تازہ ترین

وزیر اعظم مودی کا رویہ متکبرانہ

 رام بن //راجیہ سبھامیں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے رام بن کے راجگڑھ اور گاندھری علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ کانگریس امیدوار وکرم ادتیہ سنگھ کے حق میں ووٹ ڈالیں ۔آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی پر متکبرانہ طرز اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جاریہ انتخابات میں ووٹنگ مشینوں میں دھاندلیاں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کسان دشمن، غریب عوام دشمن اور نوجوان و خواتین دشمن ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھاجپا نے پچھلے انتخابات میں کئے گئے وعدوں کوایفا نہیں کیا اور ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول برپاکیا۔انہوںنے کانگریس کے انتخابی منشور اور پارٹی کے دور حکومت میں حاصل ہوئی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کانگریس کی طرف سے ریاست میں پنچایتی راج ایکٹ کو صحیح معنوں میںنافذ کیاج

ٹریفک کی بدنظمی سے شہد کی مکھیوں سے جڑے کاروباریوں کو لاکھوں کا نقصان

 ڈائریکٹر ایگریکلچرجموں کے اجازت نامہ کے باوجود درجنوں ٹرک گھنٹوں روکے رکھے گئے    بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی بدنظمی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقع میں شہید کی مکھیوں سے لدھے دس ٹرکوں کو ادہمپور اور سانبہ میں ایک رات اور دن بھر روکے رکھے جانے کی وجہ سے شہد کی مکھیوں کے بیوپار سے جڑے درجنوں افراد کو لاکھوں روپے کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ جموں سرینگر شاہراہ اور ٹول پلازہ وغیرہ پر شہد کی مکھیوں سے لدھی گاڑیوں کو وادی کشمیر کی طرف ہجرت کے دوران بغیر کسی روک ٹوک کے ترجیحی بنیادوں پر چلنے کی اجازت دینے کیلئے ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر رام بن اور ادہمپور کے علاوہ ٹریفک پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو ایک خط کے ذریعے پہلے ہی مطلع کیا ہے لیکن 11 اپریل کی دوپہر بعد سے سے 12 اپریل کی دوپہر تک شہید کی مکھیوں سے لدھی دس گاڑیوں کو ادہمپور اور سانبہ ک

بھاجپا نے نوجوانوں اور نچلے درجے کے ملازمین کو مایوس کیا:مولہ رام

 کٹرہ //کانگریس کے نائب صدر اور سابق وزیر مولہ رام نے کہاکہ بی جے پی نے نوجوانوں اور نچلے درجے کے ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرکے انہیں سخت مایوس کیاہے ۔ پارٹی کے اودھمپور۔ ڈوڈہ حلقہ کیلئے امیدوار وکرم ادتیہ سنگھ کی حمایت میں کٹرہ ، پرتھال پلیال اور تلواڑہ ریاسی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مولہ رام نے کہاکہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے غریب کنبوں کیلئے سالانہ 72ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیاگیاہے جس سے ملک کی 20فیصد آبادی کو فائدہ ملے گا۔انہوںنے کہاکہ نہائے سکیم غریبوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہے اور اگر لوگ کانگریس کو کامیاب بناتے ہیں تو انہیں اس سکیم سے فائدہ ملے گا۔مولہ رام نے کہاکہ یوپی اے کے دور حکومت میں نمایاں ترقی ہوئی اور سماج کے ہر ایک شعبے کو فائدہ پہنچایاگیا۔ انہوںنے کہاکہ اُس دور میں دکھنے والی ترقی ہوئی ۔سابق وزیر نے کہاکہ کانگریس کی طرف س

بیساکھی کے موقعہ پرقدیمی ناگنی مندر میںہزاروں کا اجتماع

 بھدرواہ //سبر ناگ مندر میں پندرہ ہزار کے اجتماع کے دوسرے روز قدیمی ناگنی ماتا مندر میں بھی 9ہزارکے قریب عقیدت مند جمع ہوئے۔یہ اجتماع بیساکھی کے موقعہ پر ہوئے ۔ اس دوران عقیدت مندوںنے محکمہ سیاحت اور بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان مذہبی مقامات والی جگہوں کو نظرانداز کردیاگیاہے اور ان کی ترقی کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ۔ناگنی بھدرواہ سے آٹھ کلو میٹر دور گھنے جنگلات میں واقع ہے جہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ بیساکھی کے موقعہ پر جمع ہوتے ہیں اور یہاں قائم 800سالہ قدیم مندر پر حاضری دیتے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے بھدرواہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کی گئی ہے لیکن ابھی کچھ زیادہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ایک عقیدتمند منوج کوتوال نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ سیاحت بھدرواہ میں سیاحتی شعبے

ریاسی میں3منشیات فروش گرفتار

 ریاسی //ریاسی میں پولیس نے تین منشیات فروشوںکو گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ گزشتہ شب ایک خصوصی اطلاع ملنے پر ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاسی ڈاکٹر وسیم ہمدانی کی نگرانی میں مین روڈ پر ناکہ لگایاگیا جس دوران کٹرہ سے آرہے ایک موٹرسائیکل زیر نمبر Jk20A 3983کو روک کر اس پر سوار تین افراد سے ان کے نام پوچھے گئے جنہوںنے اپنی شناخت ساہل شرما ولد شام لعل شرماساکن ریاسی ، راکیش بھگت عرف رینکو ولد کیول کرشن ساکن بھانگ سیری ریاسی اور رندھیر سنگھ عرف شوٹو ساکن سنتوکھ سنگھ ساکن کٹرہ کے طور پر کی ۔ اس دوران ان کی تلاشی لی گئی اور ان کی تحویل سے 4.5گرام ہیروئن برآمد ہوئی ۔اس پر پولیس نے پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے اور تینوں افراد کوموقعہ پر ہی حراست میں لے لیاگیا۔  

این سی اور پی ڈی پی ایک ہی سکے کے دو رخ :انجینئررشید

 بھدرواہ //بی جے پی ،این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ و سابق ممبر اسمبلی انجینئر رشید نے کہاکہ یہ سیاسی جماعتیں اپنے حقیر سیاسی مفادات کی خاطر خود کو دوسرے کے خلاف دکھاکر لوگوںکو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہی جماعتیں بعد میں اتحاد کرکے حکومت تشکیل دے دیتی ہیں ۔ نیو بس اڈہ کوٹلی بھدرواہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے اور ریاست کے دیرینہ مسئلے کاحل نکلناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ ہندوپاک کو ریاست کے عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرناچاہئے ۔ان کاکہناتھا’’خدا معاف کرے ،اگر مودی پھر سے وزیر اعظم بن گیا تو میرے الفاظ یاد رکھیں کہ ریاست میں اگلی اتحادی حکومت نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کی ہوگی ‘‘۔بھاجپا کے دفعہ 37

مزید خبریں

ڈوڈہ میں صحافیوں کا اجلاس ریڈیو کشمیر کے ایڈیٹر مقصود احمد سے تعزیت کا اظہار ڈوڈہ //خطہ چناب میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم چناب ویلی جرنلسٹ ایسو ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس تنظیم کے جنرل سیکریٹری فیاض احمد پانپوری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقعہ پر ریڈیو کشمیر کے ایڈیٹر مقصود احمد کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوںنے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ بانہال سے محمد تسکین اور کشتواڑ سے مشتاق احمد دیو نے بھی اپنے تعزیتی پیغامات میں غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔ اجلاس میں اشتیاق احمد دیو، ریاض احمد، سعداللہ ،نصیر احمد، ارپن کمار، محمد اصغر بٹ، جاوید اقبال، عمر جاوید،شیراز ، پردیپ کمار، انیل کمار، سید شیزان، رجنت ٹھاکورو دیگران بھی موجو دت