تازہ ترین

بڑھتی مہنگائی پر کانگریس کے بھارت بند کا ملا جلا اثر

نئی دہلی//پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس کے اعلان پر  بھارت بند کا ملک کی مختلف ریاستوں میں ملا-جلا اثر رہا۔ متعدد ریاستوں میں دوران بند توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ بند کو 21مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنی حمایت دی  حاصل تھی ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں اہم اپوزیشن پارٹیوں نے دہلی میں راج گھاٹ سے رام لیلا میدان تک ریلی نکالی۔ریلی کے رام لیلا میدان پر پہنچنے کے بعد وہاں دھرنا دیا گیا۔دھرنے میں ترقی پسند اتحاد(یوپی اے )کی سربراہ سونیا گاندھی ،سابق وزیراعظم من موہن سنگھ،کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور احمد پٹیل،نیشنلسٹ کانگریس کے صدر شرد پوار،جنتا دل(یونائیٹیڈ)کے لیڈر شرد یادو ،عام آدمی پارٹی کے لیڈر کے سنجے سنگھ،ترنمولکانگریس کے لیڈر سوکھیندو شیکھررائے اور دیگرلیڈر شامل ہوئے ۔بہار میں بھارت بند کی حما

اپوزیشن کا بند ناکام :بی جے پی

 نئی دہلی //بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے دئے گئے بند کے نعرہ کو ناکام قرار دیتے ہوئے پیر کے روز کہاکہ عوام کا ساتھ نہ ملنے سے غصہ اور جھنجلاہٹ میں آکر اپوزیشن تشددپر آمادہ ہے اور ملک میں خوف کا ماحول بنارہی ہے ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیرقانون روی شنکر پرساد نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ جمہوریت میں احتجاج کا حق سب کے پاس ہوتاہے لیکن یہ احتجاج تشددسے کیاجارہاہے ۔ملک بھر میں پٹرول پمپ نذر آتش کئے جارہے ہیں ۔بسیں اور کاریں توڑی جارہی ہیں ۔بہار کے جہان آباد میں بند حامیوں کی بھیڑ کے ذریعہ ایمبولنس روکے جانے کی وجہ سے ایک معصوم بچی کی موت ہوگئ ہے ۔انھوں نے پوچھا کہ آخر اس تشدد اور اس بچی کی موت کا کون ذمہ دارہے ۔مسٹر پرساد نے کہاکہ عوام بندکے ساتھ نہیں