۔کشتواڑ میں 6اے ٹی ایمز اورنئی برانچ عمارت کاافتتاح

سرینگر// جموں کشمیر بنک ریاست کے دوردرازعلاقوں میں لوگوں تک آسان بنکنگ سہولیات پہنچانے کے اپنے مشن پر کاربند ہے ۔اس بات کااظہار بنک کی چیف فائنانشل افسررجنی صراف نے کشتواڑ میں جموں کشمیر بنک کے6نئے اے ٹی ایمزاور بنک کی ٹی پی شاخ کی نئی عمارت کاافتتاح کرنے کے موقعہ پر کیا۔جموں و کشمیر بینک نے کل اپنے ATMدائرے میں چھ اور نئے اے ٹی ایمز کا اضافہ کیا جب کشتواڑ ضلع میں مختلف مقامات پر جے کے بینک کے 6نئے اے ٹی ایم نصب کئے گئے۔ ضلع کے دور دراز علاقوں میں چھ میں سے چار اے ٹی ایم بینک شاخوں سے دور ہیں جن میں ملک مارکیٹ، تلسی نگر،،  پلمار اور سرتھال مقامات شامل ہیں، جبکہ دو اے ٹی ایم تحصیل پمریمسس کشتواڑ برانچ اور ڈول ہستی برانچ میں قائم کئے گئے ۔ اس کے علاوہ ٹی پی برانچ کشتواڑ کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا گیا۔جے کے بینک کی پریزیڈنٹ اور چیف فائنانشل آفیسر رجنی صراف نے ان اے ٹی ایمز اور

سرینگر میں مچھلیوں کی منڈی قائم ہوگی

سر ی نگر//حکومت سرینگر ضلع میں جدید طرز کا ایک ایکوئریم قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر چار ارب روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے اور یہ ایکورئم سینگا پور کے سینٹوسہ آئی لینڈ کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا ۔یہ جانکاری کل پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے فشریز محکمہ کی ایک جائیزہ میٹنگ کے دوران دی۔میٹنگ میں وی سی لاؤڈا، ڈائریکٹر فشریز اور کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ بٹہ مالو سرینگر میں فش منڈی قائم کی جائے گی تا کہ ماہی پروروں کو مارکیٹنگ کی سہولیات بہم کرائی جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منڈی میں ہی ایک لیبارٹری قائم کی جائے گی تا کہ فروخت کی جانے والی مچھلیوں کے معیار کی جانچ کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں مچھلیوں کی پیداوار اور معیار بڑھانے کے لئے کئی سکیمیں چلا رہی ہے تا کہ اس تجارت کے ساتھ وابستہ لوگوں کے معیار زن

تازہ ترین