مڈل سکول منجوس کھڑی کے ٹیچر کی لمبی غیر حاضری

 بانہال //  مڈل سکول منجوس تعلیمی زون کھڑی میں ایک ٹیچر کی مسلسل غیر حاضر ٹیچر کے خلاف چیف ایجوکیشن افسر رام بن نے انکوائری کا حکم دیا ہے اور DIET بانہال کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اس سلسلے میں زونل حکام اور متعلقہ سکول انتظامیہ کی کی طرف سے سے بھی ایک رپورٹ چیف ایجوکیشن افسر رام بن ، ڈپٹی کمشنر رام بن اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کو روانہ کی گئی ہے جس میں پیر کے روز احتجاجی مظاہرے کرنے والے بچوں اور مقامی لوگوں کے الزام کی تصدیق کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیچر نے متعلقہ سکول میں کبھی ڈیوٹی جوائین ہی نہیں کی ہے جبکہ تحصیلدار کھڑی نے مڈل سکول منجوس کھڑی کے سکول arrival میں بھی لکھا ہے کہ متعلقہ ٹیچر بختاور خان نے کبھی سکول جوائین ہی نہیں کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کے ریکارڈ کے مطابق یہ ٹیچر مارچ 2016 سے یہاں تعینات ہے لیکن مبینہ طور متعلقہ

دریا چناب پر 1964میں تعمیر پل خستہ حالی کا شکار

رام بن //ضلع رام بن کے متیرہ ،پرنوٹ ،سمبر اور کنگا علا قہ کی عوام نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دریا چناب پر تعمیر شدہ پل کی جلداز جلد مرمت کی جائے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ ہے کہ گول ،بانہال اور رام بن کو آپس میں جوڑنے والا پل انتہائی خستہ حالی ہو شکار ہو چکا ہے جبکہ اس کی مرمت نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے کسی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سب ڈویژن گول اور روم بن و بانہال کے درمیان رابطہ قائم کرنے کیلئے 1964میں ایک پل تعمیر کیا گیا تھا جو کہ اس وقت خستہ حالی کا شکا ر ہو چکا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ پل ضلع رام بن کی ایک بڑی عوام کو آپس میں ملانے کیلئے ایک واحد راستہ ہے تاہم ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی عد م توجہی کی وجہ سے اب پل خستہ حال میں ہے ۔اس پل پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی گاڑیاں چلتی ہیں اور گول سنگلدان ،سمبر ،گنداری ،

ڈوڈہ کے بلاک دالی ادھیانپور کے سرکاری سکولوں میں سٹاف کی قلت

ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کے بلاک دالی ادھیانپور کے متعدد سرکاری سکولوں میں عملے کی قلت کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی شدید متاثر ہورہی ہے ۔پنچایت حلقہ کلو ہانڈ کے گرد نواح کے کئی سرکاری سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کر تے ہوئے کہاکہ انہوں نے متعدد بار ضلع انتظامیہ سے سکولوں میں سٹاف کی تعیناتی کے سلسلہ میں اپیل کی اور انتظامیہ کی جانب سے صرف یقین دہانیاں ہی کروائی گئی جبکہ عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق اس وقت ہائی سکول کلو ہانڈ میں 150بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ ان کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے صرف 5ٹیچر تعینات کئے گئے ہیں ۔اسی طرح مڈل سکول کورا میں 75بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے صرف 2ٹیچر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ مڈل سکول کلوہانڈ میں 80بچوں کیلئے 2ٹیچر جبکہ پرائم

جموںسرینگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ مسلسل بند رہنے سے عوام پریشان

کشتواڑ // کشتواڑ کی عوام نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کشتواڑ اننت ناگ سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے تاکہ مغل شاہراہ اور جموں سرینگر شاہراہ کے بند ہو نے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مغل شاہراہ اورجموں سرینگر شاہراہ کے مسلسل  بند رہنے سے عوام کافی مشکلات کا سامنا کررہی ہے جبکہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ کشتواڑ اننت ناگ کا راستہ متبادل کے طور پر کھول دے ۔ایک سیاسی و سماجی کارکن نصیر احمد باغوان نے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سافروں کی سہولیت کیلئے متبادل راستوں کو کھول دے ۔بٹوت اننت ناگ و کشتواڑ روڈ کو بحال کرنے کا مطالبہ پوری ریاست کے عوام با لخصوص مسافروں کی سہولیات کیلئے اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں سرینگر شاہراہ کیساتھ ساتھ مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت میں کئی طرح کی رکائوٹیں پیش آرہی ہیں جس

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر لگا تار ٹریفک جام تشویش ناک

بانہال //جموں سرینگر قومی شاہراہ پر لگا تار ٹریفک جام اور شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس سنیئر لیڈر اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیح بنیادیوں پر اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔جاری ایک بیان میں نیشنل کا نفرنس لیڈر نے کہاکہ 300کلو میٹر لمبی قومی شاہراہ پر مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر کیساتھ ساتھ بانہال اور رام بن کی عوام کو پسیوں ،ٹریفک جام ،خراب موسم کی وجہ سے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے مابین بہترین اشتراک نہ ہونے کی وجہ سے

کشتواڑ میں بے روز گار نوجوانوں کا احتجاج

کشتواڑ//خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کے بے روز گار نوجوانوں نے ریاستی انتظامیہ AFCONS کمپنی کی مینجمنٹ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ پکل دھول پن بجلی پروجیکٹ میں ان کو روز گار فراہم کیا جائے ۔پریڈ گروانڈ کشتواڑ میں سماجی کارکن جگیندر بھنڈر ی کی قیادت میں کئے گئے احتجاج کے دوران بے روز گار نوجوانوں نے AFCONSکمپنی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزا م لگایا کہ مذکورہ کمپنی مقامی نوجوانوں کو یکسر نظرانداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے ضلع کشتواڑ کے بے روز گار نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کمپنی دیگر ریاستوںکے نوجوانوں کو روز گار فراہم کر رہی ہے جبکہ مقامی بے روز گار نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہاہے ۔مظاہرین نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پکل دھول پن بجلی پروجیکٹ میںمقامی نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا جائے ۔

بھدرواہ میں محکمہ مال کی ناجائزقبضہ کیخلاف مہم

بھدرواہ //ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی ہدایت پر محکمہ مال کی جانب سے بھدرواہ میں ناجائز تجاوزات کیخلاف مہم شروع کی گئی جس کے دوران سرکاری اراضی سے تجاوز کو ہٹایا گیا ۔تحصیلدار بھدرواہ کی قیادت میں شروع مہم کے دوران بھدرواہ کے حویلی محلہ میں عید گاہ کے مقام پر 9کنال سرکاری اراضی کو باز یاب کروایا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے تحصیلدار بھدرواہ ذیشان طاہر نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے شروع مہم دیگر علا قوں میں سرکاری زمینوں سے ناجائز قبضہ کو ہٹانے تک جاری رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے شروع مہم کے دوران صرف بھدرواہ میں ہی 70کنال اراضی کو یاب یاب کروایا گیا جبکہ محکمہ مال کی جانب سے ہر ماہ 250کنال تک سرکاری اراضی کو باز یاب کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سرکاری اراضی سے خود ہی اپنا ناجائز قبضہ ہٹا دیں تاکہ متعلقہ محکمہ کو کوئی کارروائی نہ کرنی پڑے

ڈوڈہ ہسپتال میں ناکارہ گردوں کیلئے ڈائیلیسز سروس شروع

ڈوڈہ //ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں انتظامیہ کی جانب سے گردوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے ڈائیلیسزسروس شروع کردی گئی ہے ۔پردھان منتر نیشنل ڈائیلیسز پروگرام کے تحت ضلع ہسپتال میں ایک الگ سے یونٹ کا قیام عمل میں لا یا گیا تاکہ مریضوں کو بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے میڈیکل سپر ناٹینڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ایک ضلع ہسپتال میں ڈائیلیسز سروس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات کو حل کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ڈوڈ ہ ہسپتال میں مریضوںکو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹر وں کی ایک ماہر ٹیم موجود ہے جبکہ مذکورہ سروس کیلئے بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے مریضوں سے کو فیس نہیں لی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سروس شروع ہو نے کے بعد خطہ چناب کے مریضو

درماڑی مہور سڑک پربلیک ٹاپنگ

مہور //درماڑی مہور کے مقامی لوگوں نے محکمہ گریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ درماڑی مہور سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے دوران غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں وفد ایس ڈی ایم مہور سے بھی ملاقی ہوا ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بلیک ٹاپنگ کے دوران غیر معیاری ساز وسامان استعمال کیا جارہاہے ۔ڈرائیور یونین کے صدر نظیر احمد نے بتایا کہ محکمہ گریف کی جانب سے فنڈز نکالنے کیلئے سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جارہاہے تاہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام نہیں کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلیک ٹاپنگ میں نالوں کی بجری استعمال کی جارہی ہے جو کہ کچھ ہی عرصہ میں اکھڑ تی جارہی ہے ۔ڈرائیور یونین کے ایک وفد نے ایس ڈی ایم مہور سے ملاقات کر کے مذکورہ معاملہ کے سلسلہ میں شکایت درج کروائی ۔ایس ڈی ایم نے وفد کو یقین دلاتے ہوئ

مزید خبرں

مہور میں شدید ژالہ باری سے فصلوں کو ہوا نقصان  زاہد ملک مہور//سب ڈویژن مہور کے کئی بالائی علا قوں میں ہوئی شدید ژالہ باری کی وجہ سے لوگوں کی فصلوں اور میوہ جات کاشدید نقصان ہوا ہے ۔ایک مقامی شخص ظفر دین نے بتایا کہ مہو ر کے کئی علا قوں میں ہوئی شدید ژالہ بار ی کی وجہ سے مکی کی فصلوں کیساتھ ساتھ اخروٹ،ودیگر میوہ جات کی فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں ۔سب ڈویژن کے  بلمتکوٹ،سوکا،تھریلہ ،منجیکوٹ،بگوداس،ڈنڈاکوٹ،باگنکوٹ،دیول،نہوچ،گلابگڑھ،برنسال ودیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کر تے ہوئے کہاکہ محکمہ مال کی ایک ٹیم مذکورہ علاقوں میں بھیجی جائے تاکہ ہوئے نقصان کے سلسلہ میں تخمینہ لگا کر لوگوں کو ریلیف دیا جائے ۔   ڈی سی رام بن کی قیادت میں انتظامیہ کا اجلاس  سرکاری سکولوں میں کم از کم بنیاد

تازہ ترین