کشمیریوں کاتحفظ یقینی بنایا جائے

سرینگر//جموں کشمیر سوشیواکنامک کارڈنیشن کمیٹی نے صدر ہندرام ناتھ کوند سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں تجارت،تعلیم ،سفر ،تفریح کی غرض سے گئے کشمیریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اقدام کریں ۔کئی تجارتی ،ٹریول ،صنعتی ،سیاحتی ،باغبانی اور سول سوسائٹی تنظیموںکے اتحاد جموں کشمیر سوشیواکنامک کارڈنیشن کمیٹی کی میٹنگ میں جموں کے صوبائی کمشنر،صوبائی پولیس سربراہ اور ایس ایس پی جموں کی معطلی کا بھی مطالبہ کیاگیا۔ ممبران نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ وزیرداخلہ کی صدارت میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں ایک قرارداد پاس کئے جانے کے باوجود اتوار کو بھی ایسے واقعات کا ظہورہوا۔ممبران نے کہا کہ متعددریاستوں میں کشمیری طلباء کوماراپیٹا اورہراساں کیاگیااور وہ زبردست خوفزدہ ہیں ۔صدرہندکوان واقعات کانوٹس لینا چاہیے اوروزارت داخلہ اورریاستی حکومتوں کو ہدایات جاری کرنی چاہیے کہ

کشمیریوں پر حملوں کیخلاف اکنامک الائنس کا احتجاج

سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس نے جموں ،دہرہ دون اتراکھنڈ، کشمیری بازاربہار، میوات راجستھان، انبالہ پنجاب، دہلی، کانگڑا ور شملہ ہماچل پردیش اور ہریانہ سمیت جموں میں کشمیر ی تاجروں ،ملازمین ،طلاب ،ڈرائیوروں اور دیگر لوگوں کو عتاب کا نشانہ بنانے ،ان پر حملوں اور گھروں سے بے دخل کرنے کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  سرینگر میں احتجاج کیا۔ کشمیر اکنامک الائنس نے اتوار کو سرینگر کے ٹورسٹ سینٹر میں احتجاج کیا،جبکہ احتجاج میں جموں سے آئے ہوئے وہ ڈرائیور بھی شامل ہوئے،جن کی گاڑیوں کو بلوائیوں نے15 فروری کو نقصان پہنچایا تھا،جبکہ کشمیر اکنامک الائنس کے نائب چیئرمین اعجاز شہدار سمیت دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی۔احتجاجی مظاہرین نے بلوائیوں اور فرقہ پرستوں کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے فوری طور پر انہیں لگام لگانے کا مطالبہ کیا۔اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائن

کسان سمان ندھی سکیم ،صوبائی کمشنرکی ترقیاتی کمشنروں کوعمل آوری کی ہدایت

سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر بصیراحمد خان نے مستحق کسانو ں کو پردھان منتری کسان سمان ندھی سکیم کے تحت مالی فوائد پہنچانے کے لئے وادی کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو مستفیدین کے کھاتوں کو چلانے،جانچ عمل،نیشنل پورٹل پر مستفیدین کے ڈاٹا کی اپ لوڈنگ اورزمروں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ سکیم کی عمل آوری کے لئے مستفیدین کی فوری نشاندہی کی جاسکے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار  ضلع ترقیاتی کمشنروں اور متعلقہ محکموں کے آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔میٹنگ سے خطاب کے دوران صوبائی کمشنر نے کہا کہ سکیم کی عمل آوری کا مقصد مستحق کسانوں کومالی فوائد پہنچانا ہے تاکہ وہ بہتر اور معیاری فصلوں کی پیداوار کویقینی بناسکیں۔انہوںنے افسران کو سکیم کی زمینی سطح پر عمل آوری کیلئے افرادی قوت اورمشینری بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر

حالیہ برفباری سے بارہمولہ کے کئی میوہ باغات کو نقصان

بارہمولہ//حالیہ برفباری سے ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں میوہ باغات میں موجود درختوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد ،سوپور ،پٹن ،نارواو ،بونیار اور ٹنگمرگ کے کئی دیہات کے باغ مالکان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حالیہ بھاری برفباری کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں اکثردرخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں اورکئی درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیں ،جو بروقت نقصان کا تخمینہ لگا سکے اور اس صنعت سے جڑے افراد میں امداد فراہم کریں۔ا س وران ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہوئی برفباری سے ہوئے نقصانات کے سلسلے میں پہلے ہی کسانوں میںسات لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ادھر فروٹ گروئورس و ڈیلرس ایسوسی ایشن فروٹ منڈی سوپورکے صدر فیاض احمد ملک عر ف کاکا جی نے کہا کہ شمالی کشمیر میںحالیہ برف باری سے باغ مالکان کو کروڑوں روپے

کنگن میں منافع خوروں کے وارے نیارے

گاندربل//کنگن میں ناجائز منافع خوروں کی بے تحاشہ لوٹ کھسوٹ جاری رہنے سے مقامی آبادی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔سرینگر جموں شاہراہ کے مسلسل بند رہنے کے باعث اشیاء خورد و نوش کی قلت پیدا ہونے سے ناجائز منافع خوروں نے محکمہ امور صارفین کے مقرر کردہ نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کر قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے صارفین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔اکہال کنگن کے ایک شہری فیاض احمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کنگن میں سبزی فروشوں،میوہ فروشوں، قصابوں،مرغ فروشوں اور ایل پی جی گیس ڈیلروں نے اپنی مرضی کے مطابق  قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔جموں سرینگر شاہراہ کے بند ہونے سے قبل مرغ 120 روپے فروخت کئے جاتے تھے جو آج 250 روپے فروخت کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح سبزیوں اور میوہ جات بھی چوگنی قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیںاور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ادھر وسن کنگن میں رسوئی گیس 780 روپ

محکمہ زراعت کے زیراہتمام برن بھلوال میں بیداری کیمپ

جموں//محکمہ زراعت نے موضع برن میں ناظم زراعت ایچ کے رازدان کی قیادت اور فارمرس ٹریننگ سنٹر کی وساطت سے دیپک کمارفارم منیجمنٹ انچارج اورایس ڈی اے اومڑھ آرایس جموال کی نگرانی میں ایک روزہ بیداری  کیمپ منعقدکیاجس میںمحکمہ زراعت کے عہدیداران نے پنچ ،سرپنچ اورنائب سرپنچ اورعلاقہ کے دیگر معززین کاخیرمقدم کیا۔سرپنچ سیری پنڈتاںدلبیرسنگھ اورنائب سرپنچ برن نے کسانوں کودرپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔اس موقعہ پر وندناکوتوال (اے ای اوبھلوال )نے کسانوں کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں کی جانکاری دی ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے مختلف سکیمیں چلائی جارہی ہیں اورکسانوں کوسبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کسانوں کومختلف فصلوں کی کاشت کرنے کی بات اہم جانکاری دی اوربتایاکہ 2022تک کسانوں کی آمدن دوگناکرنے کامشن ہے۔انہوں نے کسانوں پرمحکمہ زراعت کی سکیموں سے استفادہ کرنے پرزوردیا۔ تقریب کے اختتام

جموں کشمیر کے ریشم صنعت سے وابستہ چار افراد قومی ایوارڈسے سرفراز

نئی دہلی //ٹیکسٹائیلز کی مرکزی وزیر سمرتی زبین ارانی نے ریاست جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے غنچہ ابریشم پیدا کرنے والے تین افراد اور ایک ریلر کو بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے قومی ایوارڈ سے نوازہ ۔ انہوںنے یہ ایوارڈ متعلقین کو وگیان بھون میں ایک تقریب کے دوران عطا کئے ۔ اس موقعہ پر وزیر خارجہ سشما سوراج بھی موجود تھیں ۔ ایوارڈ  حاصل کرنے والوں میں اوڑی کے راج محمد گجی ، براری آنگن اننت ناگ کی راشیدہ بانو اور ٹھنڈا پانی راجوری کے رتن لال شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں وانبل سرینگر کے ماجد حیات باون کو بھی ریلنگ کے سیکٹر میں ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ ریشم کے کیڑے پالنے اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے تین افراد کو ایوارڈ دئیے گئے اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ان لوگوں نے تمام تر مشکلات اور چیلنجوں کے باوجود اس شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مرکزی وزیر سمرتی ارانی نے ایوارڈ پانے و

غذائی اجناس کا مناسب سٹاک دستیاب رکھیں:خورشید گنائی

جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کشمیر اور جموں صوبوں بالخصوص برف سے ڈھکے علاقوں میں غذائی اجناس ، ایل پی جی ، تیل خاکی ، پیٹرولیم اشیاء اور دیگر ضروریاتِ زندگی کو مناسب مقدار میں دستیاب کرانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مشیر نے ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور کمشنر سیکریٹری خوراک ، سول سپلائیز اور امور صارفین ڈاکٹر عبدالرشید کو ہدایات دیں کہ وہ ان دونوں صوبوں میں سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا جائیزہ لیں ۔ انہوں نے صوبائی کمشنر سے کہا کہ وہ وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور کمشنر سیکرٹری کے ساتھ غذائی اجناس کی دستیابی کا جائیزہ لیں ۔ انہوں نے اسی طرح کی ہدایات جموں کے ڈویژنل کمشنر کو بھی دیں ۔ علاوہ ازیں مشیر موصوف نے دونوں صوبوں کے دور افتادہ اور برف سے ڈھکے علاقوں میں غذائی اجناس کی دستیابی ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔   

۔15 فروری کو شادی طے

سرینگر// برفباری نے ایک بار پھر کرناہ کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے ۔جہاں کئی امیدوار امتخانات میں شامل نہیں ہوپارہے ہیں وہیںان درماندہ مسافروں میں راجستھان سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا شہری بھی شامل ہے جس کی شادی 15 فروری کو طے ہے۔جموں و کشمیر گرامین بنک میں تعینات راجستھان کے سوریہ پرکاش نامی اس شہری کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو اس کی شادی راجستھان میں طے ہے۔انہوں نے کہا کہ اُن کے ہاں ایک رواج ہے کہ اگر ایک بار شادی طے ہو گئی توپھر منسوخ نہیں ہو سکتی ۔مذکورہ شہری پچھلے کئی دنوں سے ٹنگڈار پہنچتا ہے کہ شائد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سرینگر پہنچ جائے مگر پچھلے چار روز سے ہیلی کاپٹر صرف دو بار آیا اور بیماروں کو منتقل کیا۔ پرکاش نے مزید بتایا کہ اس کے گھر والے ذہنی پرشانیوں میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔  

برفباری سے متاثرہوئے باغ مالکان ہنوز امداد سے محروم :نیشنل کانفرنس

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے نومبر 2018 میں ہوئی برفباری سے متاثرہ میوہ باغ مالکان کے حق میں ابھی تک امداد فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر انتظامیہ کے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود بھی متاثرہ لوگ سرکاری راحت کاری سے محروم ہیں۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کشمیر کے کئی وفود نے نیشنل کانفرنس کے ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس پر آکر  شکایت کی کہ انتظامیہ کی طرف سے گذشتہ سال ہوئی برفباری سے متاثرہ میوہ باغات کے مالکان کیلئے کوئی بھی امدادکارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ وفود نے بتایا کہ اگرچہ گورنر انتظامیہ نے بروقت امداد کاری کرنے کے اعلانات کئے تھے لیکن آج تک بیشتر متاثرین امداد سے محروم ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ ان متاثرین کو فوری امدادفراہم کی جائے ۔  

فضائی کمپنیوں کا استحصالی رویہ

سرینگر//کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سرینگر سیکٹر کیلئے فضائی کمپنیوں کی طرف سے مسافروں کااستحصال کرنے کا گورنر ستیہ پال ملک کی طرف سے نوٹس لینے اور اس کے ما بعدگورنر کے مشیر خورشیداحمدگنائی کی طرف سے اس معاملے پر کارروائی کرنے کاخیرمقدم کیا ہے ۔ایک بیان میں کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نثار احمد خان نے کہا کہ چیمبراس نازک مسئلہ کو کافی عرصہ سے اُٹھارہا تھااور اس سلسلے میں حکومت کو کئی تجاویزبھی پیش کی تھیں اور اب ہمیں اُمید ہے کہ اس سلسلے میں کارگر اقدام کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ خودغرض عناصر موقعہ کا فائدہ اُٹھا کر بے یارومددگار مسافروں کااستحصال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پالیسی امتیازی ہے کہ ایک مسافر300سے700کلومیٹر کے سفر کیلئے2000روپے کرایہ اداکرتا ہے اور دوسرے مسافر سے اسی سفر کیلئے 30000روپے وصول کئے جاتے ہیں ۔ انہوں

لکھن پور میں مختلف اشیاء پر سٹیٹ ٹول ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

جموں//چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا ایک ڈیلی گیشن چیمبر کے صدر راکیش گپتا کی قیادت میں آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا ۔ گورنر کے مشیر کے سکندن ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ ، خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ڈیلی گیشن نے گورنر کو ریاست میں صنعت ، تجارت اور زراعت سیکٹروں سے متعلق معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے ریاست میں ’’ ون نیشن ون ٹیکس ‘‘ کو عملانے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے لکھن پور میں مختلف اشیاء پر سٹیٹ ٹول ٹیکس کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ ڈیلی گیشن نے اُن مصنوعات پر جن کے منافعے بہت کم ہوں کو حکومت کی طرف سے اضافی امداد فراہم کیا جانا چاہئیے اور اُن صنعتوں کو نہیں جنہیں بڑے پیمانے پر من

پی ایچ ڈی سی سی آئی چیئرمین کی ممبئی میں عزت افزائی

سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین مشتاق احمد چایاکو ’کشمیر کنیاکماری‘فائونڈیشن کی جانب سے بزنس لیڈرشپ سمٹ میں جموں کشمیر کیلئے بزنس لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازاگیا۔چایا کو یہ اعزازجموں کشمیر میں تجارتی طبقے کی قیادت کرنے اوراپنی تجارت کو فروغ دینے کے اعتراف میں عطاکیاگیا۔ممبئی میں منعقدہ اس تقریب پر فائونڈیشن نے کشمیر سے کنیا کماری تک ریاستوں میں اتحاد کو فروغ دینے کے اپنے عزم کااظہار کیا۔نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنمااور ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکرمبارک گل اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے چایاکی اُن خدمات کو سراہاجوانہوں نے پرآشوب دورمیں جموں کشمیر میںسیاحت کو فروغ دینے کیلئے انجام دیں۔ اس موقعہ پر مبارک گل نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاترا ہرسال ہوتی ہے اور انہیں کوئی پریشان نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت سال2014کے سیلاب کے دوران&n

جے کے بنک انتظامیہ اور بر آمد کاروں کی میٹنگ

سرینگر// جموں و کشمیر بینک اور وادی کے بر آمد کاروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد جے کے بینک کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرپر ہوا جس میں کئی اہم آپسی معاملات پر گفت و شنید ہوئی۔میٹنگ کی صدارت بینک کے ایکزیکٹو پریزیڈنٹ پی کے تکو  نے کی جس میں فارن اکسچینج محکمے کے وائس پریزیڈنٹ ارشد حسین ڈار اور انٹر نیشنل بینکنگ ڈیوجن کے افسراں بھی موجود رہے۔ جن بر آمد کار تاجروں نے میٹنگ میں شمولیت کی اُن میں بیشتر کا تعلق دست کار صنعت، پشمینہ اور کشمیری قالین  سے تھا۔پی کے تکو نے ایکسپورٹروں کو معیشت کی شہہ رگ قرار دیتے کہا کہ بینک نے اُنکے کاروبار کے موافق چند مخصوص پروڈکٹ ترتیب دئے ہیں جن میں ایکسپورٹ کریڈٹ سکیم، روپے اور غیر ملکی کرنسی میں رعایتی ورکنگ کپیٹل فائنانس اور گولڈ کارڈ سکیم قابل ذکر ہے۔  بینک کے ایکزیکٹو پریزیڈنٹ پی کے تکو نے  بر آمد کاروں کے استفسارات کے مدلل جواب بھی دئ

ٹریڈرس فیڈریشن سوپور انتظامیہ سے نالاں

 سوپور//ٹریدرس فیڈریشن سوپور کے صدر قاضی حشمت اللہ نے کہا حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف یقین دہانیوں سے بہلایا جاتا ہے اور زمینی سطح پر کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔قاضی حشمت اللہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈرس فیڈریشن نے حالیہ ایام میں اے ڈی سی سوپور اور ایس ایس پی سوپور کے ساتھ قصبے کے مختلف معاملات پر گفت وشنید کی بلکہ ایس ای الیکٹرک ڈویژن،ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل ، بی ایم او سوپور، ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹرکل ڈویژن اور اے آر ٹی او سوپور کیساتھ بھی طویل میٹنگیں کیں۔فیڈریشن صدر کے مطابق انہیں یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ قصبے میں آئے روز نقب زنی کی وارداتیںزیادہ ہی پریشان کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینوں میں تقریباً بیس سے پچیس شبانہ نقب زنی کی وارداتیں رونما ہوئیں لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ انہ

سرینگرایئرپورٹ سے شبانہ پروازیں ، ایئر انڈیا حکام سے چیمبرآف کامرس کا تبادلہ خیال

سرینگر//کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے ائرانڈیا کے جنرل منیجر سے ملاقات کرکے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے ائرانڈیا کے جنرل منیجر نارتھ دیویاموہن سے ملاقات کرکے متعدد معاملات اُن کی نوٹس میں لائیں۔ایک بیان کے مطابق اس دوران سرینگر کے ہوائی اڈے سے شبانہ پروازیں شروع کرنے اور ائر انڈیا کے کام کاج پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔دیویا موہن نے وفد کویقین دلایا کہ ائرانڈیا سرینگر کے ہوائی اڈے سے شبانہ پروازوں کی آواجاہی شروع کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کررہا ہے ۔انہوں وفد کویقین دلایا کہ سرینگر جدہ براہ راست پروازیں عنقریب شروع کی جائیں گی کیونکہ گزشتہ دوبرس کے دوران اس روٹ پر مسافروں کے رش میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ عمر ہ زائرین کیلئے سرینگر کے ائر انڈیا دفتر سے ٹکٹوں

ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈس ماڈرنائزیشن پروگرام

سرینگر//فائنانشل کمشنر ریونیو اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جے اینڈ کے لینڈر یکارڈس ماڈرنیزیشن پروگرام ڈاکٹر پون کوتوال نے ریاست میں افسران کی ایک میٹنگ میں ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈس ماڈرنیزیشن پروگرام کی عمل آوری میں پیش رفت کاجائزہ لیا ۔میٹنگ میں کمشنر ،سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ جے اینڈ کے،صوبہ کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں،کنسلٹنٹ جے کے ایل آر ایم پی،کنسلٹنٹ ڈی آئی ایل آر ایم پی اور مسرز رمٹیک سافٹ ویر سالیو شنز پرائیوٹ لمیٹیڈ کے نمائندوں بھی موجو دتھے۔میٹنگ کے دوران یادگار مقامات،حد بندیوں کی جانچ،میناروں اور مال ریکارڈ اوراس کے معیار کا معائنہ کیا گیا۔اس موقعہ پر فائنانشل کمشنر نے تمام متعلقین کو ریکارڈ کے عمل میں سرعت لانے اور اِسے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے ریکارڈ کی تکمیل کے لئے مزید افرادی قوت کو بروئے کار لانے پر زوردیا تاکہ چیف سیکریٹری کی طرف سے مقررہ کئے مع

زراعت اور منسلک شعبوں پر خصوصی توجہ دینے پر زور

جموں//سرکار نے رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ سکیم کے تحت زراعت اور منسلک شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری فائنانس اور پینل کے چیئرمین نوین چودھری نے کشمیر اور جموں صوبوں کے لئے سکیم کے تحت فی کس 50بور ویل کھودنے کے لئے منصوبہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے سکیم کے تحت زراعت اور منسلک شعبوں کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے نبارڈ کو انیمل ہسبنڈری اور منسلک شعبوں کی ایولویشن کرنے کیلئے کہا ہے تا کہ اس کے نتائج کا جائزہ لیا جاسکے اور مستقبل کے لئے منصوبے تشکیل دئیے جاسکے ۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ ، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد ، کمشنر سیکرٹری زراعت منظور احمد لون اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔دیہی علاقوںمیں پیداواریت میں اضافہ کے لئے پرنسپل سیکرٹری نے باغبانی

بنگلورو اور سرینگر کے درمیان راست ہوائی رابطہ

سرینگر // انڈیگو ائر لائنز حکام نے 15فروری سے سرینگر سے بنگلورو کیلئے روزانہ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ پروازیں دن کے دوران چلیں گئیں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل سرینگر سے بنگلورو کیلئے براہ راست پروازیں نہیں تھیں بلکہ بنگلور سے سرینگر یا پھر سرینگر سے بنگلور جانے والوں کو پہلے دہلی اور پھر دہلی سے سرینگر جاناپڑتا تھا ۔انڈگو ائر لائنز کے اسٹنٹ منیجر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ فیصلہ حال ہی میں لیا گیا تاکہ وہاں سے آنے والے سیاح ایک ہی پرواز کے ذریعے سرینگر سے بنگلوروں اور بنگلوروں سے سرینگر تک پہنچ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سرینگر سے بنگلوروں کیلئے براہ راست کوئی بھی پرواز نہیں تھی ۔ بنگلورو کے لئے پروازیں چلانے کے فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہوئے گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، جن کے پاس محکمہ سیاحت کا قلمدان بھی ہے ،نے کہاکہ اس کی بدولت ریاست میں جنوبی بھارت کے سیاحوں ک

فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کو جدید آلات سے لیس کیاجائے:کے وجے کمار

جموں//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے ریاست میں قائم ڈرگ اینڈ فوڈ ٹسٹنگ لیبارٹریوں میں بہتر طور طریقوں کو بروئے کار لانے اور انہیں جدید آلات سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن جے اینڈ کے کے دفتر کے دورے کے دوران اس کے کام کاج کا جائیزہ لینے کے دوران کیا۔کمشنر سیکرٹری صحت وطبی تعلیم اتل ڈُلو اور کئی دیگر افسران بھی مشیر موصوف کے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر ڈرگ اینڈ فوڈ ٹسٹنگ لیبارٹریوں کے کام کاج سمیت اس ادارے کے مختلف پہلوؤں کا خاکہ پیش کیا گیا۔افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وجے کمار نے کہا کہ ادارے کے کام کاج میں مزید بہتری لانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹسٹنگ کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لئے آئی ٹی پر مبنی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جانا چائیے۔  

تازہ ترین