شری ماتاویشنودیوی شرائن بورڈ کے بانیوں کوجے کے بنک چیئرمین کاخراج

سرینگر//جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و سرپرست پرویز احمد نے شری ماتا وشنو دیوی یونیورسٹی کٹرا کی منیجمنٹ ایجو کیشن موضوع پر منعقد ہ ایک انٹر نیشنل کانفرنس کی اختتامی تقریب کی صدارت کی۔ پرویز احمد نے یونیورسٹی اور شرائن بورڈ کے بانیوں کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابل ِ فخر ہے کہ انہوں نے اس ادارے کا جوخواب دیکھا تھا وہ شرمندہ تعبیر ہوا ہے اور شرائن بورڈ کی تاریخ اور اس کی کارکردگی ہم سب کیلئے ایک سبق ہے۔جو طرز تعمیر بورڈ نے کھڑا کیا ہے وہ کٹرا کی روحانیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔یہ دیگر مذہبی مقامات کی تعمیر و ترویج  کیلئے ایک ماڈل ہے  جسے شرائن بورڈ نے اپنی انتھک محنت سے اس مقام پر پہنچایا ہے۔چیئرمین نے یونیورسٹی کو ریاست میں سٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے پر مبارک باد دیدی اور انتظامیہ کو اس کلچر سے ابھر رہی کامیابیوں کو تشہیر دینے پر زور دیا تاکہ ریاست کے نو جوان