تازہ ترین

وادی چناب میں عیدالفطرکاتہوارتزک واحتشام کے ساتھ منایا

ڈوڈہ//ریاست کے دیگرحصوں کی طرح عیدالفطرکاتہواروادی چناب میں بھی عقیدت واحترام وتزک واحتشام کے ساتھ منایاگیا۔یہ تہوارہرسال ماہ رمضان کے اختتام کے بعدشوال کاچاندنظرآنے کے بعدپوری دُنیاکے مسلمان مناتے ہیں۔ریاست کے دیگراضلاع کی طرح رام بن، ڈوڈہ اورکشتواڑاضلاع میں بھی مسلمانوں نے عیدالفطر عیدگاہوں اورجامع مساجدمیں دوگانہ نمازعیدالفطراداکرنے کے بعدآپسی بھائی چارے کے ساتھ منایا۔ بھدرواہ میں جامع مسجدبھدرواہ میں لوگ جمع ہوئے جہاں سے لوگوں نے تاریخی عیدگاہ کی طرف روایتی جلوس نکالا۔اس دوران ریلی میں شامل مسلمان مذہبی نعرے بلندکررہے تھے۔ نمازعیدالفطرکی ادائیگی کے اختتام پرجامع مسجدکے امام نے اُمت مسلمہ کے گناہوں کی بخشش کے ساتھ ساتھ ریاست میں خوشحالی، امن ،بھائی چارے اوررواداری کیلئے دعافرمائی۔عیدکی نمازکے بعدلوگوں نے روایتی طورپراسلامی جھنڈے کوسلامی پیش کی۔یہ روایت گذشتہ پانچ دہائیوں سے چلی آ

بانہال عیدگاہ میں نمازعیدکا سب سے بڑا اجتماع

بانہال // ریاست کے باقی علاقوں کی طرح ضلع رام بن کے قصبوں اور دیہات میں نماز کی تقریبات میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ ضلع رام بن میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ بانہال میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ اس کے بعد رام بن ، گول سنگلدان،  بٹوٹ ، راج گڑھ، چندرکوٹ، کھڑی ، مہو منگت ، ترنہ ترگام بزلہ ، رامسو ، اکڑال پوگل پرستان سینابتی ، نیل ہرہندر، چملواس ، نوگام ، ٹھٹھاڑ ،  چاپناڑی  اور چریل میں نماز عید ادا کی گئی۔ بارشوں کی وجہ سے درجنوں مقامات پرعیدگاہ کے بجائے نماز عید کی تقریبات جامع مساجد میں ادا کی گئی۔ اس موقعہ پر ضلع کے دیگر مقامات پر بھی نماز عید نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ ادا کی گئی۔  بارش کے بعد عید گاہ بانہال میں نماز عید ادا کرنا ممکن نہیں دکھائی دے رہا تھا تاہم عید گاہ کمیٹی کی طرف سے فرش ڈ

رضاکار تنظیم سلام فاونڈیشن مہو کا اجلاس

بانہال // گزشتہ روز رضاکار تنظیم سلام فاونڈیشن مہوْ کا ایک اہم اجلاس فائونڈیشن کے صدر قاری امتیاز احمد بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کئی اہم امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں مجلس شوریٰ کے علاوہ سلام فاونڈیشن کے دیگر کارکنان اور فاونڈیشن میں نئے شمولیت کرنے والے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی جسکی سعادت جامع مسجد مہوْ کے امام اور مجلس عاملہ کے امیر مولوی فیاض احمد رحیمی نے حاصل کی۔اسکے بعد صدر سلام فاونڈیشن قاری محمد امتیاز بٹ نے تنظیم میں رضاکارانہ طور پر شمولیت ہونے والے تمام نئے ممبران کو فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد اور تنظیمی آئین کے بارے میں جانکاری دی۔اسکے بعد صدر موصوف  نے سلسلہ وار طریقے سے کئی اہم مسائل کو ابھارا اور کئی اہم معاملات اس اجلاس میں زیر بحث رہے اور چند ایک قرار دادیں بہ اتفاق رائے منظور کی گئیں۔اس موقع پر مجلس عاملہ کا انتخا

کاہرہ کے متعددنوجوانوں کی پیپلزمومنٹ میں شمولیت

کشتواڑ//اسمبلی حلقہ اندروال کے علاقہ کاہرہ کے  متعددنوجوانوں نے جموں وکشمیرپیپلزمومنٹ میں شمولیت اختیارکی ہے ۔اس سلسلے میں ایک پروقارتقریب کاانعقادجموں وکشمیرپیپلزمومنٹ کے کوآرڈی نیٹر حلقہ اندروال توصیف خالد شیخ کی جانب سے کیاگیاتھا۔نوجوانوں کی شمولیت پرتوصیف خالدشیخ اورضلع یوتھ صدرجے کے پی ایم ڈوڈہ مبشرحسین کچلونے نئے کارکنوں کاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے جے کے پی ایم ،کوآرڈی نیٹربرائے حلقہ اندروال توصیف خالدشیخ نے کہاکہ جموں وکشمیرپیپلزمومنٹ وادی چناب میں اپنے قدم پساررہی ہے اوراس میں پارٹی کوبڑے پیمانے پرنوجوانوں سمیت لوگوں کی حمایت حاصل ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت کاایجنڈاعوام کی مشکلات کاازالہ اورمسئلہ کشمیرکاحل ہے۔انہوں نے نوجوان سماج اورریاست میں مثبت تبدیلی لا نے کیلئے اہم رول اداکرسکتے ہیں اورمستقبل کاانحصارنوجوانوں پرہے اوروہ ہی لوگوں کوبہتران

جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس میں ماحولیات سے متعلق سیمینار

بھدرواہ//عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کے سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ آف مائونٹین انوائرنمنٹ (آئی ایم ای )بھدرواہ کیمپس جموں یونیورسٹی کی طرف سے ’’ایئر پولیوشن اِن دی کونٹیکس آف مائونٹینس‘‘کے موضوع پر سیمینارکاانعقادکیاگیا۔سیمینارکاآغازانچارج آئی ایم ای (انسٹی ٹیوٹ آف مائونٹین انوائرمنٹ )ڈاکٹرنیرج شرماکے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔انہوں نے مہمانوں کااستقبال کرتے ہوئے سیمینارکے اغراض ومقاصدبیان کئے۔اس دوران پروفیسرانل رینہ ،ریکٹربھدرواہ کیمپس نے فضائی آلودگی کے تناظرمیں اپنے خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے طلباء پرزوردیاکہ وہ ماحولیات کوصاف ستھرارکھنے کیلئے کاوشیں کریں تاکہ کرہ ارض محفوظ اوراس کی بقاہ یقینی بن سکے۔اس دوران ڈٓکٹرراجیشورسنگھ جسروٹیہ (ریٹائرڈآئی ایف ایس آفیسر)مہمان ذی وقارتھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں پہاڑوں کودرپیش چیلنجزکے بارے میں پرمغزخیالات کااظہارکیا۔انہ

سالانہ چونڈاماترایاترا18جون سے شرو ع ہوگی

رام بن//ضلع کے علاقہ سراج کے مختلف علاقوں سے نکالی جانے والی سالانہ چونڈاماتایاترا18جون سے شروع ہوگی ۔اس بات کااعلان اینول چونڈاماتاکمیٹی سراج رام بن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔چیئرمین چونڈاماتاکمیٹی نے میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حسب روایت چونڈاماتایاترانکالی جائے گی لیکن اس مرتبہ گزشتہ سالوں کی طرح 28جون کویاتراشروع کرنے کے بجائے اسے امسال 18جون سے شروع کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ یاتراکودس دن پیچھے کرنے کافیصلہ اس لیے لیاگیاکیونکہ اس مرتبہ گزشتہ برس کے مقابلے میں جلدی آرہاہے۔انہوں نے کہاکہ حسب روایت امسال بھی رام بن ،ڈوڈہ کشتواڑادہم پورریاست کے دیگراضلاع کے علاوہ ہماچل پردیش کے عقیدت مندیاترامیں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ یاتراکیلئے تمام ترضروری انتظامات کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یاتراکوخو ش اسلوبی سے چلانے کیلئے انتظامیہ کمیٹی کوتعاون دیں اورا س میں بڑھ چڑ

موٹرسائیکل چرانیوالاگرفتار،مسروقہ گاڑی بازیاب

مہور//جموں کشمیرپولیس نے ایک موٹرسائیکل چورکی گرفتاری کادعویٰ کیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بودھ راج ولد ریکھی رام ساکن کنتھن سرونڈی تحصیل ارناس ضلع ریاسی نے متعلقہ تھانے میں یہ شکایت درج کروائی تھی کہ اس کاموٹرسائیکل زیرنمبر ی JK02A-0560 ،رنگ کالا نامعلوم چورنے پانچ اورچھ جون کی درمیانی رات کوچوری کرلیاہے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 40/19زیردفعہ 379/RPC معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔پولیس نے تفتیش کے دوران ایک مشتبہ شخص اجے کماعرف بٹو ولدملکھ راج ساکن ہنڈرمہورکوحراست میں لیا۔دوران تفتیش اس نے پولیس کے سامنے موٹرسائیکل چوری کرنے کاجرم قبول کیااوراس کے قبضے سے پولیس نے مسروقہ موٹرسائیل برآمدکرلیا،معاملے کی مزیدتفتیش جاری ہے۔پولیس نے یہ کامیابی انسپکٹرسوما رام لنگہے ، اشوک شرما،ایس ڈی پی اوارناس اورشیوکمارسنگھ چوہان ایڈیشنل ایس پی ریاسی کی قیاداورایس ایس پی نیشانتیال کی مجمو

ڈی سی ڈوڈہ کاچنتابھدرواہ میں عوامی دربار

ڈوڈہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ ڈاکٹرساگرڈی ڈوئیفوڈ نے چنتابھدرواہ میں عوامی مسائل ازالہ کیمپ کاانعقادکرکے لوگوں کے مسائل سنے۔اس دوران لوگوں نے جائی بھدروہ سڑک پرمیکڈم بچھانے ، چنتااورملحقہ دیہات میں پانی کی قلت اورآنگن واڑی مراکزکی بدانتظامیہ ،سڑکوں کی بدحالی ،طبی مراکزمیں عملے کی قلت سے متعلق مسائل اُجاگرکئے ۔اس موقعہ پرلوگوں نے فوج کے ماتحت آنے والے کھیتوں میں آنے جانے کیلئے سکولی طلباء کوچوبیسوں گھنٹے کے پاس فراہم کرنے ،پی ایچ سی چنتامیں ایکسرے اورلیبارٹری کی سہولت ،جائی وادی میں بجلی کی سہولت مہیاکرانے اورچنتامیں سیڈسنٹرقائم کرنے ،چنتامیں ملک سنٹرقائم کرنے ،پی ایچ سی چنتاکوفعال بنانے کابھی مطالبہ کیا۔اس دوران ڈی ڈی سی نے اے ڈی سی بھدرواہ کوہدایت دی کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دے کرفوج سے متعلق لینڈایکویزیشن کیسزکے معاوضے کی رپورٹ جمع کرائیں ساتھ ہی عوام کی طرف سے اجاگرکئے گئے مسائل کے از