تازہ ترین

جموں وکشمیر میں سرمایہ کاروں کاسربراہی اجلاس

سرینگر //پرنسپل سیکریٹری آئی اینڈ سی نوین کمار چودھری نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران جے کے انوسٹر سمٹ 2019 ،اکتو میں منعقد ہورہا ہے ،کی تشہیر سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ایم ڈی جے کے ٹی پی او رویندر کمار ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر محمود احمد شاہ کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ اس طرح کے سمٹ سے جموں وکشمیر کو اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کا موقعہ ملے گا اور صنعت کاری سے جڑے لوگوں کو حکومت کی پالیسوں کے بارے میں جاننے کا موقعہ فراہم ہوگا ۔تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر روڈ شوز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ جے کے انوسٹر سمٹ کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر کی جاسکے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس طرح کے روڈ شوز دوبئی ، یو اے ای ، لندن ،سینگا پور اور ملیشیا میں منعقد ک

ہندواڑہ میں جے کے بینک اے ٹی ایم کا افتتاح

سرینگر// اپنے گاہکوں کو جدید بینکنگ خدمات میسر رکھنے کا وعدہ نبھاتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہندواڑہ میں ایک نیااے ٹی ایم  عوام کے نام وقف کیا۔ اے ٹی ایم کا افتتاح مشترکہ طور ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہندواڑہ فاروق احمد وانی اور بینک کے زونل ہیڈ کرن جیت سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر پولیس اوربینک کے کئی سینئر افسراں اور بینک کے کئی معزز گاہک بھی موجود تھے۔ سول سوسائٹی کے نمائندے حبیب اللہ شیخ  نے بینک کے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ علاقے میں جے کے بینک اے ٹی ایم کی کمی محسوس کی جارہی تھی جسکا بینک نے بر وقت ازالہ کیا ۔ بینک کے زونل ہیڈ نے اس موقع پر کہا کہ اپنیصارفین کو جدید سہولیات سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اُن لوگوں کو عالمی سطح کی بینک کاری سے متعارف کرانا جے کے بینک کا  فرض اولین ہے ۔ اس نئے اے ٹی ایم سمیت اب ملک بھر میںج

مویشیوں اور بھیڑ بکریوں کو لانے لے جانے کا عمل

 سر ی نگر//ریاستی حکومت مرکزی پشو و پالن ، ٹرانسپورٹ قوانین کے مطابق مویشی ٹرانسپورٹ قوانین کا از سر نو جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی مویشی کو کم جگہ میں سامان ڈھونے والے ٹرکوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں لیا جاسکتا ہے اور مویشیوں کو مناسب جگہ والی گاڑیوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاسکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ویٹرنری ماہر بھی ایک واضع سند جاری کرسکتا ہے کہ یہ پشو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے کے لائق ہے کہ نہیں اور یہ کہ مویشی مختلف آرائشوں اور بیماری سے مبرا ہے ۔یہ سند نہ ہونے کی بنا پر ٹرانسپورٹر کو یہ مویشی ایک جگہ سے دوسر ی جگہ پہنچانے سے انکار کرنا چاہیئے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مویشیوں کو گاڑیوں میں لوڈ او

ادھمپور میں جے کے بینک کے دو نئے اے ٹی ایم شروع

سرینگر//  گاہکوں کی آسائش کا خیال اور اپنی خدمات کا دائرہ ریاست کے ہر کونے میں وسیع تر بناتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے جموں خطے کے تیسرے بڑے قصبے ادھمپورمیں  دو نئےATM عوام کے نام وقف کئے۔بینک کے ان دو نئے اے ٹی ایمز کا افتتاح بینک کے پریزیڈنٹ غلام محمد صادق نے بینک شاخوں سے دور کلر اور امراہ موہر علاقوں میں کیا۔ ان کے ہمراہ بینک کے وائس پریزیڈنٹ وبھاکر کھجوریہ، شریش شرما اور زونل ہیڈ آنند پال سنگھ تھے ۔ اس موقع پر بینک کے کئی دیگر افسراں اور معزز گاہک بھی موجود تھے۔ مقامی لوگوں نے بینک کے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ علاقے میں جے کے بینک اے ٹی ایم کی کمی محسوس کی جارہی تھی جسکا بینک نے بر وقت ازالہ کیا ۔ بینک کے صدر غلام محمد صادق نے اس موقع پر کہا کہ اپنے کسٹمروں کو جدید سہولیات سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اُن لوگوں کو عالمی سطح کی بینک کاری سے م

سرینگر میں مچھلیوں کی منڈی قائم ہوگی

سر ی نگر//حکومت سرینگر ضلع میں جدید طرز کا ایک ایکوئریم قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر چار ارب روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے اور یہ ایکورئم سینگا پور کے سینٹوسہ آئی لینڈ کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا ۔یہ جانکاری کل پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے فشریز محکمہ کی ایک جائیزہ میٹنگ کے دوران دی۔میٹنگ میں وی سی لاؤڈا، ڈائریکٹر فشریز اور کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ بٹہ مالو سرینگر میں فش منڈی قائم کی جائے گی تا کہ ماہی پروروں کو مارکیٹنگ کی سہولیات بہم کرائی جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منڈی میں ہی ایک لیبارٹری قائم کی جائے گی تا کہ فروخت کی جانے والی مچھلیوں کے معیار کی جانچ کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں مچھلیوں کی پیداوار اور معیار بڑھانے کے لئے کئی سکیمیں چلا رہی ہے تا کہ اس تجارت کے ساتھ وابستہ لوگوں کے معیار زن

کپوارہ میں محکمہ دیہی ترقی کا انتظامی ڈھانچہ ٹھپ | 14بلاک افسران سے خالی

کپوارہ//سرحدی قصبہ ترہگام میں لوگو ں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کی عدم موجودگی کے خلاف محکمہ دیہی ترقی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے دفتر کو مقفل کیا ہے ۔جمعہ کو لوگو ں کی ایک بڑی تعداد جن میں سر پنچ اور پنج بھی شامل تھے اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور ترہگام چوک میں جمع ہوتے ہوئے بلاک ڈیو لپمنٹ آفس پہنچ گئے اور وہا ں بی ڈی او کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج کیا جبکہ ان کے دفتر کو مقفل کیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ترہگام میں گزشتہ6مہینو ں سے بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر کی کرسی خالی پڑی ہے ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ بلاک ڈیو لپمنٹ کی کر سی خالی ہونے کے بعد بی ڈی او قادر آ باد کو ایڈیشنل چارج دیا گیا لیکن وہ بھی نہیں آتے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی کام بری طر ح متا ثر ہے ۔سرپنجو ں اور پنچو ں کا کہنا ہے کہ وہ ترقیاتی کامو ں کے معاملہ کے حوالہ سے روز بلاک دفتر ترہگام کا چکر کا ٹتے ہیں لیکن آفیس

ایچ ڈی ایف سی ریاست کا سب سے بڑا نجی بنک

سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بنک نے ریاست میں 15سال مکمل کرنے کی خوشی میں 15اے ٹی ایم مشینو ں کاافتتاح کیا۔بنک کے سینئر نائب صدرزبیراقبال نے سرکل آفس سے ایک شاندار تقریب پر ان اے ٹی ایمز کاای افتتاح کیا۔بنک نے ریاست میں اپنی مسلسل شرح نمومیں اضافہ کیا ہے اوراب ریاست کاسب سے بڑا نجی بنک بن گیاہے جس کے ریاست بھر میں 220A TMہیں۔  پری ورتن کے تحت بنک نے تعلیمی اسکالرشپ کی شروعات کا بھی اعلان کیا ہے جوریاست میں اُن کنبوں کو دی جائے گی کو اچانک مالی بحران کا شکار ہوجاتے ہیں ۔طلاب اس کیلئے15جولائی2019تک مزید جانکاری کیلئےwww.hdfcbank.com/scholarshipپررابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ریاست میں اپنی موجودگی کااظہار کرنے کیلئے بنک نے ایک خصوصی بچت کھاتہ بھی شروع کیا ہے جس میں ماہانہ بیلنس1000روپے ہونی چاہیے ۔    

خوراک،رسدات اور عوامی تقسیم کاری | ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ضلع میںکام کاج کاجائزہ لیا

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے خوراک،رسدات اور عوامی تقسیم کاری کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران محکمے کے کام کاج کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران آدھار سیڈنگ،پوائنٹ آف سیل ،سٹاک پوزیشن اور مارکیٹ چیکنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے میٹنگ کو آدھار سیڈنگ،پی او ایس ٹرانزکشنز اورضلع میں سٹاک پوزیشن کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ ضلع میں 103پی او ایس مشینیں کام کررہی ہیں۔جبکہ 68,202راشن ہولڈروں میں سے82فیصد راشن کارڈ آدھار سیڈڈ ہیں۔اس کے علاوہ ضلع میں صد فیصد راشن کارڈ ڈیجیٹائزہیں۔بعد میں ترقیاتی کمشنرنے ضلع کے علاوہ بال تل میں اشیأ خوردنی بشمول آٹے،کھانڈ،چاول ،مٹی کے تیل اور ایل پی جی کی سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا۔انہوںنے یاترا کے دوران تمام لازمی اشیأ کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔  

پبلک سیکٹر اداروں میں اصلاحات کاخیرمقدم

سرینگر//کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزنے ریاستی انتظامی کونسل کے پبلک سیکٹر ،خودمختاراداروں اورسوسائٹیزکے کام کاج کو پٹری پر لانے کی غرض سے منظور کئے گئے اصلاحات کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے ۔کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ترجمان نے کہا کہ ریاست میں سرکاری ملکیت کے پبلک سیکٹر اوردیگرخودمختاراداروںکے کام کاج کو پٹری پر لانے کاکشمیر چیمبرکادیرینہ مطالبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تحریری طور حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹرادارے بجائے ریاست کے اقتصادیات کوسہارادینے کے خزانہ عامرہ پر ہزاروں کروڑوں روپے کا بوجھ ڈالاتھااوراسی مالیت کے آمدن کے ذرائع کو روک رکھاتھا۔کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری نے ریاست میں واضح ٹینڈرنگ اور پروکیورمنٹ پالیسی کی عدم موجودگی،جس کی وجہ سے بجلی کے شعبے میںنقصانات ہورہے ہیں،پر بھی تشویش کااظہار

شہر خاص میں زیورات کےمشہور شو روم |یو آر جیولیرس کو ایک اورایوراڈ

سرینگر// سرینگر میں زیورات کے معروف شوروم ’ ‘(شہر خاص کیلئے فخر )نے بھارت کے سب سے مشہور زیورات والے شو روم کا اعزاز حاصل کرکے ایک اور ایوارڈ جیت لیا ہے ۔یہ ایوراڈ اس شو روم کو میرٹ ایورڈس اور مارکیٹ ریسرچ ریڈی سن بلو پلازہ نئی دلی میں بھارتی فلم اداکارہ امرتا رایو نے دیا ۔گذشتہ 2دہائیوں سے UR Jewellers  نے کشمیر میں زیورات کے کار و بار میں اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے۔اس موقعہ پر شو روم کے مالک عمر بشیر نے کہا کہ گاہکوں کو بہتر اور اعلیٰ سروس کے ساتھ ساتھ بہترین ڈیزائین فراہم کرنے کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے اورہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ خوبصورت ڈیزائین اور قابل اعتماد زیورات کیلئے کاگک ہم پر بھروسہ کرتے ہیں ۔  

جے کے بینک انفارمیشن سکیورٹی آفیسرکو اعزاز عطا

سرینگر// جے اینڈ کے بینک کے انفارمیشن سکیورٹی آفیسر منیر حسن وانی کو پونا مہاراشٹرا میں سال 2019کا سکیورٹی اینڈ  اعزازسے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں انٹر نیشنل ڈاٹا گروپ  کی جانب سے دیا گیا جو ایک ٹیکنالوجی میڈیا آرگنائزیشن ہے جو کہ پیشہ ورانہ طور ٹیکنالوجی میں موثر حفاظتی اقدامات اٹھانے پر کام کر رہی ہے اور ہر سال 21  جون کو IDGسکیورٹی ڈے منارہی ہے۔منیر حسن وانی کو یہ اعزاز انکی قابل قدر سوچ اور کاروباری لحاظ سے ٹیکنالوجی میں بہتر حفاظتی ذرائع کھوج نکالنے کیلئے دیا گیاہے۔ جموں و کشمیر بینک کے اعزاز یافتہ آفیسر ایک سند یافتہ انفارمیشن سکیورٹی پروفیشنل ہونے کے علاوہ ایک سند یافتہ انفارمیشن سکیورٹی منیجر بھی ہے ۔اس اعزازی تقریب میں ملک بھر کے سر کردہ چیف انفارمیشن سکیورٹی افسراں کی عزت افزائی کی گئی جس میں جے کے بینک کے ٹیکنالوجی سکیورٹی افسر کی پذیرائی بھی کی گئی۔گورننس،

جے کے بنک میں پیش آئے حالیہ واقعات | سوشیواکنامک کارڈنیشن کمیٹی کا اظہار حیرت

سرینگر//جموں کشمیر سوشیواکنامک کارڈنیشن کمیٹی کے ممبران نے جموں کشمیر بنک میں حالیہ پیش آئے واقعات ،جو اس بنک کے کثیرحصص رکھنے والے حصہ دار یعنی حکومت جموں کشمیر کی ایماپر وقوع پزید ہوئے،پر حیرانی کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان کے مطابق بنک کے کچھ اعلیٰ حکام پر بھرتی پالیسی میں ’’بے ضابطگیوں اور کورپشن‘‘ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔پہلے پہل تو حکومت نے بنک کو ایک بہترین عوامی ادارہ ہونے کی سند دی اورکہا کہ یہ مناسب طور جانفشانی اور تندہی سے چلایا جارہا ہے ۔کورپشن کی یہ اطلاعات حکومت حصے بخروں میں افشاں کررہی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ حکام کوکوئی ثبوت ہاتھ میں ہونے کے بغیر ہی ہٹایاگیا ہے اور اس کے بعد ایجنسیوں کو بنک میں ان کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے کے کام پر لگایا گیاہے ،جبکہ اس کے برعکس ہونا چاہیے تھا یعنی پہلے ثبوت حاصل کئے جاتے اور پھر حکام کوہٹایا جاتا۔بنک جو ریاست کاباوقار

رامحال علاقے میں قہر انگیز ژالہ باری

کپوارہ //موسم کی مسلسل خرابی کی وجہ سے جہا ں کسانو ں میں زبردست تشویش پائی جارہی ہے وہیں پر رامحال ویلگام کے متعدد علاقوں میں قہر انگیز ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ۔جمعرات کو اگرچہ دن بھر کھلی دھوپ تھی اور کسان دھان کی پنیری لگانے کے کام میں مصروف تھے تاہم بعد سہ پہر موسم نے اچانک کروٹ لی اور رامحال کے ہفرڈہ ،ہچمر گ ،فلمرگ ،ہنگنی کو ٹ ۔شہر کو ٹ ،لیلم ،کنیل ۔ہر ڈونہ سمیت درجن کے قریب گائو ں میں موسلا دار بارشو ں کے ساتھ ساتھ خوف ناک ژالہ باری ہوئی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری اس قدر خوف ناک تھی کہ لوگ سہم کر رہ گئے ۔مذکورہ علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلو ں کو شدید نقصان پہنچ گیا جس کی وجہ سے دھان کی پنیری ،سبزی ،مکی ۔اخروٹ کی فصل اور میوہ باغات میں تباہی مچ گئی اور کھیت کھلیانو ں میں سفید چادر کی پرت جمع ہوئی ۔مقامی لوگو ں کا مزید کہن

ژالہ باری متاثرین کی مدد کی جائے:این سی/وکیل

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے شمال و جنوب میں موسم کی قہرسامانیوں کے نتیجے میں ہوئے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قہر انگیز ژالہ باری، تیز ہوائوں ، آندھی اور بادل پھٹنے سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کے حق میں بھر پور ایکس گریشا ریلیف فراہم کرنے کی مانگ کی اور صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ادھر پیپلز کانفرنس کے سینئرنائب صدر عبدالغنی وکیل نے رفیع آباد میں سخت ژالہ باری سے متاثر  ہوئے کسانوں کی مدد کرنے کا  مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لدوہ،لڈور

جے کے بنک میں مزید تقرریاں | پی او اسامیوں کیلئے آن لائن امتحان منعقد

سرینگر/ /جموں و کشمیر بینک نیپروبیشنری آفیسرس کی تعیناتی کیلئے تین مرحلوں والے امتحان کے دوسرے یعنی امتحان کا انعقاد مختلف آن لائن امتحانی مراکز پر کیا جس میں ریاست کے تینوں خطوں کشمیر، جموں اور لداخ کے علاوہ ریاست سے باہر کئی مراکز بھی شامل ہیں۔ان امتحانوں کا انعقاد ملک کی ایک سرکردہ اور باوقار نوڈل ایجنسی انسٹی چیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (IBPS) کے ذریعے کرایا گیا جسے ایک ماہر ایجنسی ٹاٹا کنسلٹنسی سروس(TCS) کا اشتراک حاصل تھا۔ ان امتحانوں کو احسن طریقے پر منعقد کرانے کیلئے  ایک ایگزیکٹیو انتظامی کمیٹی بنائی گئی تھی جسکی نگرانی بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ  پی کے تکو کر رہے تھے ا ور سارے امتحانی نظام کی نگرانی کیلئے کئی کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے تھے۔ یہ آن لائن امتحان سارے مراکز پرایک ہی شفٹ میں لئے گئے اورکئی امتحانی سینٹروں پر بات چیت  کے دوران امیدواروں نے کہا کہ

آن لائین فراڈ کے کئی واقعات | نقلی اے ٹی ایم کارڈسے رقم نکالی گئی ،بانہال کا شہری لوٹا گیا

بانہال // انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائین لوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور پچھلے کئی روز سے ضلع رام بن کے بانہال کے کئی افراد کی رقم ان کی بینک کھاتوں سے اڑا لی گئی ہے۔ حیرت کی بات یہ کہ ایک متاثرہ شخص کا اے ٹی ایم اپنے پاس ہونے کے باوجود بھی اس کے بنک کھاتے سے ڈپلی کیٹ یا کلون کیئے گئے کارڈ کی مدد سے جموں یونیورسٹی کے اے ٹی ایم سے رقم اڑا لی گئی ہے۔ پچھلے چند ایک مہینے سے ایسی رپورٹیں شہر و دیہات سے موصول ہورہی ہیں۔ فون کالوں ، موبائیل مسیجوں اور انٹرنیٹ کے دیگر طریقوں کی مدد سے فریب اور لوٹ سے بھری ان ہیکروں کے جال میں لوگ مسلسل پھنس رہے ہیں اور بیشتر لوگ بنک اور  دیگر سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے اس بارے میں لوگوں کو فراہم کردہ جانکاری کے باوجود بھی لوگ ان انٹرنیٹ لٹیروں کے دام فریب میں پھنس کر اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں۔ ضلع رام بن کے درجنوں افراد اب تک اس لوٹ کا شکار ہوئے ہیں اور ان

شریڈی مہاراشٹرا میں جے کے بینک برانچ کا افتتاح

سرینگر//جموں و کشمیر بینک نے کل مہاراشٹرا ریاست کے شریڈی علاقے میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کیا جہاں جدید طرز کی ساری بینکنگ سہولیات دستیاب رہے گی۔ بینک کی سینئر منیجمنٹ ٹیم اور بینک کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرکے ہمراہ اس بیرون ریاست برانچ کا افتتاح ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے ہاتھوں کیا گیا جہاں پر علاقے کے کاروباری لوگ، تاجر اور کافی سارے علاقائی باشندے بھی موجود تھے۔ بینک کی اعلیٰ انتظامیہ میں سے تقریب پر شامل تھے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو، زونل ہیڈ ممبئی شفاعت حسین رفائی، وائس پریزیڈنٹ سشیل کمار گپتا اور روشن خیال۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کی بات ہے کہ جے اینڈ کے بینک ا پنی ریاست سے باہر اپنی خدمات کا دائرہ پھیلا رہا ہے اور وہ بھی خاص طور ایسے مذہبی اور عقیدتی مقامات پر جہاں زائرین اور علاقائی لوگ آسان اور جدید طرز

سیاحت کا فروغ | جموں وکشمیر بینک کی نئی اسکیم ’ہیلپ ٹورازم‘ شروع

سرینگر// ریاست میں سیاحت کی ترویج اور اسکے فروغ کے لئے جموں و کشمیر بینک نے"  ہیلپ ٹورازم "نام سے موسوم ایک نئی فائنانس اسکیم رائج کی جس سے خواہش مند بے روزگار نوجوان اور سیاحتی شعبے سے منسلک لوگ بھر پور مستفید ہو سکتے ہیں۔بینک کے اس نئے پروڈکٹ کو رائج العمل بناتے ہوئے جے کے بینک چیئرمین آر کے چھبر نے کہا کہ جے کے بینک وقت اور مناسبت کے لحاظ سے نئے نئے پروڈکٹس کو لانچ کر رہا ہے اور  "جے کے بینک ہیلپ ٹورزم"  لون اسکیم اسی جانب ایک اور قدم ہے تاکہ ریاست میں سیاحت کا شعبہ بہتر پروان چڑھ سکے۔اس نئی اسکیم کے دو پہلو ہیں، ایک یہ رہائشی جائیداد کو ٹورسٹ گیسٹ ہاؤس میں تبدیل کرنے کیلئے  ایک لاکھ روپے سے پندرہ لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائے گا جس سے کہ پہلے سے رہائش پذیر گھر کی تعمیر و مرمت کرکے اُسے ایک ٹورسٹ گیسٹ ہاؤس تبدیل کرنا مقصود ہے اور دوئم ای

زرعی یونیورسٹی کشمیر میں ایک روزہ ورکشاپ

سرینگر// گورنر کے مشیر کے سکند ن نے زرعی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ کسانوں کی آمدنی میں انقلاب لانے کے لئے کھیتوںمیں جدید ٹیکنالوجی اپنانے کے اقدامات کریں۔زرعی یونیورسٹی کشمیر میں ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کسانوں کی سوچ میں بہتری لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرتے ہوئے انہیں مستفید کریں۔ورکشاپ کا عنوان ’’ سمال فارم ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ پوسٹ پروڈکشن میکانائزیشن‘‘ رکھا گیا تھا۔ورکشا پ کا اہتمام آئی سی اے آر نے زرعی یونیورسٹی کشمیر کے ساتھ اشتراک کر تے ہوئے کیا تھا۔اس ورکشاپ میں اشتراک جموں وکشمیر ریاست کے علاوہ اُترا کھنڈ اور ہماچل پردیشن میں کیا تھا۔ ورکشاپ میں زرعی یونیورسٹیوں کے سربراہاں ، ماہرین ، سائنسدان ،سکالر اور طلباء کے علاوہ مختلف تجارتی تنظیموں کے سربراہاں نے بھی شرکت کی۔مشیر موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کی اہم ضرورت

علاقائی دیہاتی بنک کے پنشنروں کی پریشانی ختم

سرینگر // ایک اہم پیش رفت کے طور پر علاقائی دیہاتی بنک نے حکومت ہند کی ہدایات پر اپنے ریٹائیرڈ ملازمین کو ماہانہ پنشن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔چنانچہ عید کے مبارک موقع پر پنشن کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اب تک158ملازمین کے حق میں 59لاکھ کی پنشن گذشتہ ماہ واگزار کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس پنشن کا اطلاق 4جنوری 2018 سے ہو گا ۔ اس حوالے سے منگل 11جون کو برزلہ باغات میں واقع بنک کے صدر دفتر میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی ، جس میں باضابطہ طور پر سبکدوش ملازمین کو پنشن ادائیگی کے آڈر سونپے گئے۔ تقریب میں NABARD کے ڈپٹی جنرل منیجر قمر جاوید اور بنک کے سابق چیئرمین احمد اللہ ٹاک مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین ارشد حسین نے صدارت کی۔ اس موقعہ پر مقررین نے ریٹائرڈ ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ان کی برادری اب نئے سرے سے بنک کا حصہ بن گئی ہے، لہذا انہیں بنک کے فروغ و ترقی کے س