تازہ ترین

کھجوروں کی قیمت میں 10 فیصد تک کا اضافہ

حیدرآباد//اس ماہ صیام کی مناسبت سے خلیجی ممالک سے تقریبا 40اقسام کے کھجور لائے گئے ہیں جن کی کافی طلب ہے۔بیگم بازار کے ہول سیلرس کے مطابق حیدرآباد، جنوبی ہند کے کسی بھی مقام کے مقابلے کھجوروں کی فروخت میں سرکردہ مقام کا حامل ہے۔کھجور کے بغیر رمضان کا تصور محال ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر شہر حیدرآبادکی خشک میوہ جات کی بیگم بازار مارکٹ میں کھجوروں کی خریداری کیلئے لوگوں کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔اس ماہ صیام کی مناسبت سے خلیجی ممالک سے تقریبا 40اقسام کے کھجور لائے گئے ہیں جن کی کافی طلب ہے۔بیگم بازار کے ہول سیلرس کے مطابق حیدرآباد، جنوبی ہند کے کسی بھی مقام کے مقابلے کھجوروں کی فروخت میں سرکردہ مقام کا حامل ہے۔اس سال تمام اقسام کے کھجوروں کی قیمتوں میں 10تا15فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ان ہول سیلرس نے کہاکہ زیادہ تر گاہک ایرانی اور عراقی کھجور پسند کر رہے ہیں جن کی قیمت 100تا200روپئے فی کی

بلیوارڑ پر سیاحوں کیلئے واک وے کی تعمیر | صوبائی کمشنر نے چیمبر کی طرف سے ابھارے گئے معاملات کا جائزہ لیا

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے ایک میٹنگ کے دوران کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کی طرف سے اُبھارے گئے معاملات کاجائزہ لیا۔کے سی سی آئی نے صوبائی کمشنر کی طرف سے سنیچر کے روز قومی شاہراہ پر لازمی اشیاء سے بھرے تین ہزار ٹرکوںکی وادی روانگی کو یقینی بنانے کے لئے اُن کی پہل اور کوششونںکی سراہنا کی۔کے سی سی آئی کے ممبران نے صوبائی کمشنر کے سامنے کئی دیگر معاملات بھی رکھے۔وادی کے لئے بلا خلل زمینی رابطے کے سلسلے میں صوبائی کمشنر نے ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ قومی شاہراہ کو ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل طور بحال کیا جائے گا جس کے بعد دونوں طرف سے ٹریفک کی آمدورفت ممکن بن سکتی ہے۔صوبائی کمشنر نے ممبران کو بتایا کہ راجدھانی شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا پہلے ہی آغاز کیا گیا ہے۔جس کے تحت بلیوارڈ روڈ پر سیاحوں کے لئے واک وے تعمیر کیا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ 6مقامات پر کثیر سطحی