رسوئی گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

پونچھ//مرکزی سرکار کی جانب سے رسوئی گیس کی قیمتیں اتنی بڑھا دی گئی ہیں کہ عوام کیلئے ایک سلنڈر تک لینا مشکل ہوگیاہے ۔گزشتہ روز جب سرحدی ضلع پونچھ کے لورن میں گیس کی گاڑی پہنچی تو رسوئی گیس حاصل کرنے کے لئے وہاں سینکڑوں لوگ قطاروں میں کھڑے ہوگئے لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ اس بار گیس کی قیمت 9سو روپے سے زیادہ دینی پڑ ے گی تو اکثر لوگ وہاں سے خالی گیس سلنڈر لیکر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔مقامی شخص ولی محمد شیخ نے کہا کہ لورن کے لوگ بہت غریب ہیں جو مشکلات بھری زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خالی سلنڈر لیکر گھر واپس جانے والے لوگوں نے دریافت کرنے پر بتایاکہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ اتنے مہنگے دام رسوئی گیس خرید سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ گھریلوصارفین کیلئے گیس کئی سو فیصد تک مہنگی کردی گئی ہے اورغریب کا جینا حرام ہوکر رہ گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ لورن کے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کی ماہانہ

بالہن ادھمپور میں جے کے بنک کے بزنس یونٹ کاافتتاح

سرینگر//صنعتیں جے کے بنک کی بنیادی گاہک اور ریاست جموں وکشمیر کی اقتصادیات کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور جموں کشمیر بنک  ریاست کے اطراف واکناف میں ہر فرد کو صنعتوں کیلئے سرمایہ فراہم کرے گا۔ان باتوں کا اظہار جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے سیکاپ انڈسٹریل ایسٹیٹ باتل بالہن ادھمپور میں بنک کے بزنس یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اس بزنس یونٹ کا افتتاح ممبر اسمبلی پون گپتا،ڈپٹی کمشنر ادھمپور روندر کمار اور جی ایم سیکاپ ادھمپور راجیش پاڈوہ کے علاوہ چیمبرآف کامرس اینڈ اندسٹریز کے ذمہ دار روی کمار بلگوریا،صارفین اور ضلع ادھمپور کے تجارتی طبقوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کیا گیا۔بعد میں ایم ایل اے پون گپتا نے بنک کے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔اس موقع ایم ایل اے پون گپتا  نے  پرویز احمد کی قیادت میں بنک کی تیز تر ترقی کی سراہنا کی، جنہوں ن

ہوٹلیرس کلب ممبران کی میٹنگ میں اہم فیصلے

سرینگر//جموں کشمیر ہوٹلیرس کلب کی ایک میٹنگ مشتاق حمد چایا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سونہ مرگ،پہلگام،کرگل اور گلمرگ سمیت سبھی ممبران نے شرکت کی۔ممبران نے وادی میں سیاحوں کی آمد میں کمی پر تشویش کااظہار کیا۔ممبران نے مشتاق احمد چایا پر سیاحت کو آنے والے پوجا چھٹیوں کے دوران فروغ دینے پر کوششیں کرنے کیلئے زوردیا۔ہوٹلیرس کلب نے آنے والے سیزن کیلئے مختلف ریاستوں میں سڑک شو منعقد کرنے کافیصلہ کیا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوٹلیرس کلب زیروبرج آفس میں ایک خیرمقدمی مرکزقائم کرے گا جہاں سیاحوں کو ہوٹلوں ،رجسٹریشن  ودیگر جانکاری فراہم کی جائے گی۔یہ مرکز ملک کی سبھی ریاستوں اور بیرونی ممالک سے جڑاہوگاتاکہ سیاحوں کو ان کے سوالوں کی مطلوبہ جانکاری دی جائے۔مرکز سے چوبیسوں گھنٹے سیاحوں،جموں کشمیر ہوٹلیرس کلب ممبران،اور دیگر کو سیاحت سے متعلق تعاون بہم رکھا جائے گا۔ چیرمین مشتاق احمد چا

تازہ ترین