تازہ ترین

گول انتظامیہ مخالف مظاہرہ

گول//گزشتہ شدید برف باری کے بعد گول بازار مکمل طو رپر برف کے نیچے دفن ہو کر رہ گیا ہے ۔ دکانوں کے سامنے چھ سے سات فٹ برف جمی ہوئی ہے جس وجہ سے دکانداروں کو دکانیں کھولنا بھی محال بن چکا ہے وہیں ساتھ ساتھ پورے بازار میں برف جمی ہوئی ہے جس وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور بازار میں گاڑیاں برف کے نیچے دب کر رہ گئی ہیں ۔ گول بازار میں آج لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گول مہور سڑک رابطہ تقریباً اایک ماہ سے مکمل طور پر بند ہے جبکہ باقی رابطہ سڑکوں پر بھی برف نہ اُٹھانے کی وجہ سے ملحقہ جات علاقوں کا رابطہ مسلسل کٹا ہوا ہے جبکہ گول صدر مقام کا رابطہ گزشتہ چار روز سے مسلسل باقی دنیا سے زمینی رابطہ کٹا ہوا ہے ۔ لوگوں نے آج بازار میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر برف اُٹھانے والی مشین کی اشد ضرورت ہے تا کہ بازار کے علاوہ دوسری سڑکوں پر صحیح ڈھنگ سے برف ہٹائی جا سک

مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ میں شدید برفباری سے نظام زندگی ٹھپ ہوکر مفلوج ہو گئی ہے جبکہ مقامی سڑکوں پر 2 فٹ سے زائدبر ف جمع ہو گئی ہے اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی خبریں موصول ہوئی ہیں جس پر خصوصی جائزہ لینے کے بعد ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ز وہیب نے مقامی لوگوں کو سفر سے اجتناب کرنے اور احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔نمائندہ سے بات کرتے دوران ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کشتواڑ۔ڈوڈہ زوہیب نے بتایا کہ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے لہذا لوگوں کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہے تاکہ کوئی بھی حادثہ پیش نہ ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی بحالی پر تیزی سے کام چل رہا ہے تاکہ عوام بنا رکاوٹ و مشکلات آسانی سے سفر طے کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ہیلپ لائن سروس نمبرات جاری کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنا اور کسی بھی طرح کے حادث

ضلع رام بن کے علاقے شاہراہ بند ہونے سے محصور

بانہال // بھاری برفباری کی وجہ سے ضلع رام بن کی بیشتر آباد محصور ہو کر رہ گئی ہے اور بانہال ، کھڑی ، رامسو ، پوگل پرستان ، رام بن ، گول ، راجگڑھ اور بٹوٹ کی تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شاہراہ اور رابطہ سڑکوں کے بند ہونے کی وجہ سے ناقابل بیان مشکلات کا سامنا ہے - ان علاقوں میں رابطہ سڑکیں اور بجلی پچھلے قریب ایک ماہ سے بند ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو راشن، ادویات ، تیل خاکی ، رسوئی گیس اور ادویات کی سخت قلت پائی جارہی ہے۔ کھڑی مہومنگت اور نیل پوگل پرستان کے بیشتر علاقوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے زندگی بدستور مفلوج ہے۔ مہو منگت میں دس فٹ تک برف جمع ہے اور سنیچر کو لوگوں نے برفانی تودے کی زد میں آئے ایک مکان سے کئی مویشی کو چار روز بار زندہ باہر نکالا ہے۔ منگت کے بڑدرمن میں مقامی لوگوں کی مشترکہ کارروائی سے مویشی زندہ نکلالے گئے اور کئی منقطع ہوئے گھروں تک رسائی کی گئی

خطہ چناب میں شدید برفباری سے عوام پریشان

ڈوڈہ//خطہ چناب کے ڈوڈہ ،بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندو بھلیسہ کے قصبہ جات کے ساتھ ان مقامات کے دیہات کی آبادی کو برفباری ہوئی پیدا صورت حال سے سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔جہاں ان قصبہ جات میں ڈیڑھ سے تین فٹ اور وہیں دیہات میں چار سے سات فٹ کے درمیان برفباری ہوئی ہے۔اس شدید برفباری سے جہاں ایک طرف صدر مقام دوڈہ سے دیگر قصبہ جات و دیہات کو جانے والی اندرونی رابطہ سڑکیں ،پسیوں،سڑکوں پر بڑے بڑے پھتر گر آنے ،زمین کھسکنے  اور بارف جمع رہنے کی وجہ سے مکمل طور سے بند پری ہیں ،وہیں دوسری جانب پوری وادی چناب میں بجلی کا نظام پچھلے 4روز سے مکمل بند پڑا ہے اور خطہ چناب کے تمام قصبہ جات اور دیہات میں عوام بجلی کے بغیر گوں نا گوں مشکلات سے دو چار ہیں۔اس طرح برفباری سے بجلی ،پینے کا پانی ،ترسیلی لائنیں ،رہائشی مکانوں ،اراضی،پھل دار درختوں کو بھی زبردست نقصان ہوا ہے۔کئی مقامات پر بڑے بڑے درخت رہائشی م

ارناس ،ریاسی میں کوئیز مقابلہ کا اہتمام

ریاسی //ضلع کے دیہی علاقوں کے طلاب میںاعتماد سازی اورانکے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے فوج کی جانب سے ضلع کے ارناس کے طلاب کیلئے ایک کوئیز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔مقابلے کا عنوان بچوں میں تقابلی جذبہ کو فروغ دینا تھا‘‘، جس میں 56 طلاب نے شرکت کی۔ طلاب نے اس موقعہ کو ایک تخلیقی اور دل بہلائی کے طور پر لیا اور مضامین جیسے کہ سائنس، جغرافیہ، ریاضی، سپورٹس و حالیہ معاملات میں بیداری پیدا کی۔مقابلے میں طلاب کی ایک بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی جن میں طالبات کی ایک خاص تعداد شامل تھی ۔پروگرام کے اختام پر پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلاب میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ شرکت کرنے والے طلاب میں بھی حوصلہ افزائی کے انعامات تقسیم کئے گئے،تاکہ انکے حوصلہ کو فروغ حاصل ہو اور مقابلوں میں شرکت رکنے کیلئے انکا جذبہ برقرار رہے ۔ پروگرام سے عوام اور فوج کے درمیان د وستانہ تعلقات برقرار ر

ڈڈہ میں روڈ سیفٹی پر پوسٹر بنانے کا مقابلہ

ڈوڈہ // ضلع میں موٹر وہیکلز محکمہ کی جانب سے ہفتہ بھر چلنے والے روڈ سیفٹی ہفتہ کے ایک حصہ کے طور پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ میں پوسٹر بنانے کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا ، جس میںمختلف سکولوں کے طلاب نے شرکت کی۔سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے تقریباً  300 طلاب نے اس مقابلہ میں شرکت کی۔ پروگرام میں پولیس، ٹرانسپورٹ یونینوں، ڈیلروں ،ڈرائیونگ اداروں ،پولیوشن مراکز نے بھی شرکت کی۔اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ کو پہلے ہی ریاست کا حادثہ والا علاقہ قرار دیا گیاہے،کیونکہ اس علاقہ میں بہت سے سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں،اسلئے اس علاقہ میں ٹریفک قوانین کی پاسداری زیادہ ضروری ہے۔  

خطہ چناب میں شعبہ باغبانی کو 100کروڑ کا نقصان

جموں //برسوں کے بعد خطہ چناب میں فروری ماہ کے دوران بھاری برفباری ہوئی ہے جس سے جہاں ایک طرف شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کے چہروں پر رونق آ گئی ہے وہیں دوسری طرف شعبہ باغبانی بری طرح سے متاثر ہوا ہے ، نصف کے قریب ثمر آور درخت تباہ ہو گئے ہیں اور نقصان کا ابتدائی تخمینہ 100کروڑ روپے لگایا جا رہا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھدرواہ، کیلر، بھلیسہ، دیسہ ، چھاترو اور مرمت علاقہ میں بدھ اور جمعہ کے دوران ہونے والی بھاری برف باری کی وجہ سے ثمر آور درختوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ باغ مالکان کو درختوں پر برف جمع نہ ہونے دینے کیلئے اقدامات کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر روہن کمار نے کہا اگر چہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے مگر اندازاً سو کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں خطہ میں چناب کے ڈوڈہ ،کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں سیب، ناشپاتی، اخروٹ سمیت پھلوں

مزید خبرں

کشتواڑ میں معمولات زندگی ہنوز معطل  تمام ضلع افسران کی چھٹیاں منسوخ  ڈار محسن  کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ میں بھاری برفباری کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہونے کے سبب ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے آج ایک حکم جاری کرکے تمام ضلعی افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں جہاں عوام مشکلات سے دوچار ہے تو وہیں ذمہ دار افسران کا موجود رہنا لازمی ہے تاکہ عوامی مشکلات و دیگر مسائل و مطالبات کا خصوصی جائزہ لے کر ان کا ازالہ کیا جاسکے۔تفصیلات کے مطابق، تمام ضلعی افسران و نجی ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ 11 فروری سے قبل اپنے اپنے دفاتر میں اپنے فرائض کو انجام دیں اور موجودہ صورتحال کی بنا پر عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ دریں اثنا، ان ملازمین کو بھی ہدایت دی گئی ہے جو میٹنگ کے سلسلے میں جموں شہر روانہ ہوئے تھے اور ابھی تک اپنے دفات