تازہ ترین

نئے ادبی رجحانات کا نقیب

مدیراں: سید تحسین گیلانی،سیدہ آیت معاونین:شفقت محمود ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر ریاض توحیدی کشمیر رسالہ انہماک کا پہلا شمارہ ۷۳۶ صفحات پر مشتمل انتہائی ضخیم شمارہ ہے جس میں شعر وادب کی متنوع اصناف سے تعلق عکھنے والی تخلیقات اورمضامین شامل ہیں‘جن کا مطالعہ فیض بخش نظر آیا۔زیر تبصرہ جریدے کے مدیر اول سید تحسین گیلانی کا تحریر کردہ اداریہ کئی اہم موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔ جن میں ادب اورجدیدیت،فکشن ،جدید فکشن،مابعد جدید فکشن کچھ باتیں،مکالمے کی اہمیت و ضرورت اور مائکر و فکشن نام کا قضیہ وغیرہ شامل ہیں۔مابعد جدیدبیانیہ کے متعلق اُن کا یہ خیال ’’ ما بعد جدیدتخلیق کار وہ ہے جو مکمل ذہنی آزادی کا قائل ہوتا ہے وہ کسی بھی طئے شدہ فارملے یا طئے شدہ فکر سے الگ کرکے خود کوخالص تخلیق سے جوڑتا ہے ‘‘ ما بعد جدید بیانیہ کے حوالے سے کئی گھتیوں کو کھول دیتاہے۔ اسی طرح یہ جملہ ب