تازہ ترین

پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا

ابوظہبی/ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4 رنز سے شکست دے دی، آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے۔ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے جانے والے 176 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب کو پاکستانی بلے بازوں نے مشکل بنا دیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اظہر علی 65 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 37 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان سے کیا تو امام الحق 27 رنز بنا کر پٹیل کا شکار بنے۔اس کے فورا بعد ہی محمد حفیظ اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،انہیں سوڈی نے آؤٹ کیا، اس کے بعد آنے والے حارث سہیل بھی سوڈی کا ہی شکار بنے۔پاکستان کی گرنے والی چوتھی وکٹ اسد شفیق کی تھی وہ 45 رنز بنا کر واگنر کا شکار بنے۔ بابر اعظم 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو

مہاراشٹرسے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تک کا سفر کرنے والے اعجاز پٹیل

ابوظہبی؍پاکستان کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جیت کے ہیرو اور لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل کا تعلق بھارت کے شہر ممبئی سے ہے، وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے بھارتی ریاست مہاراشٹر سے نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ آئے اور پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 30 سال کی عمر میں کھیلا۔اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں تھے، وہ نیوزی لینڈ اے کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ اے کیلئے منتخب ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کے ریگولر اسپنر ٹاس ایسٹل کے ان فٹ ہونے سے اعجاز پٹیل کو سینیئر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان کیخلاف تین میں سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔شیخ زاید اسٹیڈیم میں پہلی اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ وکٹ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔ اعجاز پٹیل کہتے تھے ہیں کہ 'میں فاسٹ بولر بننا چاہتا تھا، میں نے کرکٹ سیم بولر کی حیثیت سے شروع کی لیکن مجھے بتا

ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے مزید 139 رنز درکار

ابوظہبی؍ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 37 رنز بنا لیے ہیں۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت ک لیے 175 رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اننگز کا آغاز امام الحق اور محمد حفیظ نے کیا اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک دونوں کھلاڑی وکٹ پر موجود رہے۔ امام الحق 25 اور محمد حفیظ 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے مزید 139 رنز درکار ہیں۔قبل ازیں کیویز نے تیسرے روز کھل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیم سن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجمو

ٹیل اینڈرز کے ساتھ چھوڑ جانے پر بابر اعظم کا اظہار مایوسی

لاہور/ ٹیل اینڈرز کے ساتھ چھوڑ جانے پر بابر اعظم نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نیوزی لینڈ سے ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اچھی فارم میں تھا، ٹیل اینڈرز سے کہا کہ جلد بازی نہ کرنا لیکن وہ ساتھ چھوڑ گئے، کریز پر قیام طویل کرنے میں کامیاب ہوتے تو شاید میں سنچری مکمل کر لیتا۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر بیٹسمینوں نے سیٹ ہونے کے بعد وکٹیں گنوائیں تو یہ ان کی اپنی غلطیاں تھیں، پچ سلو ہوتی جا رہی ہے، مزید بھی ہوگی،ہم کیویز کو کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹاپ آرڈر جبکہ ٹیسٹ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ میں اس حوالے سے کبھی نہیں سوچتا۔  ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی نمبر پر بھیجا جائے میری کوشش ہوتی ہے کہ سو فیصد کارکردگی دکھاؤں۔فیورٹ فارمیٹ کے حوالے سے انھو

ابوظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے ایک وکٹ پر 56 رنز

ابو ظہبی/ ابوظہبی ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے ہیں یوں پہلی اننگز میں پاکستان کو حاصل برترہ صرف 18 رنز رہ گئی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم پاکستانی ٹیم اس کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکی اور 227 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کو پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جس کے جواب میں دوسرے روز کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے ہیں۔کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو27 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ پویلین لوٹ گئے، حفیظ 20 اور امام الحق 6 رنز ہی بناسکے جب کہ کھیل کے دوسرے دن حارث سہیل او

نوجوان کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیں: عنایت علی

کرگل //جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کے چئیرمین حاجی عنائت علی نے مختلف تعلیمی اداروں کے طُلاب کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرنے کی تلقین کی ہے تا کہ اُن میں نظم و ضبط اور حب الوطنی کا جذبہ پروان چڑھ سکے۔ان باتوں کا اظہا رچئیرمین نے کھیلو انڈیا سپورٹس کے تحت آڈیٹوریم ہال کرگل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حاجی عنائت علی نے زیڈ پی ای او کرگل اور اُن کی ٹیم کی اُن کوششوں کی سراہنا کی جس کے تحت کھیلو انڈیا میں کھیل سرگرمیوں کو کامیابی سے منعقد کیا گیا۔حاجی عنائت علی نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف مرکزی و ریاستی معاونت والی سکیموں کے تحت رقومات کے بہتر تصرف کو یقینی بنائیں۔بعد میں چیئرمین نے باکسنگ، ٹیکوانڈو اور کراٹے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لڑکیوں اور لڑکوں میں سونے ، چاندی اور کانسے کے200 تمغے تقسیم کئے۔  

ارجنٹینا میں کک بکسنگ مقابلے،میڈل جیتنے پر آرمی گڈول سکولوں کے طلاب کی سراہنا

سرینگر//حال ہی میں ارجنٹینا میں ہونے والی بین الاقوامی کک بکسنگ مقابلوں میں آرمی گڑول سکول ہانزک کے ماسٹر ہاشم اشرف اور ماسٹر عابد حمیداور آرمی گڑول سکول بانڈی پورہ کی آبرہ بشیر اور ارشاد احمد گنائی نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ان مقابلوں میں کئی ایک میڈل اپنے نام کئے۔ عابد حمیدنے مقابلوں کے دوران سونے کا میڈل جیت لیا جبکہ دیگر طالب علموں نے چاندی کے میڈل اپنے نام کر لئے۔بادامی باغ فوجی چھاونی میں تقریب کے دوران لفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ نے ان طالب علموں کی سراہنا کی اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ کور کمانڈر نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’انہوں نے ہمارے ملک کا نام روشن کیا ہے‘۔ کور کمانڈر نے ساتھ ہی بھی کہا کہ فوج ان کی مدد کرے گی۔   

پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی بولروں کے نام

ابوظہبی؍ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 153 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنا لیے ہیں۔پہلے دن کے اختتام پر حارث سہیل اور اظہر علی کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 22 اور 10 رنز بنائے تھے۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 94 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 27 رنز بنائے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز امام الحق تھے وہ صرف چھ رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر ویلیم سن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔27 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب محمد حفیظ 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس سے پہلے دن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف اپنی پہلی ا

ورلڈ کپ میں منصبِ قیادت پر سرفراز احمد کو ہی بٹھانے کا گرین سگنل

 کراچی/ چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ کا پورا ڈھانچہ تبدیل کرنے کے عزم پر قائم ہیں، انھوں نے ورلڈکپ کیلئے منصب قیادت پر سرفراز کو ہی بٹھانے کاگرین سگنل دیدیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ تبدیلیاں ہوں گی، پی سی بی ہی نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کا پورا ڈھانچہ ہی تبدیل ہو گا، تمام فیصلے بہتری کیلئے وقت پر اور سوچ سمجھ کر کروں گا،ہمیں پورے سسٹم میں شفافیت لانا ہے، انفرااسٹرکچر اور ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہوگا،میں سب کی رائے لے کر فیصلے کروں گا،انھوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا کام سفارشات مرتب کرنا ہے، پی سی بی کی طرف سے جو مسئلہ بھی سامنے رکھا جائیگا ارکان اس پر بات کرتے ہوئے اپنی رائے دیں گے۔احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کا بطور کپتان تقرر شہریارخان نے کیا جو اچھا فیصلہ تھا، ان کی قیادت کے حوالے سے تنازع میڈیا نے پیدا کیا، ورلڈ کپ تک کپتان بنائے جانے کے

ثانیہ مرزا کی سالگرہ پر مبارکبادیوں کے ڈھیر لگ گئے

کولکتہ/ہندوستان کی سا بق نمبر ایک خاتون ڈبلز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مزا اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بھی ثانیہ مراز کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ماں بننے پر نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔ 15 نومبر1986 کو پیدا ہونے والی اسٹار ٹینس کھلاڑی نے اپنے کیریر میں کئی گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کئے ہیں۔ ثانیہ کا جنم ممبئی میں ہوا لیکن ان کا بچپن حیدرآباد میں گزرا جہاں سے انہوں نے ٹینس کھیلنے کی شروعات بھی کی۔ انہوں نے محض چھ سال کی عمر سے ہی حیدرآباد کے نظام کلب میں ٹینس کھیلنا شروع کردیا تھا۔ شروعات میں انہوں نے مشہور کھلاڑی سی کے بھوپتی سے ٹریننگ حاصل کی۔ ثانیہ کے والد عمران مرزا ایک صحافی تھے ۔ ثانیہ نے اپنے کیریر کی شروعات 1999 میں جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لے کر کی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بین الاقوامی میچوں میں بھی شرکت کی اور کامیابی حاصل۔ 2003

شاہ ہمدان کرکٹ ٹورنامنٹ: فائنل میں ڈی ڈی سی اونتی پورہ فاتح

ترال //شاہمدان کرکٹ ٹورنامنٹ اونتی پورہ فائنل میچ میں ڈی ڈی سی اونتی پورہ نے 6وکٹ سے جیت لیا۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ کے چارلی گنڈ کر کٹ میدان میں سوموار کوشاہمدان کرکٹ ٹورنا منٹ کا آخری مقابلے ڈ ی ڈی سی دوپتیار اورایس سی سی لارموہ کے درمیان کھیلا گیا ہے جس میںڈی سی سی دوپتیار نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے میچ کو 6وکٹوں سے اپنے نام کر دیا ہے ۔اس دوران دوپتیار ٹیم کے عاقب کو مین آف دی میچ جبکہ عابد کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔مقامی فوجی یونٹ کی جانب سے موصولہ ایک پرس بیان کے مطابق ٹورنا منٹ کا انعقادترال اور اونتی پورہ کے نوجوانوں کے لئے کیا گیا تھا جس میں کل32ٹیموں نے شرکت کی ہے اورسوموار کو آخری مقابلہ کھیلا گیا ہے ۔ٹورنامنٹ میں بہترین کار کرد گئی دکھانے پر ڈی ڈی سی دوپتیار کے عاقب اورعابدکو بل ترتیب مین آف دی میچ اور سریز قرار دیکر انہیں انعامات سے نوازا گیا ہے ۔ا

کشمیر یونیورسٹی میں میں 2 روزہ بہن کالج میٹ شروع

سرینگر// کشمیریونیورسٹی کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے اہتمام سے یونیورسٹی کے گرائونڈ میں منگلوار کو انٹر کالج اتھیلیٹک میٹ منعقد ہوئی ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد جواس موقعہ پر مہمان خصوصی کے طور موجود تھے،نے باضابطہ طور سالانہ اتھیلیٹک میٹ کاافتتاح کیا۔پروفیسر طلعت نے وادی کے مختلف کالجوں کے طلباء کی اس تقریب میں شمولیت پر خوشی کااظہار کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ کھیل کود کے مختلف شعبوں میں بہتر ٹیموں کی ضرورت ہے اوراس بات پرزوردیاکہ ہار جیت کوچھوڑکر کھیل کود کے مختلف مقابلوں میں شرکت کی جائے۔انہوں نے یقین دلایا کہ کشمیر یونیورسٹی میں مصنوعی ٹرف بچھانے کے مطالبے کو پورا کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات بہم رکھی جائے گی ،تاکہ وہ ریاست اور یونیورسٹی کا نام روشن کر سکیں ۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ڈاکٹر نثار خان نے کہا کہ یہ مقابلے ڈائریکٹوریٹ کا مسل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر 1 پوزیشن مزید مستحکم

لندن/عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں کیویز کو 3 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے 2 پوائنٹس مزید بڑھ گئے جس سے پاکستان کے پوائنٹس 138 ہوگئے جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح پانے والی بھارتی ٹیم نے اپنے پوائنٹس 124 سے بڑھاکر 127 کرلئے،  آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، پاکستان کے ہاتھوں شکستوں کے بعد 4 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ چھٹی، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔بیٹسمینوں میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے، فخرزمان پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں، شعیب ملک 28 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز میں راشد خان کے بعد شاداب خان دوسری پوزیشن پر ہیں، فہیم اشرف

شاہین آفریدی کی امیدوں پر بارش نے پھیرا پانی ، وقار کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے سے بال بال چُوکے

کراچی/پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا جبکہ دوسرے میں پاکستان کو جیت ملی تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کو سیریز کا مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔ میچ میں بارش کی وجہ سے پاکستان کے تیز گیند شاہین شاہ آفریدی بھی ایک ریکارڈ اپنے نام کرنے سے بال بال چوک گئے۔دراصل شاہین شاہ آفریدی نے تین میچوں کی اس سیریز کے پہلے دو میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ جھٹکے تھے اور انہیں وقار یونس کا 28 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید چار وکٹیں درکار تھیں۔ انہوں نے تیسرے ون ڈے میں ایک وکٹ لے بھی لیا تھا ، مگر اس کے بعد ہی بارش ہوگئی اور پھر میچ کھیلا ہی نہیں جاسکا۔خیال رہے کہ وقار یونس نے 1990میں نیوز ی لینڈ کے خلاف سیریز میں 11وکٹیں حاصل کرکے کسی بھی انڈر19بالر کی جانب سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں زیادہ وکٹیں لینے

آئی لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں نیروکا نے رئیل کشمیر کو2گول سے ہرایا

سرینگر//رئیل کشمیرفٹبال کلب کو آئی لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں منی پورکے نیروکا ایف سی نے صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دیدی۔رئیل کشمیر ایف سی کو کھیل کے پانچویں منٹ میں ہی اپنی برتری قائم کرنے کا موقعہ ملا تھا لیکن دانش کی خوبصورت کوشش پر نیروکا ایف سی کے اٹلی کے گول کیپر نے گول میں بدلنے سے بہترین انداز میں روکا۔نیروکا نے اس کے بعددھواں دار جوابی حملہ کیااور وہ گول کرنے میں کامیاب ہوئے ہوتے لیکن راونن دھرم راج کا بہترین پاس رئیل کشمیر کی گول لائن سے کئی انچوں سے چھوٹ گیا۔کھیل کے پندرہویں منٹ میں رئیل کشمیر ایف سی ایک بار پھرجیت کے قریب تھا مگر کریزو ہیڈر کی کک نے گول بچایا ۔نیروکانے کھیل کے28ویں منٹ میں کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔اس موقعہ پر اشوک سنگھ کے بہترین پاس کو فیلکس چڈھی نے گول میں تبدیل کردیا ۔ اس گول کے بعد نیروکا کا حوصلہ بڑھا اور کھیل کے پہلے نصف تک تماشائی بہترین فٹبال سے مح

آفریدی کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر ختم ہونے کا امکان

لاہور؍ فرنچائز کی طرف سے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھنے پر آل راؤنڈر شاہد آفریدی کسی دوسری ٹیم کو جوائن کرنے کا سوچنے پر مجبور ہو گئے۔ذرائع کے مطابق آفریدی ٹی ٹین لیگ میں آئیکون پلیئر اور پختونز ٹیم کی قیادت کیلیے تیار ہیں، دوسری جانب کراچی کنگز کی خواہش ہے کہ وہ صرف پی ایس ایل میں حصہ لیں، آل راؤنڈر نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا۔امکان یہی ہے کہ وہ کراچی کنگز کے اسکواڈ میں برقرار رہنے کے بجائے ڈرافٹ میں شمولیت کیلئے اپنا نام دے دیں گے، وہاں کیٹیگری کے مطابق کوئی بھی ٹیم انھیں منتخب کر سکے گی۔

سپورٹس سٹیڈیم راجوری کی تعمیرہنوزنامکمل

 راجوری//یہ لمحہ فکریہ نہیں تواورکیاہے کہ دس سال پہلے راجور ی سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیرشروع کی گئی لیکن ایک دہائی کاعرصہ گزرنے کے باوجود پروجیکٹ مکمل نہیں ہوئی ۔اتناہی نہیں ضلع میں بہت سے دیگرپروجیکٹ بھی سست روی کاشکارہیں جن کی تکمیل کیلئے عوام راجوری گزشتہ کئی برسوں سے انتظارکررہی ہے۔ذرائع کے مطابق سپورٹس سٹیڈیم راجوری کی تعمیرکاٹھیکہ ایک مقامی ٹھیکے دارکودیاگیاتھا،اوربھاری رقومات پروجیکٹ کی تعمیرپرصرف ہوچکی ہے لیکن فنڈس کی کمی کی وجہ سے تعمیررک گئی ہے۔متعددبارسول سوسائٹی،طلباء اورکھلاڑیوں نے اس مسئلے کوضلع انتظامیہ اورریاستی حکومت کے نوٹس میں لایالیکن اس کے باوجود سپورٹس سٹیڈیم راجوری کی تعمیرکاپروجیکٹ جوں کاتوں پڑاہواہے۔ایک مقامی شخص نے کہاکہ اس وقت جب نوجوان منشیات کی طرف مائل ہورہے ہیں توایسے میں راجوری میں تعمیرہونے والا سٹیڈیم سے نوجوانوں کی توانائی کھیل کودمیں صرف ہوسکتی ہے ل

دویندر سنگھ رانا نے شطرنج کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی

 جموں //نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر اور ممبرا سمبلی دویندر سنگھ رانا نے2018میں سری لنکا میں ہوئی 14ویں ایشیائی سکول شطرنج چمپئن شپ میں مجموعی طور پر 4میڈل جیتنے والی شطرنج کھلاڑی ارشی کوتوال کی حوصلہ افزائی کی ۔اس دوران این سی صوبائی صدر نے کہاکہ بین الا قوامی شطرنج چمپئن شپ میں نمائندگی کر کے ریاست جموں وکشمیر کا نام روشن کرنے پر ارشی کوتوال نے دیگر لڑکیوں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔دویندر سنگھ رانا نے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ لڑکیوں کو پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے موقعہ فراہم کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنی قابلیت ثابت کرتے ہوئے والدین و ملک کا نام روشن کرسکیں ۔موصوف نے کہاکہ جموں خطہ کے باصلاحیت نوجوانوں نے حالیہ کچھ عرصہ میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطہ کا نام روشن کیا ہے۔یاد رہے بین الا قوامی

اے ٹی پی فائنلزسے ہٹے نڈال

لندن//اسپین کے رافیل نڈال چوٹ کی وجہ سے اس مہینے سے شروع ہونے جا رہے سیزن کے آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلس ٹینس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں جس سے سربیا کے نوواک جوکووچ کے لیے سال کا اختتام نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر کرنا بھی یقینی ہو گیا ہے ۔ دنیا کے موجودہ نمبر ایک کھلاڑی نڈال اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی تھے لیکن چوٹ کی وجہ ان کے سیزن کا بھی یہیں اختتام ہو گیا۔ نڈال نے بتایا کہ انہیں اپنے سیدھی ٹانگ ٹخنے کا آپریشن کرانا ہے جبکہ ان کے پیٹ میں بھی پریشانی ہے جس کی وجہ سے وہ گذشتہ ہفتے پیرس ماسٹرز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔ہسپانوی کھلاڑی کے اگرچہ فائنلس سے ہٹنے کا سیدھا فائدہ سربیا کھلاڑی کو ہوا ہے جو اب سال کا اختتام دنیا کے سرفہرست کھلاڑی کے طور پر کریں گے جو اب رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اس دوران دنیا کے 10 ویں نمبر کے کھلاڑی امریکہ کے جان اسنر نے اے ٹی پی فائنلس میں جگہ بنا ل

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کوشرمناک شکست

پرتھ/ تیز گیندباز ڈیل اسٹین کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو  اتوار کو اسی کے میدان میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ۔اس طرح سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے اپنی ون ڈے کرکٹ کی47سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 38.1 اوورز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، اس کے  جواب میں جنوبی افریقہ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 29.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔آسٹریلوی ٹیم 38.1 اوور میں محض 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلوی ٹیم اپنے تین وکٹ محض آٹھ رن پر گنوانے کے بعد مقابلے میں نہیں آ سکی۔ا یلیکس کیری نے 33 اور نویں  نمبر کے بلے باز ناتھن لٹرنائل نے 34 رنز بنا کر آسٹریلیا کو کسی طرح 152 تک پہنچایا۔مین آف دی میچ بنے اسٹین

تازہ ترین