تازہ ترین

محکمہ سیاحت کی گجرات ٹریول اینڈ ٹورازم میلے میں شرکت

 سرینگر//ریاست میں سیاحت کو قومی تشہیری مہم کے ذریعے فروغ دینے کی کڑی کے طور ریاستی محکمہ سیاحت نے گجرات میں ٹریول اینڈ ٹورازم میلے میں شرکت کی۔میلے میں محکمہ کو بہترین پریذنٹیشن کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔میلے کے حاشیہ پر ناظم سیاحت تصدق جیلانی نے گجرات کی میڈیا برادری سے تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ گجرات کے ٹور آپریٹروں کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کر کے ریاست میں سیاحتی صلاحیت کو اُجاگر کیا۔انہوں نے قومی میڈیا کو کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں آنے والے کشمیر فیسٹیول میں شرکت کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک پُر تحفظ مقام ہے جہاں سیاحت کی کافی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے میڈیا کو مثبت رول ادا کر کے ریاست کی مثبت شناخت قائم کرنے پر زور دیا۔ اُن کے ہمراہ محکمہ کے افسران اور ٹور آپریٹر اور ہوٹل مالکان بھی تھے۔

آرینزکی تقریب میں مہارانی پرنیت کورکی شرکت

 سرینگر//سابق وزیرمملکت مہارانی پرنیت کور نے آرینزگروپ کے چیرمین ڈاکٹر انش کٹاریہ کی صدارت میں منعقدہ آرینزگروپ آف کالجزکی تقریب ’ذائقہ-دی گریٹ انڈین فیسٹ ‘میں شرکت کی۔’’صحت مندکھائواور منشیات سے بچو‘‘موضوع پر مبنی اس تقریب میں اشونی سیکھری چیرمین جے اے سی،نوجوان لیڈرگگن دیپ سنگھ،کے کے شرماچیرمین پی آرٹی سی،سنجیوشرمامیئر،ایس کمار امیت ڈی سی پٹیالہ،ایس ایس پی ایس مندیپ سنگھ سندھو،یوگندرسنگھ یوگی ڈپٹی میئر،ونٹی سنگرڈپٹی میئر،راجیش منڈورا چیرمین اوبی سی،ایس پی کیشورسنگھ وغیرہ موجودتھے۔مہارانی پرنیت کور نے پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے اور انہیں صحت مندکھانے کی طرف راغب کرنے کیلئے بیداری پیدا کرنے کی آرینزکی پہل کوسراہا۔اس موقعہ پر معروف گلوکاروں  جن میں مونٹی اوروارث،اکال،من پریت سنگھ وغیرہ شامل ہیں نے اپنی مدھر آوازسے سامعین کومحظوظ کیا۔ا