تازہ ترین

دویندر سنگھ رانا نے شطرنج کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی

 جموں //نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر اور ممبرا سمبلی دویندر سنگھ رانا نے2018میں سری لنکا میں ہوئی 14ویں ایشیائی سکول شطرنج چمپئن شپ میں مجموعی طور پر 4میڈل جیتنے والی شطرنج کھلاڑی ارشی کوتوال کی حوصلہ افزائی کی ۔اس دوران این سی صوبائی صدر نے کہاکہ بین الا قوامی شطرنج چمپئن شپ میں نمائندگی کر کے ریاست جموں وکشمیر کا نام روشن کرنے پر ارشی کوتوال نے دیگر لڑکیوں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔دویندر سنگھ رانا نے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ لڑکیوں کو پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے موقعہ فراہم کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنی قابلیت ثابت کرتے ہوئے والدین و ملک کا نام روشن کرسکیں ۔موصوف نے کہاکہ جموں خطہ کے باصلاحیت نوجوانوں نے حالیہ کچھ عرصہ میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطہ کا نام روشن کیا ہے۔یاد رہے بین الا قوامی