امیتابھ بچن نے 2100 کسانوں کا قرض ادا کیا

ممبئی// بالی وڈ کے میگا سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بہار کے 2100 کسانوں کا قرض چکایا ہے ۔ امیتابھ بچن نے بہار کے دوہزار سے زیادہ کسانوں کا قرض ادا کیا۔ اس بات کی اطلاع انہوں نے اپنے بلاگ کے ذریعے دی ہے ۔ امیتابھ نے لکھا،‘ وعدے کو وفا کیا گیا ہے ۔ بہار کے جن کسانوں پر قرض تھا، ان میں سے 2100 کو منتخب کیا اور اوٹی ایس (ون ٹائم سیٹلمینٹ) کے ساتھ ان کے رقم کی ادائیگی کی۔ ان میں سے کچھ لوگوں کو جنک پر بلایا اور شویتا اور ابھیشیک کے ہاتھوں سے انھیں ذاتی طور پر دیا’۔قبل ازیں امیتابھ نے لکھا تھا،‘ ان لوگوں کے لیے تحفہ ہے جو قرض اد ا کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ وہ اب بہار ریاست سے ہوں گے ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امیتابھ نے کسانوں کی مدد کی ہو۔ گذشتہ برس انہوں نے اترپردیش کے ایک ہزار سے زیادہ کسانوں کا قرض ادا کیا تھا’۔ امیتابھ نے بلاگ میں لکھا،‘ایک اور وعدہ پورا کرنا ہے ۔

کپوارہ اور رفیع آباد میں ژالہ باری سے نقصان

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ژالہ بھاری سے کپوارہ میں زراعت اور باغبانی شعبہ کو ہوئے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو بھر پور معاوضہ فراہم کیا جائے۔اپنے ایک بیان میں پی ڈی پی کے معاون ترجمان طاہر سعید نے کہا کہ گزشتہ روز کپوارہ کے متعدد علاقوں خاصکر آورہ،زرہامہ،مرہامہ،الاچی زب،گلگام ہندی لدرون کاواری اور قادرآباد ہری میں ژالہ بھاری سے میوہ باغات،اخروٹ اور دھان کی پنیری کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے مسلسل بارشوں کی وجہ سے کپوارہ کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے خدشات پر بھی تشویش کا اظہار ہے۔پیپلز کانفرنس کے سینئرنائب صدر عبدالغنی وکیل نے رفیع آباد کے مختلف دیہات میں ژالہ باری سے ہوئے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک سرکار نے اُن کسانوں کی کوئی امدادنہیں کی ہے جن کے میوہ باغا

سیاحت کا فروغ | جموں وکشمیر بینک کی نئی اسکیم ’ہیلپ ٹورازم‘ شروع

سرینگر// ریاست میں سیاحت کی ترویج اور اسکے فروغ کے لئے جموں و کشمیر بینک نے"  ہیلپ ٹورازم "نام سے موسوم ایک نئی فائنانس اسکیم رائج کی جس سے خواہش مند بے روزگار نوجوان اور سیاحتی شعبے سے منسلک لوگ بھر پور مستفید ہو سکتے ہیں۔بینک کے اس نئے پروڈکٹ کو رائج العمل بناتے ہوئے جے کے بینک چیئرمین آر کے چھبر نے کہا کہ جے کے بینک وقت اور مناسبت کے لحاظ سے نئے نئے پروڈکٹس کو لانچ کر رہا ہے اور  "جے کے بینک ہیلپ ٹورزم"  لون اسکیم اسی جانب ایک اور قدم ہے تاکہ ریاست میں سیاحت کا شعبہ بہتر پروان چڑھ سکے۔اس نئی اسکیم کے دو پہلو ہیں، ایک یہ رہائشی جائیداد کو ٹورسٹ گیسٹ ہاؤس میں تبدیل کرنے کیلئے  ایک لاکھ روپے سے پندرہ لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائے گا جس سے کہ پہلے سے رہائش پذیر گھر کی تعمیر و مرمت کرکے اُسے ایک ٹورسٹ گیسٹ ہاؤس تبدیل کرنا مقصود ہے اور دوئم ای

زرعی یونیورسٹی کشمیر میں ایک روزہ ورکشاپ

سرینگر// گورنر کے مشیر کے سکند ن نے زرعی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ کسانوں کی آمدنی میں انقلاب لانے کے لئے کھیتوںمیں جدید ٹیکنالوجی اپنانے کے اقدامات کریں۔زرعی یونیورسٹی کشمیر میں ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کسانوں کی سوچ میں بہتری لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرتے ہوئے انہیں مستفید کریں۔ورکشاپ کا عنوان ’’ سمال فارم ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ پوسٹ پروڈکشن میکانائزیشن‘‘ رکھا گیا تھا۔ورکشا پ کا اہتمام آئی سی اے آر نے زرعی یونیورسٹی کشمیر کے ساتھ اشتراک کر تے ہوئے کیا تھا۔اس ورکشاپ میں اشتراک جموں وکشمیر ریاست کے علاوہ اُترا کھنڈ اور ہماچل پردیشن میں کیا تھا۔ ورکشاپ میں زرعی یونیورسٹیوں کے سربراہاں ، ماہرین ، سائنسدان ،سکالر اور طلباء کے علاوہ مختلف تجارتی تنظیموں کے سربراہاں نے بھی شرکت کی۔مشیر موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کی اہم ضرورت