تازہ ترین

نیکسان برانڈکی پہلی سالگرہ پرٹاٹاموٹرس نے نئی گاڑی لانچ کی

چندی گڑھ//نیکسان برانڈ کی پہلی سالگرہ کے موقعہ پر ٹاٹاموٹرس نے نیکسان کریزمحدودایڈیشن کے لانچ کرنے کااعلان کیا۔5 ستمبر2018سے دستیاب نیکسان کریز دو ماڈلوں کریز اور کریز+میں شوروموں میں موجود ہے۔نیکسان کریز کا پٹرول ماڈل 7.14 لاکھ روپے اور ڈیزل ماڈل8.07لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ بھڑکیلے  بیرون اور دلکش ودلنشین اندرون اور مزید دس خصوصیات سے آراستہ نیکسان کریز دھڑکنیں تیز کرتی ہیں۔  اس موقعہ پر ٹاٹا موٹرس پی وی بی یو  پریزیڈنٹ ماینک پاریک نے کہاکہ ہم نیکسان برانڈ کی پہلی سالگرہ اپنے گاہکوں کے ساتھ منانے چاہتے ہیں اور انہیں نیکسان کریز کانیا ماڈل پیش کرنے سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیکسان کریز کو اس طرح سے ڈیزاین کیا گیا ہے کہ یہ مارکیٹ میں نیا رجحان پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لانچ کرنے کے دن سے لیکر نیکسان کریز کو زبردست پزیدائی حاصل ہوئی ہے اور آج یہ پانچ بہ

اکنامک ٹائمزکارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ

 ممبئی//ایچ ڈی ایف سی بینک کو اکنامک ٹائمزکارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ 2018میں سال کی بہترین کمپنی قراردیا گیا ہے۔جیوری نے متفقہ طور ایچ ڈی ای ایف سی بنک کو اس کی متواتر بہترمالی کارکردگی معہ معیار کے یہ ایوارڈ دینے کافیصلہ کیا۔یہ تیسری بار ہے جب بنک نے یہ اعزازحاصل کیا ہے،اس سے قبل بنک کو یہ اعزاز سال 2005 اور 2012میں عطاکیاگیا تھا۔ یہ ایوارڈ دینے کافیصلہ معروف صنعت کاروں پر مشتمل جیوری کرتی ہے۔ اس سال اس جیوری میں بھارتی اینٹرپرائزس کے سنیل بھارتی متل،نندن نلکانی شریک بانی انفوسس،ادے کوٹک منیجنگ ڈائریکٹر کوٹک مہندرابنک،وجے شیکھر شرمابانی وسی ای اوپے ٹائم شامل تھے۔ جیوری ممبران کے حوالے سے اخبارنے اپنے اداریے میں لکھا ،’’ایچ ڈی ایف سی بنک کاانتخاب اُس کے عالمی بنکنگ میں ایک نشان حوالہ کا رتبہ حاصل کرنے کے اعتراف کو طور ہے۔اگرچہ بنک تیسری باریہ اعزازحاصل کرنے کی دوڑمیں ت

ڈی پی ایس بڈگام میں یوم اجداد منایا گیا

سرینگر// ڈی پی ایس بڈگام اسکول میں یوم اجداد(دادا،دادی و نانا نانی)منایا گیا،جس کے دوران بچوں کی زندگی میں اجداد کے رول کو اہم قرار دیا گیا۔ڈی پی ایس بڈگام کی جونیئر ونگ میں سالانہ یوم اجداد جوش و خروش سے منایا گیا،جس میں نرسری،ایل کے جی اور یو کے جی کے تقریباً575بچوں نے شرکت کی۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحرش اصغر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کا انعقاد اجداد کو  اعزازات سے نوازنے کے ساتھ شروع ہوا،جس کے بعد بچوں نے دعا اور استقبالیہ نغمہ پیش کیا۔ رنگ برنگے کپڑوں میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے اپنے اجداد(دادا،دادنی ،نانا،نانی) کے روبرو د موسیقی سے لبریز دیگر نغمے بھی پیش کیں۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحرش اصغر  نے کہا ’’میں نے پہلی مرتبہ کسی بھی یوم اجداد کی تقریب میں شرکت کی ہے،جبکہ انہوںنے ہر شخص کی زندگی میں انکے اجداد کی اہمیت کے رول

جے کے بنک چیئرمین کی حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ ؒدرگاہ پر حاضری

سرینگر//جے کے بنک راجوری ضلع کی مجموعی آبادی کو باضابطہ بینکنگ نظام میں شامل کرنے کیلئے ایک جامع مالیاتی شمولیتی پروگرام پر غور کررہا ہے اور اس کیلئے بنک ضلع کے اطراف و اکناف میں الٹرا سمال برانچ(چھوٹی چھوٹی شاخیں) قائم کرے گا۔ان باتوں کا اظہار جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے ریاست جموں وکشمیر کے مغربی خطے میں دو بزنس یونٹوں اور4اے ٹی ایم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔چیئرمین نے نئے بزنس یونٹ کا افتتاح شاہدرا شریف راجوری میں کیا ۔یہ افتتاح ایڈمنسٹریٹر اوقاف شاہدرا شریف عبدالقیوم ڈار ،بنک کے ایگزیکٹیوپریذیڈنٹ پی کے تکو اور آر کے چبر کے علاوہ معزز شہریوں کی موجودگی میں کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے بعد شرکاء سے بات کرتے ہوئے پرویز احمد نے کہاکہ یہاں ہماری موجودگی تجارتی اہداف و مقاصد سے ماورا ہے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست کے ہر شہری کو ہر کونے میں ہماری خدمات پہنچانا