تازہ ترین

جے کے بنک نے 1026بینکنگ ایسوسی ایٹس کو آفیسر کیڈر کے طور ترقی دی

سرینگر//جے کے بنک نے اپنے 1026بینکنگ ایسوسی ایٹس کو ایسوسی ایٹ ایگزیکٹیو (سکیل1) کے طور ترقی دی ۔چند ماہ قبل بینکنگ ایسوسی ایٹس نے اپنے کیریئر پراگریس روٹ کے ذریعے ان کی سکریننگ کی تھی اور انہیں ایسوسی ایٹ ایگزیکٹیو سطح کیلئے اہل پایا گیا۔ان ترقیوں پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے کہاکہ ’’گذشتہ2برسوں کے دوران ہم نے دیگر گذشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ترقیاں ہوتے دیکھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کیریئر ترقی ادارے کی بہتر صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔چیئرمین نے مزید کہاکہ یہ ترقیاں ایک مشکل وقت میں کی گئی ہیں اور بنک کو توقع ہے کہ ترقی یافتہ یہ ملازمین سنجیدگی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں سے بنک کو مزید اونچائیوں پر لے جانے کے ساتھ ساتھ صارفین کی خدمات میں نمایاں رول ادا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں پر اعتماداور پر امید ہوں کہ مل کر ہمبہتر صلاحیتوں کا استعما