تازہ ترین

چار روز بعد سرینگر۔جموں شاہراہ بحال

بانہال // جموں ۔سرینگر شاہراہ  چار روزتک بند رہنے کے بعد ٹریفک کیلئے بحال ہوئی ۔جس کے بعد ٹریفک حکام نے جموں سے وادی کشمیر کی طرف مختلف مقامات پر درماندہ ٹریفک کو وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی تاہمجمعرات کی صبح سے ہی جموں اور ادہمپور سے نکلا ٹریفک شدید ٹریفک جام کا شکار ہوگیا اور ہزاروں مال اور مسافر ٹریفک سست رفتاری کا شکار ہے۔ جمعرات صبح سے ہی نگروٹہ، بن تالاب اور ناشری ٹنل کے آر پار ٹریفک شدید ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی ہوئی اور کئی گھنٹوں کے بعد ہی مسافروں کو ٹریفک جام سے کچھ راحت ملی اور ٹریفک رواں ہوا جو اور نہایت ہی سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا اور یہ سلسلہ جمعرات کی شام تک جاری تھا۔شاہراہ پر شدید ٹریفک جام کی وجہ سے جمعہ کیلئے بھی شاہراہ ہر درماندہ ٹریفک کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ جموں سے وادی کشمیر کی طرف نکلی سینکڑوں مال اور مسافر گاڑیوں

بٹوت، پتنی ٹاپ وسناسرسیاحتی مقامات کے ترقیاتی پروجیکٹوں کاجائزہ

رام بن//صوبائی کمشنر سنجیوورمانے پتنی ٹاپ علاقے کادورہ کرکے پتنی ٹاپ، بٹوت ،سناسرسیاحتی مقامات کے ترقیاتی پروجیکٹوں کاجائزہ لینے کیلئے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکیا۔اس دوران میٹنگ میں ڈی سی رام بن شوکت اعجازبٹ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بشمول اے سی آر ہربنس شرما،ایکسین پی ڈبلیوڈی ،پی ڈی ڈی اورپی ایم جی ایس وائی ،یوتھ سروسزاینڈسپورٹس افسراورپتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،ٹورازم ،جے کے ٹی ڈی سی کے افسران موجودتھے۔اس دوران بتایاگیاکہ پتنی ٹاپ اوراس کے نواحی علاقوں کوسیاحتی مرکزاورمیڈیکل ڈسٹی نیشن بنانے کامنصوبہ زیرغورہے۔اس دوران پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے )،جے کے ٹی ڈی سی اورٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کابھی جائزہ لیاگیا۔اس موقعہ پر سڑکوں کی مرمت اورجاری پروجیکٹوں کی جلدتکمیل ،زپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر، ویلنیس سنٹر،پارک ،جواہرنوودیاودیالیہ ،زیرتعمیرپاورکیبل پروجیکٹ ،کیبل کارپروج

دھ مجلس کے کاموں کوالتوامیں رکھنے اور بلوں کی عدم ادائیگی کاشاخسانہ

گول؍؍بی ڈی او گول دفتر کے سامنے مقامی لوگوںنے زور دار احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پنچایت حلقہ گول جمن میں بے ضابطگیوں اور دھہ مجالس میں رکھے گئے کاموں کو التواء میں رکھنے اور من مرضی سے کام رکھنے پر کہا کہ یہ یہاں کی عوام کے ساتھ سخت امتیاز ہے  جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا ۔اس موقعہ پر سماجی کار کن شہباز مرزا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آج یہاں بی ڈی او کے پاس ایک وفد ملنے آیا تھا لیکن یہاں پر گول جمن کا سرپنچ بی ڈی او پر دبائو ڈال کر مستحق لوگوں کے حقوق پر شب و خون مارا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے وائی مستحق لوگوں کو نہیں دیا جا رہا ہے جبکہ دھہ مجلس کے تحت جو کام رکھے گئے تھے اُس سے تمام لوگ متفق تھے اور اسی کے تحت محکمہ دیہی ترقی بھی کام کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاک دفتر کے ملازمین تمام مل کر اس طرح لوگوں کے حقوق پ

آرایس ای ٹی آئی کاتربیتی پروگرام اختتام پذیر

کشتواڑ//آرایس ای ٹی آئی میں پِکل میکنگ کی دس روزہ تربیت اختتام پذیرہوگئی ہے ۔اس سلسلے میں ایک اختتامی تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ضلع ترقیاتی کمشنر(ڈی ڈی سی)کشتواڑانگریزسنگھ رانانے تربیتی پروگرام میںحصہ لینے والے افرادمیں اسنادتقسیم کئے۔اس دوران تقریب میں ڈائریکٹرآرایس ای ٹی آئی کشتواڑاے ایس آہنگر،پی آرپی ، این آرایل ایم ،ناگسینی بلاک سدیش بھنڈاری ،برانچ منیجر گرامین بنک ڈول ،پی آرپی این آرایل ایم پڈیارنہ بھی موجودتھے۔ڈائریکٹرآرایس ای ٹی آئی اے ایس آہنگرنے دس روزہ تربیتی پروگرام کی سرگرمیوں کے بارے میں شرکاکوجانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس بار23 افرادکوپکل میکنگ ٹریننگ دی ہے جنہیں ماسٹرٹرینر نیشوشان نے تربیت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے آرایس ای ٹی آئی کشتواڑاوراین آرایل ایم ناگسینی کی سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے انعقادکے ذریعے بے روزگارنوجوانوں کوتربیت دینے کیلئے کاوش

گول بھیمداسہ میں ہندومسلم بھائی چارے کی مثال

 گول// ضلع رام بن کا علاقہ گول جو ہندو مسلم بھائی چارے کی صدیوں سے ایک مثال ہے اور یہاں کی عوام نے شادیوں ، تہواروں اور دکھ کی گھڑیوں میں ہمیشہ بھائی چارے می مثالیں قائم کیں ۔ گزشتہ روزآپسی بھائی چارے اوررواداری کی ایک تازہ مثال اُس وقت دیکھنے کو ملی جب ایک 95سالہ بالا کرام ساکنہ بھیمداسہ گزشتہ روز اس دار فانی سے کوچ کر گیا ۔ بالا کرام ایک ہنس مکھ شخصیت کے مالک تھے اور وہ پیشہ کے لحاظ سے مستری تھے اور آخری سانس تک وہ اپنے پیشہ سے حلال روزی کماتے رہے ۔ بالا کرام جو گزشتہ روز اس دنیا سے کوچ کر گیا جہاں حقیقی رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ مسلم برادری نے بھی بالا کرام کی آخری رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بھیمداسہ میں چلی آ رہی بھائی چارے کو مزید مضبوط کر دیا ۔

ڈول میں پانی کی قلت کیخلاف لوگ سراپااحتجاج

 کشتواڑ// علاقہ ڈول کے لوگوں نے گزشتہ روزپانی کی قلت کے معاملہ کولے کر کشتواڑ پاڈر سڑک پر احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے کچھ وقت کے لیے راستے کو بند کیا ۔ مقامی آبادی کا یہ الزام ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی ڈول کے لوگوں کوپینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔ اگر چہ علاقہ میں کم و بیش پانی دستیاب ہوتا تھا لیکن پچھلے 15 روز سے علاقہ میں پینے کاپانی بالکل بھی نہیں ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے لیے پانی سپلائی کرنے والی پائپ لاین جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے جس کو ٹھیک کرنے کی محکمہ زحمت گوارہ نہیں کرتاہے جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو ایک کلومیٹر دور جاکر پانی لانا پڑرہا ہے ۔ مقامی شخص عاصف آہنگر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ کچھ روز قبل علاقہ کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ائی کے عہدداراں کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا ۔انھوں نے بعد میں ہمیں  یقین دلایا کہ جلد ہی علاقے میں پانی کی سپل

وادی میں کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات

 حکومت سے ملزمان کوعبرتناک سزادینے کی پرزورمانگ  کشتواڑ//وادی کشمیرکے بانڈی پورہ اورگاندربل میں کمسن بچیوں کی عصمت ریزی کے الگ الگ واقعات کے خلاف ضلع کشواڑ میں لوگوں نے ضلع کورٹ کمپلیکس کے باہر نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین نے پرامن احتجاج کیا۔اس دوران احتجاج کی قیادت کررہے این سی ایس یو کے ضلع صدر مدثر آہنگر نے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان شرمناک واقعاتمیں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔اس دوران سراپااحتجاج این سی کارکنوں اور بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاے رکھے تھے جن پر بانڈی پورہ و گاندربل میں کم عمر بچیوں کے ساتھ پیش آے جنسی زیادتی کے واقعات کے  خلاف اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کامطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کاروائی کی جائے اور ملوثین کو عبرتناک

کٹرہ میں نوجوانوں کیلئے گائیڈنس پروگرام منعقد

ریاسی//فوج کی جانب سے کٹرہ میں نوجوانوں کیلئے ایک گائیڈنس پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں کٹرہ کے مختلف سکولوں کے 80 نوجوانوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر گورنمنٹ سکول کے پرنسپل کے علاوہ ایس ڈی ایم کٹرہ ،ماہرین تعلیم اوردیگرمعززین بھی موجودتھے۔ اس دوران شرکاکوبتایاگیاکہ پروگرام کے انعقادکامقصد دسویں ،بارہویں اورگریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کی معلومات میں اضافہ کرنااورانہیں گائیڈکرناتھا۔پروگرام کے دوران طلباء نے انٹریکٹیوسیشن میں مقررین سے سوالات بھی کئے۔پروگرام کے دوران بتایاگیاکہ فوج کی طرف سے عوام کے ساتھ روابط مزیدمستحکم بنانے اورنوجوانوں کی گائیڈنس کیلئے آئندہ بھی ایسے پروگراموں کاانعقادکیاجائے گا۔اس دوران بتایاگیاکہ فوج میں کیرئیربنانے کیلئے وسیع مواقعے ہیںاوریہ بھی جانکاری دی گئی کہ جون مہینے میں نوجوانوں کوروزگارکے مزیدمواقعے دیئے جائیں گے۔مقامی لوگوں نے فوج کی طرف سے گائیڈنس

’بیٹی بچائواوربیٹی پڑھائو‘‘اور’پریوارکی اہمیت‘‘

فوج کی طرف سے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کوآگے بڑھنے کیلئے تحریک دینے اوران کی حوصلہ افزائی کرنے اوران میں اعتمادپیداکرنے کے مقصدسے گورنمنٹ ہائی سکول لام اورگول میں بالترتیب ’بیٹی بچائواوربیٹی پڑھائو‘‘اور’’پریوارکی اہمیت‘‘موضوع پرمباحثوں کاانعقادکیاگیا۔اس دوران مباحثوں میں کثیرتعدادمیں طلباء نے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔پروگراموں کے انعقادکامقصدنوجوانوں کوان کے اندرچھپی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیاکرناتھا۔اس موقعہ پرطلباء بشمول طالبات نے آگے آکر اپنے ہنرکامظاہرہ کیا۔فوج کی طرف سے دیئے گئے موضوعات کے تحت مباحثوں میں طلباء نے شاندارخیالات کااظہارکیا۔مباحثوں کے اختتام پرشرکاء میں انعامات تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس دوران مقامی لوگوں نے فوج کاطلباء میں اعتمادپیداکرنے کیلئے مباحثوں کے انعقادپرشکریہ اداکیا۔  

مزید خبرں

چملواس کے مقام پرفورلین تعمیراتی کمپنیوں کیخلاف مظاہرہ پولیس کے میڈیااہلکارکے ساتھ ناشائستہ سلوک پرجرنلسٹ ایسوسی ایشن برہم  محمد تسکین بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر چملواس کے نزدیک فورلین شاہراہ تعمیراتی کمپنیوں میں پچھلے کئی مہینوں سے روزگار کے مطالبے کو لیکر مقامی لوگوں نے جمعرات کو شاہراہ پر مقامی لوگوں کے احتجاج کے دوران کوریج کیلئے پہنچے میڈیااہلکاروں کے ساتھ پیس اہلکاروں کی طرف سے دست درازی کی گئی اوران پردھونس دبائوڈالنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق احتجاج کی خبرسنتے ہی مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے  موقعہ پرپہنچے اوراپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے کیلئے احتجاجی مظاہرے کی عکس بندی کررہے تھے کہ وہاں موجود ایک پولیس اہلکار میڈیا سے وابستہ افراد پر دھونس دباؤ ڈالنیکی کوشش کی اور بلا کسی وجہ کے ان سے الجھ پڑا۔ وہاں موجود میڈیا سے وابستہ نمائندوں نے بتایا