تازہ ترین

شاہرا ہ پر پابندی میوہ صنعت کیلئے نقصان دہ

سرینگر// ایشیاء کی سب سے بڑی میوہ منڈیوں میں شمار سوپور فروٹ منڈی نے شاہراہ پر بندشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر یہ پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ فروٹ منڈی سوپور میں بدھ کو بیسوں میوہ تاجروں نے فیاض احمد ملک اور مدثر احمد کی قیادت میں جمع ہوکر شاہراہ پر شہری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بندشوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقعہ پر فیاض احمد ملک نے کہا کہ شاہراہ پر پابندی اور دیگر وجوہات کی بناء پر ٹرکوں کو روکا جارہا ہے اور گھنٹوں کے صفر میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرکوں میں موجود میوہ خراب ہوجاتا ہے اور اس طبقہ کے لوگوں کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اگرچہ یہ معاملہ کئی بار حکام کی نوٹس میں لایا گیا تاہم کوئی راحت نہیں پہنچائی جارہی ہے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو احتجاج کے طور پر سوپور فروٹ منڈی بند رہے گی اور تب تک وہ احتجا

ایچ ڈی ایف سی ریاست کا سب سے بڑا نجی بنک

سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بنک نے ریاست میں 15سال مکمل کرنے کی خوشی میں 15اے ٹی ایم مشینو ں کاافتتاح کیا۔بنک کے سینئر نائب صدرزبیراقبال نے سرکل آفس سے ایک شاندار تقریب پر ان اے ٹی ایمز کاای افتتاح کیا۔بنک نے ریاست میں اپنی مسلسل شرح نمومیں اضافہ کیا ہے اوراب ریاست کاسب سے بڑا نجی بنک بن گیاہے جس کے ریاست بھر میں 220A TMہیں۔  پری ورتن کے تحت بنک نے تعلیمی اسکالرشپ کی شروعات کا بھی اعلان کیا ہے جوریاست میں اُن کنبوں کو دی جائے گی کو اچانک مالی بحران کا شکار ہوجاتے ہیں ۔طلاب اس کیلئے15جولائی2019تک مزید جانکاری کیلئےwww.hdfcbank.com/scholarshipپررابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ریاست میں اپنی موجودگی کااظہار کرنے کیلئے بنک نے ایک خصوصی بچت کھاتہ بھی شروع کیا ہے جس میں ماہانہ بیلنس1000روپے ہونی چاہیے ۔    

ٹیکس کے التزامات سے ریاستوں کی مالی حالت خراب ہوگی :اپوزیشن

نئی دہلی//اپوزیشن نے مودی حکومت کے عام بجٹ کو بنیادی کسوٹی پر ناکام قراردیا ہے اور کہاکہ اس کے ٹیکس کلکشن کے التزامات سے ریاستوں کی مالی حالت خراب ہوگی جبکہ ملک کو 50کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے ۔لوک سبھا میں عام بجٹ پر بحث کے دوسرے دن کانگریس رکن پرنیت کور نے کہاکہ بجٹ حکومت کی آمدنی اور خرچ نیز مستقبل کا روڈ میپ ہوتاہے ۔لیکن کئی معاملوں میں یہ بجٹ کھرانہیں اتراہے ۔وزیرخزانہ نرملا سیتارمن پہلے وزیردفاع تھیں ،لیکن انکے پہلے بجٹ میں دفاعی سازوسامان کی خریداری سے متعلق رقم مختص نہیں کی گئی ہے جبکہ ملک کی دفاعی فورسز کے اسلحہ کی تجدیدکاری کی ضرورت ہے ۔افراط زر کو کم کردیاجائے تو بجٹ میں دفاعی بجٹ میں دس فیصد کی کمی آئی ہے ۔مویشی پروری اور ڈیری صنعت کے لیے بجٹ الاٹمنٹ کم ہواہے ۔انتہائی چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کی مدمیں بھی سات فیصد،توانائی کے سیکٹر میں دو

سرینگر ہوائی اڈے پر جے کے بنک اے ٹی ایم کا افتتاح

سرینگر//نقدی تک آسان رسائی کے ساتھ ساتھ گاہکوں کو دیگر بینک سہولیات فراہم کر نے کے ایک قدم کے طور جموں و کشمیر بینک نے منگل کو سرینگر کے بین الاقوامی ہو ائی اڈے کی ٹرمنل بلڈنگ کے رخصتی (Departure) احاطہ میں اے ٹی ایم نصب کر کے مسافروں کو وقف کیا ۔ جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر اور ڈائریکٹر سرینگر انٹر نیشنل ائر پورٹ آکاش دیپ ماتھر نے ایس ایس پی سرینگر آئر پورٹ ہر میت سنگھ مہتا، جموں و کشمیر بینک کے صدر محمد یونس پتو،نائب صدر سشیل کُمارگپتا،زونل ہیڈ سید رئیس رسول، کلسٹر ہیڈ مشتاق احمد کے علا وہ جموں وکشمیر بینک اور سرینگر آئر پورٹ کے کئی سر کر دہ عہدیدار وں کی موجودگی میں اے ٹی ایم کا افتتاح کیا ۔لوگوں تک پہنچنے کے اپنے ارادے اور صارفین کو روزمرہ کی بینکنگ سہولیات اور انتظام نقدی کے مسائل کے حل کا اعادہ کر تے ہوئے بینک کے چیر مین اور ایم ڈی نے کہا