تازہ ترین

ٹریفک پابندیاں باغبانی شعبے کیخلاف منصوبہ بند سازش

سرینگر//سابق وزیر خزانہ سید الطاف بخاری نے وادی کی معیشت کے اصل منبع بالخصوص باغبانی شعبے کو منصوبہ بند سازش کے تحت ختم کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا،جبکہ یہ شعبہ ہی مشکل اوقات میں ریاست کی معیشت کو اعتدال میں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا’’سرینگر جموں شاہراہ کی خستہ حالی کے ساتھ ساتھ کشمیر کو بیرون دنیا سے ملانے والے واحد زمینی رابطے پر شہری ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندی،کشمیری عوام کو اجتماعی طور ہر سزا دینے کے منصوبے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام کے سست رویہ سے اب شاہراہ بند ہونے کا عمل روز کا معمول بن چکا ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا’’ موسم سرما کے دوران لوگوں کو شاہراہ کی حالت کے نتیجے میں لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،بالخصوص بانہال،رام بن،ناشتری،بٹوت امر چشمہ اور پٹنی ٹاپ کے مقامات پر نیشنل ہائے وائے اتھارٹی آف انڈیا شاہراہ کی تجدید اور اس کی توسیع کرنے میں ن