تازہ ترین

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پرتاجرانجمن کوتشویش

سرینگر//وادی میں کرئونا وائرس کے خوف کے بیچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور چور بازاری میں چیزوں کو فروخت کرنے کی خبروں کے تنا ظر میں کشمیر ٹریڈ الائنس نے دکانداروں اور تاجروں کو اس مشکل ترین وقت میں قوم کے ہم رکاب چلنے کا مشورہ دیاہے۔ کشمیر ٹریڈ الائنس کی ایک ہنگامی میٹنگ صدر اعجاز احمد شہدار کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس کے دوران کرئونا وائرس کے وادی میں ممکنہ پھیلائو کے نتیجے میں احتیاتی اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹریڈ الائنس کے صدر جو کشمیر اکنامک الائنس کے نائب چیئرمین بھی ہیں، نے دکانداروں پر زور دیا کہ اس آزمائشی وقت میں وہ قوم کے قدم بہ قدم چلے ۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں نے ہر صورتحال میں صف اول پر لوگوں کے ساتھ مشکل ترین صورتحال کا مقابلہ سینہ سپر کرکے کیا اور آج ایک بار پھر دکانداروں اور ت