پنجراڑ ،کشتواڑ میں والی بال مقابلہ کا اہتمام

کشتواڑ//ضلع کے نوجوانوں میں سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے فوج نے پنجراڑ علاقہ میں جمعرات کے روز ایک والی بال مقابلہ کا اہتمام کیا۔ مقابلے میں علاقہ کی تین ٹیموں نے شرکت کی۔مقابلہ ناک اوٹ بنیادوں پر کھیلا گیا ۔مقابالے میں کھلاڑیوں اور شائقین کا کافی جوش و خروش دیکھا گیا ۔مقابلے میں درگدھرون ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیا گیا ،جس نے ایک قریبی مقابلے میں پنجراڑ کی ٹیم کو شکست دی۔فاتحین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اسکے علاوہ شرکا میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔مقابلہ فوج کی جانب سے نوجوانوں کی مثبت فلاح وبہبود کی ایک کوشش تھی۔ پروگرام منعقد کرنے کامقصد مقامی آبادی کو کھیلوں کے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا       

پونچھ میں صوبائی سطح کے ہاکی ٹورنامنٹ کاآغاز

پونچھ// محکمہ کھیل کی جانب سے پونچھ میں ڈویژنل سطح کے ہاکی کے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب ہائر سکینڈری اسکول بوائز پونچھ میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کرشن لال شرما نے شریک ہوئے جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کی رسم افتتاح انجام دی۔اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیااور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اعلیٰ کھیلوں کا مظاہرہ کریں گے۔ڈویژنل سطح کے اس انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں اضلاع پونچھ، راجوری، جموں اور کٹھوعہ سے 14 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 196 کھلاڑی شامل ہیں جن میں  126 لڑکے اور 70 لڑکیاں ہیں۔اس دوران افتتاحی میچ پونچھ اور راجوری کے لڑکوں کی ٹیموں کے درمیان گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے بوائز کے گرائونڈ میں کھیلا گیا۔اس موقع

تازہ ترین