تازہ ترین

جموں وکشمیربنک کی چیئرمین کی برطرفی پر تاجروں کوخدشات

سرینگر//تجارتی حلقوں نے جموں کشمیر بنک کے چیئرمین کی اچانک برطرفی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے اس بڑے مالیاتی ادارے کی اعتباریت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ بنک چیئرمین پرویز احمد کو اپنے عہدے سے دستبردارکئے جانے کے بعد کشمیر اکنامک الائنس نے گورنر انتظامیہ کی طرف سے غیر متوقع فیصلہ لینے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ سرکار کی طرف سے یہ فیصلہ غیر متوقع اور اچانک تھا،جس نے تجارتی برداری کو مخمصے میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادرے سے جوابدہی کا معمول اور تحقیقات محکمانہ و انتظامی ذمہ داری ہے،تاہم بنک چیئرمین کو برطرف کرنے کے چند ہی لمحات کے بعد بنک کے کارپوریٹ ہیڈ کواٹر پر ویجی لنس کی چھاپہ مار کارروائی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویجی لن