تازہ ترین

بانہال میں لاک ڈاؤن سختی سے جاری

بانہال// ضلع رام بن کے باقی علاقوں کی طرح قصبہ بانہال اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاط کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ سختی سے جاری ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے عہدیدار لوگوں کو گھروں تک ہی محدود کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر رام بن ناظم زئی خان نے اتوار کی شام کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع رام بن میں اتوار کو کوئی ڈھیل نہیں دی گئی اور لاک ڈاؤن کو سختی سے عملایا جارہا ہے کیونکہ وباء سے بچاؤ کیلئے لوگوں کی نقل وحرکت کی مکمل بندش ہی واحد علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوارکو ضلع میں راشن گھرگھر پہنچانے کا عمل بھی روکنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس وائرس سے زیادہ خطرے کے امکانات موجود ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن سے پہلے یہاں سے روزانہ ہزاروں لوگوں کا گذر ہوچکا ہے جن میں وادی کشمیر میں کئی افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔   

سرینگرجموں شاہراہ ہنوزٹریفک کیلئے بند

بانہال//گزشتہ کئی روزکی بارشوں کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ ،کم سے کم ایک درجن مقامات پر پسیاں اور پتھر گرآنے کی وجہ سے ہنوزٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہے اور رام بن اورادھمپور کے درمیان کئی مقامات پر کشمیرجانے والی مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں ۔کروناوائرس کی وباء پھوٹ پڑنے کے بعد اگر چہ شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کے چلنے پر پابندی عائد ہے تاہم کشمیراور چناب خطے میں ضروری اشیاء اور سازوسامان کی کمی نہ ہونے دینے کیلئے سڑک پر مال بردار گاڑیوں کے چلنے پر کوئی روک نہیں ہے ۔سنیچر کی صبح موسم میں بہتری آنے کے بعداگرچہ شاہراہ کی بحالی کاکام شروع کیاگیا تھا تاہم سنیچردیر رات تک شاہراہ کی مکمل بحالی کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے تھے۔مقامی لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کوبتایا کہ تعمیراتی کمپنیوں نے شاہراہ پر گرآئی پسیوں کوصاف کرنے کی کارروائی سنیچر بعد دوپہر بھی شروع نہیں کی تھی۔ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائ

۔31مارچ سے پھر بارشوں اور برفباری کا امکان

 سرینگر//اتوار صبح سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے 31مارچ سے بارشوں اور برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اتوار کی صبح سے موسم میں بہتری آنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سنیچر کی شام سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا جبکہ اتوار صبح سے موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری آئے گی اور 31مارچ تک موسم بہتر رہے گا تاہم 31مارچ سے موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اثر اندوز ہو رہی ہے اور جموں کشمیر میں 31مارچ سے ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے اور یکم اپریل تک بالائی حصوں میں ہلکی برفباری اور میدانی

بانہال میں تین گھنٹوں کی ڈھیل

بانہال // کرونا وائرس سے بچنے کیلئے بانہال میں چار روز سے جاری سخت ترین لاک ڈاؤن کے دوران سنیچرکو تین گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی ۔ اس دوران چند دکانیں ہی کھلیںاورلوگوں نے ضروریات زندگی کی خریداری کی۔ یہ ڈھیل صبح آٹھ بجے سے دن کے گیارہ بجے تک دی گئی اور اس کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے لاک ڈاؤن پرپھر سے عملدرآمد کرالیا۔  

رام بن میں ملکی و غیر ملکی سفر سے لوٹے344 افراد زیر نگرانی

 بانہال // کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سفر سے لوٹے ضلع رامبن کے 344 افراد پر قریبی نظر گزر رکھی جارہی ہے۔ ان افراد میں 336 کو گھریلو قارنطین جبکہ گیارہ 8افراد کو سرکاری قارنطین مراکز اور میں رکھا گیا ہے جو سرکاری ہسپتالوں میں قائم ہیں۔ اس دوران 2 افراد، جو بیرون ملک کے سفر سے لوٹے ہیں، نے اپنی قارنطین کی مدت پوری کی ہے ۔سرکاری ذرائع نے کشمیرعظمی کو بتایا کہ ضلع رامبن میں جمعہ تک344 افراد، جن میں 35 بیرون ممالک سے اور 311 بیرون ریاستوں سے لوٹے ہیں،کو قارنطین کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ضلع رامبن سے کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے اور کسی کے ٹیسٹ کا نتیجہ آنا بھی باقی نہیں ہے۔   

لاک ڈائون : سرینگر جموں شاہراہ پر کم قلیل مال بر دار گاڑیوں کی آمد و رفت

 بانہال// محمد تسکین//لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر کم قلیل مال بردار گاڑیوں کی کی آمدورفت جمعرات کو بھی جاری رہی جبکہ مسافر گاڑیوں پر پابندی کا نفاذ سختی سے جاری ہے۔ کورو ناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے اقدام کے تحت جاری لاک ڈائون کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر صرف مال بردار ٹرکوں کی قلیل تعداد ہی نظر آرہی ہے۔ ضلع رامبن کے ہالہ ، دھندراٹھ، راجگڑھ ، نیل ، مہو منگت ، چاپناڑی وغیرہ علاقوں کے لوگوں نے فون پر کشمیر عظمی کو بتایا کہ اُن کے علاقوں میں مسافر گاڑیوں پر سخت بندش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت سے نمٹنے کیلئے ضلع رامبن کے مذکورہ علاقوں تک ایس آر ٹی سی سروس چلانا بہت ضروری ہے تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے۔  

رام بن ضلع میں ضروری خدمات کی دکانیں بھی بند

بانہال// بانہال سمیت رام بن ضلع کے تقریباً تمام قصبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ بدھ کوسختی سے جاری رہا تاہم ضروری سروسز کیلئے نامزد دکانیں بھی بند رہیں اور پولیس نے لوگوں اور دکانداروں کو بازاروں میں داخل نہیں ہونے دیا ۔ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس کیلئے طریقہ کار اور اوقات وضع کئے جارہے ہیں اور رجسٹرڈ دکانداروں کو پاس دئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  جمعرات کو لاک ڈاؤن کے دوران لازمی سہولیات کومیسر رکھا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلاوجہ بازاروں،قصبوں اور ہسپتالوں کا رخ نہ کریں اور بچوں کو دکانوں اور ہسپتالوں میں اپنے ساتھ نہ لائیںاورنہ ہی بزرگوں کو باہر آنے دیں ۔  

پابندی سے مستثنیٰ ضروری خدمات کی دکانیں بھی بند

بانہال// بانہال سمیت رام بن ضلع کے تقریباً تمام قصبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ بدھ کے روز دوسرے دن بھی سختی سے جاری رہا تاہم 21 روز تک لاک ڈاؤن کو بڑھانے کے بعد ضروری سروسز کیلئے نامزد دکانیں بدھ کے روز بھی بند رہیں اور پولیس نے لوگوں اور دکانداروں کو مارکیٹ میں داخل نہیں ہونے دیا اور سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔ اس صورتحال سے عام لوگوں کو ضروری چیزوں کے حصول میں سخت دشواری رہی۔ ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس کیلئے طریقہ کار اور اوقات وضع کئے جارہے ہیں اور رجسٹرڈ دکانداروں کو پاس دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ بدھ شام تک اوقات کام وضع کرنے جمعرات کو لاک ڈاؤن کے دوران مستثنیٰ سروس گروسری، فوڈ آئٹمز ، ملک پروڈکٹ سبزی پھل وغیرہ کو بڑی احتیاط کا دھیان رکھتے ہوئے میسر رکھا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاوجہ بازاروں،قصبوں اور ہسپتالوں کا رخ ن

گول میں مکمل بند ، سڑکیں اور بازار ویران

گول// ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھی مکمل بند رہا ۔ سب ڈویژن گول میںبند کو کامیاب بنانے اور لوگوں کو جانکاری دینے کے سلسلے میں جموںو کشمیر پولیس نے نمایاں کار کردگی ظاہر کی اور اس دوران گول کی باقی تینوں نیابتوں سنگلدان ، اندھ اور گنڈی داڑم میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ۔ سب ڈویژن کی جانب آنے والی تمام سڑکوں پر پولیس کے ناکے بٹھا دئے گئے اور سڑکوں میں کریٹ تار کا بھی استعمال کیا گیا ۔باہر سے آنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ باہر سے آنے والے 20 افراد کو بیرون جموں وکشمیر سے آئے ان کو چیک اپ کیا گیا اور انہیں گھریلو قرنطینہ میں رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔اس بات کی جانکاری بلاک میڈیکل آفیسر گول بشیر احمد تراگوال نے دی ۔ سب ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے لوگوں نے غذائی اجناس کی قلت کو دورکرنے کی مانگ کی ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں تک غذائی اجناس پہنچانے کے لئے کچھ رضا کار

حکم عدولی پرکشتواڑ میں 2کیس درج

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کوروناوائرس کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے عائد دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں۔قصبہ میں خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کے خلاف 2 کیس درج کئے گئے ہیں۔ایس ایچ او کشتواڑ اعجاز احمد نے کشمیر عظمی ٰکو بتایا کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی طرف سے کوروناوائرس کے سلسلے میں جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر دوگاڑیوں کے مالکان کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں ۔انہوںنے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انتباہ دیاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گااوران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔  

ٹنل کے آرپارہلکی بارشیں دوسرے روز بھی جاری | 31مارچ کے بعد موسم میں بہتری ہوگی:محکمہ موسمیات

سرینگر //ٹنل کے آر پار دوسرے روز بھی مطلع اَبرآلود رہا اور کئی ایک علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹھنڈ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ  31 مارچ سے موسم میں بہتری آنی شروع ہو گی۔محکمہ کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ کو دوسرے رو زبھی مطلع اَبر آ لود رہا اور ہلکی بارشیں ہوئیں ۔ مجمو عی طور وادی اور جموں کے اکثر اضلاع میںموسمی صورتحال خراب رہی ۔ادھر جنوبی کشمیرکے اننت ناگ ، شوپیان ، کولگام ، بانڈ ی پورہ اضلاع کے بالائی علاقہ جات سے دوران شب وقفے وقفے سے بارشوںکی اطلاع ملی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں دن بھر جاری رہیں،، گلمرگ ، پہلگام ، سونہ مرگ میں بھی بارشیں ہوئی اور وہاں د ن بھر ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں ،ادھر خطہ چناب کے بانہال ، گول گلاب گڑھ علاقے میں بھی بارشوں ہونے کی اطلاعات ہیں، پہلگام سے امر ناتھ گپھا کی طرف جانے

۔2000مال بردار گاڑیاں سرینگر وارد 400نجی گاڑیوں کو بھی شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی

بانہال// سرینگرجموں شاہراہ پرپر کسی بھی مسافر گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے تاہم  بدھ کوجموں میں لاک ڈائون کی وجہ سے درماندہ چار سونجی گاڑیوں کے علاوہ مال بردار گاڑیوں کو بھی سرینگر جانے دیا گیا۔منگل کی شام کو سرینگرجموں شاہراہ جوٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندتھی، پرٹریفک بحال کیاگیا اور شاہراہ پردرماندہ گاڑیوں کواپنے منزل کی طرف جانے دیا گیا۔اس دوران بدھ کو جموں سے اشیائے ضروریہ سے لدے ٹرک اور پٹرول اور ایل پی جی گاڑیوں کو وادی جانے کی اجازت دی گئی ۔اس کے علاوہ فورسز کانوائے اور ادھمپور اور جموں میں درماندہ چار سوسے زائدنجی گاڑیوں اورٹیکسیوں کو بھی سرینگر جانے دیاگیا۔ ایس پی ٹریفک شمشیرسنگھ نے اس سلسلے میں کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ بدھ کے روزجموں سے وادی کشمیر کیلئے اشیائے ضروریہ سے لدے ٹرکوں کوجانے کی اجازت دی گئی اوراس طرح منگل کی رات سے2ہزارکے قریب مال بردار گاڑیاں کشمیر پہنچی ۔انہو

رام بن میں 13 کیس درج

بانہال// رام بن ضلع میں انسانی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ منگل کو بھی سختی سے جاری رہا اور اب تک پولیس نے ضلع ضلع میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب 13 معاملات درج کئے ہیں جبکہ ملکی اور غیر ملکی سفر سے واپس لوٹنے پر 70 کے قریب افراد کو حکام نے قرنطینہ بھیج دیا ہے۔ بانہال سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں پولیس نے بلاوجہ بھیڑ بھاڑ ترک کرنے کی اپیل کی ہے ۔ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ موجودہ حالات ہر فرد کیلئے ایک امتحان ہے اورایڈوائزری پر من و عن عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں اب تک ضلع میں 13 کیس درج کئے گئے ہیں اور16 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔  

مسافر گاڑیوں پر پابندی اور طبی مراکزمیں عملے کی کمی

بانہال// ضلع رام بن میں مسافر گاڑیوں پر مکمل بندشوں اور دیہی علاقوں میں طبی مراکز کی ابتر حالت کی وجہ سے ضلع کے کئی دیہات میں آباد ہزاروں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مریضوں کے علاج ومعالجہ کیلئے ان کے تیمارداروں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے سب ڈویژن رامسو کے نیل علاقے میں پندرہ ہزار سے زائد آبادی محصور ہے اور علاقے میں کئی سب سینٹروں میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کیلئے بے معنی ہیں اور معمولی تکالیف کیلئے لوگوں کا رام بن پہنچنا انتہائی مشکل ہے۔ نیل کے سرنگہ علاقے میں ایک سب سینٹر کئی سال پہلے قائم کیا گیا ہے لیکن پچھلے ایک مہینے سے یہ سب سینٹر مسلسل بند پڑا ہے اور نیل سرنگہ کی عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ مشتاق احمد نامی ایک مقامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سب سینٹر سرنگہ کا طبی مرکز عملہ نہ ہونے کی وجہ سے پچھلے ایک مہی

شاہراہ کی مرمت اور جنتا کرفیو کا نفاذ

 بانہال // جموں سرینگرشاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت اتوار کو دوسرے روز بھی بند رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی مرمت کے پیش نظر ایسا کیا گیا ہے۔ سنیچر کی شام ساڑھے سات بجے شاہراہ کو دس گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد بحال کیا گیا تھا  اور وہاں درماندہ گاڑیوں کو نکالا گیا ۔ تاہم سنیچر کی رات گرتے پتھروں اور’ جنتا کرفیو‘ کے پیش نظر وادی کشمیر سے جموں کی طرف آنے والے ٹریفک کو سنیچر کی شام شاہراہ بحال ہونے کے باوجود بھی لور منڈا اور قاضی گنڈ سے آگے نہیں بڑھنے دیا گیا۔ اتوار کے روز جموں اور سرینگر سے کسی قسم کی ٹریفک کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں تھی اور ہر وقت مشغول رہنے والی شاہراہ پر جواہر ٹنل سے ناشری ٹنل تک سناٹا تھا۔   

رام بن میں سڑک حادثے 1ہلاک2زخمی

بانہال // جمعہ کے روز  ضلع رام بن میں سڑک کے دو الگ الگ حادثوں میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ۔ کرول کمیت ہالہ روڈ پر جھٹگلی سے سواریاں چھوڑ کر واپس رام بن کی آرہی ٹاٹا سومو نمبر    0352،رابطہ سڑک سے لڑھک کرکھائی میں گرگئی ،جس کی وجہ سے گاڑی کاڈرائیورستیش کمارولدگنجرسنگھ ساکن سلدھار رام بن زخمی ہوگیا۔زخمی ڈرائیورکومقامی لوگوں اورسول کیو آرٹی ،نے بچائو کارروائی کے دوران رام ضلع اسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔سڑک کے ایک اورحادثے میں سیری رام بن میں ایک ٹرک ،سڑک پراُلٹ گیاجس کی وجہ سے ٹرک میں سواردوبھائی ڈرائیور سنیل کمار اور کنڈیکٹر اجے کمارزخمی ہوئے ،جنہیں پولیس اوررام بن کے رضاکاروں نے ضلع اسپتال رام بن پہنچایا جہاں ا ن کا علاج ومعالجہ ہورہا ہے ۔   

کشتواڑمیں آرایس ایس رہنماکی ہلاکت | خصوصی عدالت میں8 جنگجوئوں کے خلاف چالان پیش

سرینگر //قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے کشتواڑ میںآر ایس ایس لیڈر چندرکانت شرمااور اُس کے پی ایس او، کی ہلاکت میں ملوث آٹھ حزب جنگجوئوں کے خلاف خصوصی عدالت میں چالان پیش کیا۔ یو پی آئی کے مطابق کشتواڑ میں آر ایس ایس لیڈر چندر کانت شرما اور اُس کے پی ایس او، راجندر کمار کی ہلاکت میں ملوث 8حزب جنگجوئوں کے خلاف این آئی اے نے جموں کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا۔ این آئی اے کے مطابق اسامہ بن جاوید عرف اُسامہ ، ہارون عباس وانی ، ظاہر حسین ، نوشاد احمد بٹ ، ناشر احمد شیخ عرف ناصر ، آزاد حسین بگوان ، پرویز احمد اور رستم جو کہ حزب المجاہدین نامی عسکری تنظیم کے ساتھ وابستہ تھے ،کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا گیا ہے۔ این آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ اُسامہ بن جاوید عرف اُسامہ 28فروری 2019کے روز بٹوٹ رام بن میں ایک تصادم کے دوران جاں بحق ہوا جبکہ ہارون عباس وانی کو یکم جنوری 202

کالے دھن کو سفید بنانے کاالزام | ملزم کی پیشگی ضمانت کی درخواست رد

سرینگر// عدالت نے یہاں کالے دھن کو سفید دھن بنانے کے الزام میں ایک شخص کی پیشگی ضمانت کی درخواست رد کی۔ایک سرکاری ترجمان کے مطابق سرینگر کے ضلع وسیشن جج نے ’کالے دھن کو سفیدبنانے کے تدارک کے قانون کے تحت میرمنظور غظنفر کی ضمانت کی عرضی کوردکیا۔ضمانت کی عرضی رد کرتے ہوئے جج عبدالرشیدملک نے کہا کہ گرفتار ی سے قبل ہی ضمانت کی عرضی سے نمٹتے وقت زیادہ محتاط رہنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک فرد کی پابندی سے عاری مطالبے کو مفاد عامہ کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایک بڑی رقم کوچوری چھپے نکالنے کے الزامات ہیں،ایساجرم پورے ملک کے خلاف ہے ۔تحقیقات کرنے والوں کو اس میں  تحقیقات کی مکمل آزادی دینی ہے۔  عدالت نے کہا کہ چونکہ عرضی گزار کیخلاف سنگین الزامات ہیں،پیشگی ضمانت یقینی طور مکمل چھان بین میں رکاوٹ کاباعث بنے گی ۔ جج نے کہا کہ گرفتاری کی صورت میں

شاہراہ گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال

بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جمعرات کے دن تین روز بعد جموں سے وادی کشمیر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی جو ناشری ٹنل کے آرپار مختلف مقامات پر کئی گھنٹوں تک جاری رہنے ٹریفک جام کی صورت اختیار کر گیا۔شاہراہ رام بن کے نزدیک کیفٹیریا موڑ پر پسیوں کی وجہ سے جمعرات کی دوپہر سے شام تک متاثر رہی۔ جمعرات کے ٹریفک جام اور رام بن بانہال کے سیکٹر میں مختلف مقامات پر گرتے پتھروں اور پسیوں کی وجہ سے آج یعنی جمعہ کو شاہراہ جموں اور سرینگر سے کسی بھی قسم کے ٹریفک کو نہ چلانے کا اعلان کیا ہے اور درماندہ ٹریفک ہی وادی کشمیر کی طرف چلے گا۔ ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رام بن اجے آنند نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعرات کو کیفٹیریا موڑ رام بن کے دو مقام شاہراہ پر دو پسیاں گر آئیں جس کی وجہ سے دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک ٹریفک کی امدورفت متاثر رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سینکڑوں گاڑیو

ضلع رام بن میں ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی

بانہال // ضلع رام بن میں کرونا وائرس سے احتیاط برتنے کیلئے مقامی ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور درجنوں مریضوں اور ملازمین ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ پر بندش کی وجہ سے اپنی اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پائے۔ ضلع رام بن میں ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت یہ حکم جاری کیا تھا۔ راج گڑھ، گول سنگلدان، کھڑی مہومنگت ،پوگل پرستان سینابتی،  نیل کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر بندش کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ ا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ریلوے سٹیشن بانہال سینکڑوں غیر ریاستی باشندے پہنچ رہے ہیں اور ریل سروس اور شاہراہ پر جموں اور سرینگر ٹریفک رواں دواںہے اور اس صورتحال میں مقامی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پرپابندی فقط عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہے۔