جے کے بنک کے سہ ماہی مالی نتائج ، منافع43 فیصداضافے کے ساتھ250 کروڑدرج

 سرینگر// ریاست کے واحد  بڑے مالی ادارے جموں و کشمیر بینک نے دسمبر 2018کو اختتام پذیر ہوئی مالی سہ ماہی  کے اُن مالی نتائج کا اعلان کیا  جنکا جائزہ بورڈ آف ڈائریکٹرس نے جموں میں ایک خصوصی میٹنگ میں لیا۔بینک نے اپنے خالص منافع میں43 فی صد کا اضافہ درج کرکے رواں مالی برس کے پہلے نو مہینوں میں 250.09 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے جو کہ گزشتہ مالی برس کے اس دورانیہ میں 174 کروڑ روپے کا تھا۔ ریاست جموں و کشمیر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پہلے تین سہ ماہی کے دوران قرضوں میں 22 فی صد کی بڑھت ہوئی ہے۔ خالص سود آمدنی  2452  کروڑ روپے درج کی گئی جو کہ گزشتہ سال کے پہلے نو مہینوں کے مقابلے میں 237 کروڑ روپے  زیادہ ہے۔مالی نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جے کے بینک چیئرمین اور سر پرست اعلیٰ  پرویز احمد نے کہا کہ بینک اپنی بڑھت رفتار کے تسلسل کو بر قرار ر

آرینز کا49واں : جاب میلہ 8فروری کو منعقد ہوگا

سرینگر//آرینزگروپ آف کالجز چندی گڑھ نے49ویں آرینز جاب میلے کااعلان کیا ہے ۔8فروری کو منعقد ہونے والے اس میلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی،آئی ٹی ای ایس ،ایجوکیشن ،ای کامرس اور مینوفیکچرنگ کمپنیاں حصہ لیں گی ۔جاب میلے میں مفت رجسٹریشن کیلئے آرینزکی ویب سائٹ  www.aryans.edu.inپررابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔آرینز کے چیئرمین ڈاکٹر انشوکٹاریہ نے کہا کہ ٹرائی سٹی اور مضافات کے ہزاروں نوجوانوں نے پہلے ہی اس سال گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے بعد جاب مارکیٹ میں قدم رکھا ہے ۔اس میلے میں بی ٹیک،ایم بی اے،بی بی اے،بی سی اے،بی اے،بی کام ،ایم ٹیک،ڈپلومہ اور آئی ٹی آئی سندیافتہ امیدواروں کیلئے نوکریوں کے مواقع دستیاب ہوں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوکریوں کی فراہمی کے میدان میں آرینز نے کئی سنگ میل طے کئے ہیں ۔ابھی تک آرینز نے اپنے کیمپس میں 48جاب میلے منعقدکئے ہیں جن میں80کمپنیوں اور 10000امیدوار

۔جموں وکشمیر سٹارٹ اَپ پالیسی 2018

جموں//ریاست میں جموں وکشمیر سٹارٹ اَپ پالیسی 2018 کے تحت اختراعیت پر مبنی اُبھر تے ہوئے کارخانہ داری کو فروغ دینے کے لئے جے کے ای ڈی آئی نے بڑی براہمناانڈسٹریل ایسو سی ایشن کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی ڈاکٹر ایم آئی پرے ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی طفیل متو کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں جے اینڈ کے سٹارٹ اَپ پالیسی کے مختلف امور اور پالیسی کے تحت رجسٹرشدہ نئے کار خانہ داروں کو دئیے جانے والے مراعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس دوران ریاست میں نئے کارخانہ داروں کو دی جارہی سہولیات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اس موقعہ پر کہا گیا کہ ریاست میں اختراعیت پر مبنی سٹار ٹ اَپ وجود میں لانے کی اَشد ضرورت ہے کیوں کہ ایسا کرنے سے مجموعی طور پر سماجی و اقتصادی ترقی کو دوام حاصل ہوتا ہے ۔واضح رہے جے کے ای ڈی آئی کو ریاستی ح

بی پی ایل اور اے اے وائی فہرستوں کو مشتہرکیا جائے:صراف

سرینگر//سرکاری راشن ڈیپوئوں میں خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے اور اے اے وائی زمرے کے صارفین کے راشن میں کٹوتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے راشن ڈیپوئوں میں بی پی ایل اور اے اے وائی فہرستیں مشتہر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایوان صحافت سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سنجے صراف نے کہا کہ ان زمروں میں صارفین کو فراہم ہونے والی راشن کے حجم سے متعلق تفصیلات اور معلومات کو ہر ڈیپو میں منظر عام پر لانا لازمی ہے۔ صراف نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری سے بھی ملاقات کی اور انکی نوٹس میں بھی یہ بات لائی۔انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ نصف درجن راشن ڈیپوئوں کیلئے صرف ایک ہی سٹور کیپر تعینات ہے،جس کی وجہ سے صارفین کو بروقت راشن کی حصولیابی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مح

وزیرکی جموں کشمیربینک چیئر مین سے ملا قات

جموں //چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرہ کے چیئرمین راکیش وزیر نے جموں و کشمیر بینک کے چیئر مین پرویز احمد کیساتھ ملا قات کر کے مختلف اسکیموں پر تفصیلی بات چیت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے راکیش وزیر نے کہاکہ حال ہی میں شروع کیا گیا انڈسٹریل پیکیج کو کم وقت کیلئے شروع کیا گیا جس کی وجہ سے کئی ایک کارو باری افراد جموں وکشمیر بینک کے تعاون کے بغیر فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر بینک کی انتظامیہ سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وہ کارو بادی افراد کیساتھ تعاون دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد فائدہ حاصل کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر بینک تاجر برادری کیلئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور مذکورہ بینک نے ریاستی عوامی کی اقتصادی حال بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کرششیں کی ہیں ۔تمام مطالبات کوبغور سننے کے بعد جموں وکشمیر بینک کے چیئر مین نے کہاکہ بینک انتظامیہ

تازہ ترین