوں کو بھی اس کے اثرات سے بھی بیدار کریں ۔ اس پروگرام میں سیول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شمولیت کی اور ضلع پولیس کی طرف سے منعقدہ پروگرام کی بھی تعریف کی ۔پولیس انتظامیہ کے مطابق ضلع پولیس پونچھ نے مختلف اسکولوں کے اشتراک سے منشیات آگاہی پروگرام منعقد کروائے ہیں اور آنے وال

ہل ڈیولپمنٹ ایکشن کمیٹی کا ڈوڈہ میں اہم اجلاس

ڈوڈہ //آل پارٹیز ہل ڈیولپمنٹ ایکشن کمیٹی کے بینر تلے ایک اہم اجلاس شیخ عبدالرحمن کی زیر قیادت منعقد ہوا ۔اس اجلاس کی صدارت حاجی عبدالقیوم زرگر نے کی ۔ اجلاس میں ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقہ جات سے پنچایتی نمائندگان ، سماجی و سیاسی کارکنان ، وکلاء حضرات و دیگر کئی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی جن میں سرکردہ سماجی ورکر سجاد کھوکھر، محمد صدیق، چناب سٹیزن فورم کے محبوب احمد ، ایڈووکیٹ سید عاصم ہاشمی ، سرپنچ بشیر احمد، جموں وکشمیر سرپنچ فورم کے صدر ،چند رکانت و دیگران قابل ذکر ہیں ۔اس موقعہ پر مقررین نے پرانے ضلع ڈوڈہ (ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ )کیلئے پہاڑی ترقیاتی کونسل کے قیام کا معاملہ زیر بحث لاتے ہوئے اس کے قیام پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کے دور میں ایک مرتبہ اس حوالے سے بل کو منظوری بھی ملی لیکن ابھی تک اس کو عملایانہیں گیا۔ ان کاکہناتھاکہ پہلے خطہ چناب کا سابق ضلع

مزید خبرں

پاڈر کے بچوں میں بے مثال ٹیلنٹ موجود  کشتواڑ //ہر ایک بچے کے پاس ٹیلنٹ ہے ،فقط اسے نکھار دینے کی ضرورت ہے ،بعض اوقات ٹیلنٹ باہر آتا ہے جبکہ بعض اوقات اسکی کھوج ہی نہیں ہوتی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی / ایس ٹی ا بی سی کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے پاڈر کا دورہ کرنے کے دوران کیا۔ ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے گلاب گڑھ ، پاڈر دیہات میں ایسے چند بچے دیکھے ،جو دھاگے سے بنائی گئی ایک گیند سے کھیل رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وہ اس گیندسے کھیل رہے تھے ،اس سے آدمی حیران ہو جاتا تھا۔کلسوترہ نے ان بچوں کو اپنی کھیل میں مست دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔بعد میں ان بچوں کے ساتھ بتادلہ خیال کرتے ہوئے ان بچوں نے کہا کہ وہ ایسی گیند سے کھیل رہے ہیں جسے انہوں نے خود ہی بنایا ہے اور کہا کہ انہوں نے کبھی بھی فٹ بال نہیں دیکھی ہے۔کلسوترہ نے گورنر انتظ