وادی چناب کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشیں

 ڈوڈہ//گذشتہ دو روز سے خطہ چناب کے علاقہ جات ایک بار بھر سردی کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ خطہ کے مختلف مقامات پر برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق خطہ چناب کے کئی بالائی علاقوں میں ہفتہ کو صبح سے شدید قسم کی برفباری جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں۔ضلع ڈوڈہ کے کئی مقامات پر شدید برفباری ہوئی ہے ،ان علاقہ جات میں کیلاش کنڈ،سر تھل،ملوٹھی،سموت سرواہدھار،گندنہ،گڑھی،ناگنی ،بگلہ بھرت،پپرن آلکنڈ،دیسہ ،سیم گلی،مرمت،گلہ دھار وغیرہ شامل ہیں جس کی وجہ سے پورا خطہ سردی سے جھوج ہا ہے۔اس برفباری سے خطہ چناب کے کئی مقامات پر جہاں ایک طرف عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری جانب کئی مقامات پر زمیندار لوگوں کوخوشیوں میں بھی بے حد جذبہ دیکھنے کو ملا ہے۔ذرائع کے مطابق متعدد جگہوں پر لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ کئی جگہوں پر راشن

رام بن ضلع کے سرپنچوں کا وفد گورنر سے ملاقی

رام بن//رام بن ضلع سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں کے ایک وفد نے حلف لینے کے بعد ہفتہ کے روزراج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔وفد کی قیادت بانہال کے سرپنچ محمد الیاس کر رہے تھے،جنھوں نے گورنر کو ضلع رام بن کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے کہا کہ ضلع میں سڑک رابطہ ،پینے کے پانی اور بجلی ،صحت اور تعلیمی اداروں میں سٹاف کی قلت سے کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وفد نے ریاست میں پنچایتی اِنتخابات احسن اور منصفانہ طریقے پر منعقد کرانے کے لئے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں پنچایتی راج اِداروں کو مستحکم کریں۔وفد نے مقامی سکولوں کو بڑھاوا دینے، سڑکوں پر تار کول بچھانے ، ضلع میں خصوصی پولیس بھرتی مہم چلانے اور دیہی ترقی سے متعلق کئی دیگر امور بھی گورنر کے نوٹس میں لائے۔وفد نے ایم جی نریگا اجرتوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز واگُذار کرنے اور پنچایت گھروں

رام بن سے منشیا ت کی بھاری مقدار ضبط، 4 سمگلر گرفتار

رام بن //منشیا ت کی بدعت کے خلاف جاری خصوصی مہم میں ضلع پولیس نے ہفتہ کے روز ایس ایس پی کی ہدایت پر ایک شخص کو 8کلو گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ضلع پولیس نے ایک اور واقعہ میں بانہال علاقہ سے تین منشیات سمگلروں سے 42.500 فکی برآمد کی۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رام بن انسپکٹر وجے کوتوال نے خصوصی اطلاع پر کرول کنڈی لنک روڈ پر ایک خصوصی ناکہ لگایا اور ایک عادی منشیات سمگلر سجاد احمد ولد غلام محمد بٹ ساکنہ سوف شالی ،کوکر ناگ کو ایک ماروتی کار زیر نمبرJK03G-0798سے گرفتار کیا ۔ پولیس نے کار کو روکنے کا اشارہ کیا اوردوران کار میں سے 8.50 کو گرام چرس برآمد کی۔پولیس نے کار ضبط کرکے سمگلرکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 13 of 2019 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک اور پریس بیان کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بانہال

کشتواڑ میں ’’نور جیون کا بیٹیاں‘‘ مہم کے تحت میڈیا ورکشاپ

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ’’نور جیون کا بیٹیاں‘‘ مہم کے تحت کشتوڑ میں ہفتہ کے روز ایک میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ میں ایس ایس پی راجندر کمار گپتا، اے ڈی ڈی سی امام دین ، ڈی آئی او محمد اشرف وانی ،نوڈل افسر بی بی بی پی انوپ کمار، ٖڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر یعقوب میر کے علاوہ میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے میڈیا کو بی بی بی پی مہم ضلع میں خصوصاً دور دراز علاقوں جیسے کہ مڑواہ، واڑون ، دچھن ،پاڈر وغیرہ میں پہنچانے کیلئے بیداری پھیلانے میں تعاون دینے پر زور دیا۔تبادلہ خیال کے دوران میڈیاسے وابستہ افراد نے پروگرام کو موثر طریقہ سے لاگو کرنے کے لئے قیمتی صلاح بھی پیش کی، جس دوران بتایا گیا کہ یہ مہم این جی اوزکی خدمت حاصل کرنے ،قابل طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے ،تما م محکموں کی جانب سے مثبت رویہ اپنانے ،سماج

ملک کا برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

مہور//سابقہ وزیر و نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عبدالغنی ملک نے برفباری سے متاثرہ گلاب گڑھ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں پر لوگوں کو در پیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔انہوں نے متاثرہ لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے انتظامیہ پر ان علاقوں میں بحالیاتی کام ترجیحی بنیادوںپر در دست لینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے بیشتر دیہات ابھی بھی سڑکوں کے رابطہ سے الگ تھلگ ہے اور ان علاقوں میںانہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ برفباری سے متاثرہ علاقوں میںاشیائے ضروریہ فراہم کرنے اور سڑکوں کا رابطہ کی بحالی کے لئے ایک ٹیم روانہ کرے ۔ملک نے کہا کہ سخت سردی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے ،جن میں سے بعض کو ادویات کی بھی ضرورت ہے،جسکی وجہ سے علاقہ میں طبی عملہ ،ادویات کے ہمراہ لازمی ہے اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات اجرا کرنے کی مانگ کی ہے۔انہوں نے علاقہ میں راشن کی وافر مقدارذخیرہ کرنے کاب

ڈوڈہ میں بیداری کیمپ کا اہتمام

ڈوڈہ //ضلع ایمپلائمنٹ و کونسلنگ سینٹر ڈوڈہ نے جے کے ای ڈی آئی ڈوڈہ کے اشتراک سے ہفتہ کے روز یہاں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا، جس میںضلع کے دور افتادہ علاقوں سے تقریباً300 لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر شرکا کو غیر منظم سیکٹر سے وابستہ ورکروں کی رجسٹریشن کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا اور غیر منظم سرکرو سوشل سیکورٹی سکیم (UWSSS) کے تحت انہیں رجسٹریشن فارم تقسیم کئے گئے۔ اس دوران شرکا کو ریاستی و مرکزی سرکار کی معاونت والی سکیموںکے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شائستہ سلطانہ نے اپنے خطاب میں ایسے پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ایسے پروگرام ان غیر منظم شعبوں کی پالیسوں کی بنیاد بنتی ہیں۔سوشل ویلفیئر محکمہ، ضلع ہینڈی کرافٹس محکمہ، ضلع ینڈ لوم محکمہ کے علاوہ ٹرینز و دیگرکارکنوں نے بھی بیداری پروگرام میں شرکت کی۔

جموں و کشمیر کے تیسرے کوارٹر کا منافع43 فی صد بڑھکر250 کروڑ تک پہنچا

 سرینگر/ /ریاست کے واحد  بڑے  مالی ادارے جموں و کشمیر بینک نے آج دسمبر کوارٹر اور رواں مالی برس کے تیسرے سہ ماہی (کوارٹر) کے اُن مالی نتائج کا اعلان کیا  جنکا جائزہ  بورڈ آف ڈائریکٹرس نے جموں میں آج ہی ایک خصوصی میٹنگ میں لیا۔بینک نے اپنے خالص منافع میں43 فی صد کا اضافہ درج کرکے رواں مالی برس کے پہلے نو مہینوں میں 250.09 کروڑ  روپے کا منافع کمایا ہے جو کہ گزشتہ مالی برس کے اس دورانیہ میں 174 کروڑ روپے کا  تھا۔ ریاست جموں و کشمیر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  پہلے تین سہ ماہی  کے دوران قرضوں میں 22 فی صد  کی بڑھت ہوئی ہے۔ خالص سود آمدنی  2452  کروڑ روپے درج کی گئی جو کہ گزشتہ سال کے پہلے نو مہینوں کے مقابلے میں 237 کروڑ روپے  زیادہ ہے۔مالی نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جے کے بینک چیئرمین اور سر پرست اعلیٰ  پر

مزید خبرں

نابالغ مغویہ بازیاب ،ملزم گرفتار نمائندہ عظمیٰ کشتواڑ// ضلع پولیس کشتواڑ نے ایک نابالغ اغوا شدہ لڑکی کو بازیاب کیاہے جس کے اغوا ہونے کی تحریری شکایت 15 دسمبر میں پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کی گئی تھی۔پولیس رپورٹ کے مطابق، دسمبر 2018 کی 15 تاریخ کو ایک نابالغ لڑکی کے اغوا ہونے اس کے والد کی جانب سے ایک تحریری شکایت کشتواڑ تھانہ میں درج ہوئی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آرنمبر 312 زیر دفعہ 363 آر پی سی کے تحت کیس درج کر لیا تھا۔البتہ تحریری شکایت میں ایک شخص امتیاز احمد ولد عبدالغنی شاہ ساکنہ پلماڑ کو اس سازش کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جس کو پولیس نے آج گرفتار کرکے اغوا شدہ نابالغ لڑکی کو برآمد کر لیا ہے ۔ اس کے علاوہ، درج کی گئی تحریری شکایت میں دیگر کچھ لوگوں پر بھی شک ظاہر کیا گیا ہے جس پرایس ایس پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کیس میں مزید تحقیقات کی جائیگی ا

ڈوڈہ میں بھیانک آگ،3رہائشی مکانات اور7دکانیں خاکستر

ڈوڈہ//ڈوڈہ میں آگ کی ایک بھیانک وارادات کے دوران تین رہائشی مکانات اورسات دکانیں خاکستر ہوگئیں۔آ تشزدگی کی اس وارادت میں جہاں تیس افراد بے گھر ہوگئے وہیں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔سی این ایس کے مطابق آتشزدگی کی یہ واردات ضلع کے کھیراعلاقے میں رونما ہوئی۔ سنیچر کی صبح آگ گائو ںکے ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور کئی سلنڈر دھماکوں کے ساتھ پھٹنا شروع ہوئے جسکے نتیجے میں آگ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ خوفناک شعلوں نے فائر سروس عملہ کو نزدیک نہیں آنے دیا۔آ گ کے شعلے بلند ہو تے ہی علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور نزدیکی لوگ چیختے چلاتے اپنے گھروں سے باہر آئے ۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دور دور سے اس کے شعلے نظر آرہے تھے۔ آگ کی تپش کی وجہ سے کئی دکانوں میں موجودساما

ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں7ملازمین معطل

بانہال // سب ڈویڑنل مجسٹریٹ بانہال نے سنیچر کی دوپہر سب دسٹرکٹ اسپتال بانہال کا اچانک دورہ کرکے وہاں کئی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کے ارکان کو غیر قانونی طریقے سے غیر حاضر پایا ۔ جموں سرینگر شاہراہ کے حادثاتی سیکٹر میں واقع اس ہسپتال کی انتظامی بد نظمی کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی ایم بانہال ضمیر احمد ریشو  نے نیم طبی عملے کے سات ملازمین کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں جبکہ نیشنل ہیلتھ مشن  کے تحت کام کرنے و الے تین ڈاکٹروں کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور اْن کی ماہانہ تنخواہیں بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔  ایس ڈی ایم کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق معطل کئے گئے نیم طبی عملے میں نازش انجم ، نادیہ انجم ، تبسم گْل ، امانہ امین ، غلام علی ، مہ جبین ، نویدہ اختر شامل ہیں۔ جبکہ نیشنل ہیلتھ مشن کے تین غیر حاضر ڈاکٹروں کو وجہ بتاو نوٹس جار

تازہ ترین