توسیعی پورگرام کیلئے جے کے بنک نے بھرتی مہم کا اعلان کیا

تجارتی فروغ کے دوسرے مرحلے کی مہم کیلئے قرضوں کی وافر فراوانی لازم:پرویز احمد  سرینگر//ریاست کے اہم مالیاتی ادارے جے کے بنک نے آج پروبیشنری افسران اور بینکنگ ایسوسی ایٹس کی اسامیوں کیلئے بھرتی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔بنک نے یہ مہم ریاست میں تجارت کی مرکزیت کے مد نظر توسیعی پروگرام کو مدد کرنے کیلئے کیا ہے ساتھ ہی ملک کے دیگر حصوں میں بنک کی بزنس کو بڑھانے کیلئے بھی یہ بھرتی مہم چلائی جارہی ہے ۔۔بنک نے پہلے ہی 150000کروڑ تجارتی نشان کو اپر کرلیا ہے۔اس اعلان سے ریاست میں بے روزگارتعلیم یافتہ  نوجوانوں ککافیراحت ملے گی جو ریاست میں روزگارکے محدود مواقع پارہے ہیں ۔جے کے بنک ریاست میں روزگار فراہم کرنے والا ودسرا سب سے بڑا ادارہ ہے۔موجودہ وقت میں جے کے بنک عملے کی قلت محسوس کررہا ہے جو کہ مختلف عہدوں پر ملازمین کی سبکدوشی ۔استعفی اور نئے بزنس یونٹ کھولنے کی وجہ سے درپیش ہے

تازہ ترین