تازہ ترین

ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹیں

 ابوظہبی/ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاسر شاہ نے 33 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کیں۔بھارت کے روی چندرن ایشون نے 37، وقار یونس اور ڈینس للی نے 38 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014 کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 4 سال، ڈیڑھ ماہ کے کیریئر میں انہوں نے  200 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین مرتبہ 10 وکٹیں اور ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو 16 مرتبہ آؤ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پُجارا نے ٹیم کو سنبھالا

ایڈیلیڈ/ مسٹر بروسہ مند چتیشور پجارا (123) رن کی پر جدو جہد سنچری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں ایڈیلیڈ اوول میں پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن جمعرات کو خراب آغاز سے نجات حاصل کرتے ہوئے اسٹمپس تک نو وکٹ پر 250 رن بنا لئے ہیں ۔پجارا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 16 ویں سنچری بنائی اور 65 ویں ٹیسٹ میں اپنے 5000 رنز بھی پورے کر لیے ۔ پجارا نے ایک اینڈ سنبھالکر بلے بازی کرتے ہوئے 246 گیندوں پر ناٹ آوٹ 123 رن میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ پجارا نویں بلے باز کے طور پر دن کے 88 ویں اوور کی پانچویں گیند پر رن آؤٹ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی دن کا کھیل ختم ہو گیا۔آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن کارکردگی مایوس کن رہی۔ محض 86 رنز پر آدھی ٹیم گنوانے کے بعد سرکردہ بلے باز پجارا کی سنچری سے ہندوستان نے اپنا احترام بچایا۔ا