تازہ ترین

گرین ویلی کا شاہد خان کو سپانسرکرنے کااعلان

سرینگر//کھلاڑیوں کو گھرنہیں بلکہ اُن کے اردگردکاماحول نکھارتا ہے۔سماجی ذمہ داری کے ایک حصے کے طور گرین ویلی نے ریاست کے اُبھرتے کرکٹ کھلاڑی شاہدخان،جو قومی سطح پر جموں کشمیر کی نمائندگی کرتے ہیں،کی کفالت کرنے کااعلان کیاہے۔   

وراٹ اور رہانے کی بدولت ہندوستان کا آسٹریلیا کو شاندار جواب

پرتھ/کپتان وراٹ کوہلی (ناٹ آوٹ 82) اور نائب کپتان اجنکیا رہانے (ناٹ آوٹ 51) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو آسٹریلیا کو شاندارجواب دیتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 172 رنز بنا لئے ۔ ہندوستان نے صبح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 326 رن پر سمیٹ دیا تھا اور اب وہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا سے 154 رن پیچھے ہے ۔ وراٹ اور رہانے نے چوتھے وکٹ کے لئے 184 گیندوں میں 90 رن کی ناٹ آوٹ ساجھے داری کی۔ وراٹ نے 181 گیندوں پر ناٹ آوٹ 82 رن میں نو چوکے لگائے ہیں جبکہ رہانے نے 103 گیندوں پر ناٹ آوٹ 51 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے ۔ وراٹ اور رہانے نے اپنی شراکت کے دوران آسٹریلوی گیند بازوں کو غلبہ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ دونوں نے میدان پر شاندار شاٹ کھیلے ۔ وراٹ اور رہانے کے اسٹریٹ ڈرائیو تو خاص طور پر دیکھنے کے قابل تھے ۔ وراٹ نے تو آسٹریلی

ورلڈ کپ 2019 کرپشن سے پاک ہونے کی توقع

نئی دہلی؍انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 کرپشن سے پاک ہوگا۔نئی دہلی میں ایک تشہیری ایونٹ کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ کھیل کو شفاف بنانے کیلیے سخت انتظامات کررہے ہیں، حکومتیں بھی فکسرز کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کیلئے قانون سازی کریں، بھارت کے سوا تمام ممالک کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے کے حق میں ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ حالیہ کچھ عرصے میں ایک بار پھر کرکٹ میں کرپشن کی وبا تیزی سے پھیلی ہے، اس وقت بھی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کئی کیسز کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں سری لنکا کے سابق اوپنر سنتھ جے سوریا اور بولنگ کوچ نوان زوئیسا معطل بھی ہوچکے ہیں۔ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ ان لوگوں کو انگلینڈ کا رخ کرنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے جو کھیل ک

اشون، روہت کی غیر موجودگی سے فرق نہیںپڑیگا:وراٹ

پرتھ/ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ آف اسپنر روی چندرن اشون اور بلے باز روہت شرما کی غیر موجودگی کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف ہندستان مکمل طور پر مضبوطی کے ساتھ اتریں گے اور ان کے پاس اب بھی جیت کا مکمل موقع ہے ۔اشون اور روہت چوٹ کی وجہ سے پرتھ ٹیسٹ کے لئے چنی گئی 13 رکنی ہندستانی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے ہیں جبکہ پریکٹس میچ میں اچھی کارکردگی کرنے والے اوپنر پرتھوی شا بھی زخمی ہیں اور دوسرے میچ میں بھی نہیں کھیل سکیں گے ۔ اگرچہ میچ کے موقع پر کپتان وراٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زخمی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باوجود ہندستان کے پاس جیت کا مکمل موقع ہے ۔وراٹ نے کہاکہ ہمیں اپنے جیتنے کو لے کر پورا بھروسہ ہے اور ہم اسی کو لے کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ آسٹریلیا گھریلو حالات میں مضبوط ہے اور پرتھ میں اس کی کوشش واپسی کرنے کی ہوگی کیونکہ یہاں پر تیز گیندبازوں

پہاڑوں کا عالمی دن :شالیمار سے زبرون پہاڑی کے دامن تک سائیکل دوڑ

سرینگر//پہاڑوں کے عالمی دن کے موقعہ پر جموں کشمیرسوسائٹی فار ٹریکنگ اینڈ انوارنمنٹ نے منگل کو یہاں  موٹر سائیکل کیف شالیمار کے تعاون سے بائیسکل ریس کااہتمام کیا۔اس ریس میں60 سے زائد سائیکل سواروں اور دیگر نے شرکت کی ۔نوجوان سائیکل سواروں نے شالیمار سے زبرون پہاڑی کے دامن تک دوڑ لگائی اور وہاں سے واپس آئے۔موٹر سائیکل کیف میں بعدازاں جے کے سٹیپس کے عنائت خان اور کیف کے مالک مشتاق احمد شاہ نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقعہ پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔مہم جو کھیلوں کو فروغ دینے کے مقصد سے محمد یوسف ڈار نے سبھی شرکا ء میں اسناد تقسیم کیں ۔  

سابق بھارتی کوچ انیل کمبلے کا عہدہ چھوڑنے میں کوہلی کا کردار بے نقاب

نئی دہلی/ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایڈمنسٹرڈ کمیٹی کی ممبر ڈیانا ایڈلجی کی لیک ای میل نے سابق ہیڈ کوچ انیل کمبلے کے استعفے میں ویرات کوہلی کے کردار کو بے نقاب کردیا۔کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں بھارتی کرکٹ کی ایڈمنسٹرڈ کمیٹی کی رکن ڈیانا ایڈلجی کی ای میل کی تفصیلات جاری کردیں جس میں انیل کمبلے کے استعفے کا ذمے دار کپتان ویرات کوہلی کو قرار دیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق ہیڈ کوچ انیل کمبلے نے گزشتہ سال یہ کہہ کر اپنی مدت ملازمت سے قبل استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی کوچنگ کے انداز سے کپتان ویرات کوہلی مطمئن نہیں تو وہ مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔انیل کمبلے کے استعفے کی وجہ ایڈمنسٹرڈ کمیٹی رکن ڈیانا ایڈلجی نے بی سی سی آئی کو بھیجی گئی ای میل میں یہ بتائی کہ ویرات کوہلی کرکٹ بورڈ کے سی ای او راہل جوہری کو انیل کملے سے متعلق مسلسل میسجز بھیجتے تھے جس کی وجہ سے کپتان اور کوچ

ولیمسن کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار

نئی دہلی //بھارت کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے،  نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹیسٹ رینکنگ میں 900 ریٹنگ پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرلیا ہے، ولیمسن یہ سنگ میل عبور کرنے نے والے پہلے کیوی اور دنیا کے 32ویں کھلاڑی ہیں۔کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 49 سال بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو اْس کی ہوم سیریز میں شکست دی ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی 920 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جب کہ کین ولیمسن صرف 7پوائنٹس کی دوری یعنی 913 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری، بھارت کے چتیشور پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، ا

ہیرو آئی لیگ فٹبال چمپئن شپ

سرینگر// رئیل کشمیر نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے شیلانگ لاجونگ کو 12 ویں ہیرو آئی لیگ فٹ بال چمپئن شپ میں منگل کو 6-1 سے ہرا دیا اور ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ریئل کشمیر کی جانب سے اس کے گھانا کے فارورڈ ابیدنیدو کوفی نے 25 ویں اور 83 ویں، میسن رابرٹسن نے 37 ویں، نگین  تمانگ نے 42 ویں، گنورے رذو نے 50 ویں اور سرچندر سنگھ نے 74 ویں منٹ میں گول کئے۔ شیلانگ کا واحد گول سیموئیل لنگدو نے 28 ویں منٹ میں کیا۔ریئل کشمیر کی اس سیزن میں سات میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیر ٹیم اور چرچل برادران کے ایک برابر پوائنٹس ہیں لیکن بہتر گول اوسط کی بنیاد پر چرچل دوسرے مقام پر ہے۔ شیلانگ کی ٹیم آٹھ  میچوں میں صرف چار پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔ تمانگ ہیرو آف دی میچ رہے۔یو این آئی  

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارت نے آسٹریلیا کو 31 رنز سے ہرا دیا

ایڈیلیڈ، 10 دسمبر (یواین آئی) دنیا کی نمبر ایک ٹیم انڈیا نے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کوپہلے ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن آج 31 رن سے شکست دے کر چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ ہندوستان کی ٹسٹ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے جب اس نے آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلا ٹسٹ میچ جیتا ہے ۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کے سامنے جیت کے لئے 323 رن کا ہدف رکھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے چار وکٹ پر 104 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور میزبان ٹیم کی اننگز 291 رن پرسمٹ ہوئی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کے 9 وکٹ 259 رن پر گرا دئے تھے لیکن ناتھن لیون اور جوش ہیزلوڈ کی آخری جوڑی جم گئی اور انہوں نے رن جوڑنا شروع کیا۔ ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کی پیشانی پر تشویش کی لکیریں گہری ہونے لگی تھیں لیکن آف اسپنر روی چندرن اشون نے ہیزلوڈ کو جیسے ہی سلپ میں لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ کرایا پوری ہند

گورنر نے 64 ویں انڈر17فٹ بال نیشنل گیمز کا افتتاح کیا

جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے بی ایس ایف سپورٹس سٹیڈیم پلوڑہ میں17 سال تک کی عمر کے لڑکوں کے لئے منعقدہ64 ویں نیشنل سکول گیمز( فٹبال) کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی73 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ فٹبال دُنیا بھر میں ایک مقبول کھیل ہے اور ریاست میں بھی اسے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ جسمانی اور ذہنی نشو ونما میں کھیل کود کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ایسے کھیل مقابلوں سے نوجوانوں کو اپنے ہُنروں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے اور انہیں مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں سے تبادلہ خیال کا بھی موقع ملتا ہے جس کی بدولت اُن میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے۔اس سے قبل گورنر نے سکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا کے پرچم کی نقاب کشائی کی اور کھلاڑیوں کے دستوں کی پریڈ پر سلامی لی۔اس موقعہ پر ایک رنگا تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔۔گورنر کے صلاحکار وجے کمار نے ش

ایمرجنگ ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 310 رنز کا ہدف دیدیا

کراچی// ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی کپتان نورالحسن سوہان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی جانب سے مصدق حسین نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 74 گیندوں پر 85 رنز بنائے اور ناٹ ا?و?ٹ رہے جب کہ ذاکر حسن 69، یاسر علی چوہدری 56، نظم الشانتو 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 اور موسٰی خان نے 2 کھلاڑیوں وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے اب تک ایونٹ میں دو میچز ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔  

محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کی قیادت مل گئی

کراچی// پی ایس ایل کے سیزن 4 میں آل راونڈر محمد حفیظ ٹیم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔لاہور قلندرز فرنچائز کے مالک فواد رانا کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی قیادت میرے لیے چیلنج ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے زیادہ میچز پاکستان میں ہونے کی وجہ سے خوش ہوں اور لاہور قلندرز کی کوشش ہے کہ سب غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں۔محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کے تھنک ٹینک کو ٹیم کا اچھا کومبی نیشن بنانے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں متوازن لگ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی پرفارمنس پر بات نہیں کروں گا بلکہ مستقبل کی پرفارمنس پر نظر ہوگی، لاہور قلندرز کے پاس چیمپئن بننے کے لئے تمام کھلاڑی موجود ہیں۔حفیظنے کہا کہ لاہور قلندرز نے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو امید دلائی اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے ٹیلنٹ کو سامنے لا رہے ہیں۔  

پرویز وانی نے یونیورسٹی آف کشمیرکا نام روشن کیا

سرینگر//یونیورسٹی آف کشمیر کے بزنس سکول (MBA-FM)کے طالب علم عادل پرویز وانی نے یونیورسٹی کا نام روشن کرتے ہوئے 80کلو کی کیٹگری کے تحت 22سے 24نومبر کو امپھال منی پورہ میں منعقد ہوئے 4ویں انٹرنیشنل تھنگ تا چمپئن شپ میں نیپال، بنگلہ دیش ، تھائی لیڈ اور روس کے حریفوں کو فائنل میں ہرایا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور سپورٹس یونیورسٹی آف کشمیر نے عادل پرویز کو عالمی سطح پر یونیورسٹی کا نام روشن کرنے پر جشن کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقعے پر کارڈینٹر ڈائریکڑ فزیکل ایجوکیشن اور سپورٹس کشمیر یونیورسٹی نے رضاکارانہ طور پر خیر سگالی کے تحت عادل پرویز کو نقد انعام سے نوازا۔ اس کے علاوہ انہوں نے عادل پرویز اور دیگر کھلاڑیوں کی مستقبل میں مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔   

خورشید گنائی کاوومنز کالج ایم اے روڑ کا دورہ ،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

سرینگر//گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی نے گورنمنٹ وومنز کالج ایم اے روڑ کا دورہ کیا اور وہاں کلسٹر یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج فار وومن ایم اے روڑ کی طرف سے منعقد کئے گئے دوسرے سپورٹس فیسٹول میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔خورشید احمد گنائی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ اُنہوںنے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے کالج بالخصو ص وومن کالج ایم اے روڑ نے ہمیشہ تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اہم رول ادا کیا ہے جس کی بدولت خواتین کو بااختیار بنانے میں بڑی حد تک حوصلہ افزائی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کالج کی بہترکارکردگی کی بدولت وادی خواندگی کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ۔اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکنہ امداد کی یقین دہانی دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ حکومت ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور معیار میں بہتری لانے کی وعدہ بند ہے۔ طالبات

سینئر بلارڈز چمپئن شپ

ڈوڈہ //محکمہ جنگلات کے سوہیل خالد نے جے اینڈ کے میں بلارڈز میں اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے جمعہ کے روز لگاتار آٹھویں بار بلارڈز کا خطاب حاصل کیا۔ ایم اے اسٹیڈیم میں منعقدہ ریاستی سینئر بلارڈز چمپئن شپ کے اختتامی میچ میں سوہیل خالد نے نکھل کپائی کو شکست دیکر خطاب حاصل کیا۔انہوں نے3 ۔0سے میچ جیت لیا۔انہوں نے 100-97, 103-67 اور 100-92 کے مقابلے سے جیت حاصل کی۔انہوںنے اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات سے25سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے سیمی فائنل میں اشان چودھری کو 3 ۔0 سے شکست دی۔آٹھویں مرتبہ خطاب حاصل کرنے پر سوہیل نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار مقابلہ سخت تھا لیکن اسنے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے کافی محنت اور پریکٹس کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میری نظریں آل انڈیا فارسٹ میٹ پر ٹکی ہوئی ہیں اور محکمہ سے گولڈ میڈل حاصل کرنے کی کوشش کروں

ُبزلہ میں باسکٹ بال میچ کا انعقاد

 رام بن // ضلع کے موضع بزلہ کے نوجوانوں میں آپسی روا داری کو فروغ دینے اور ان میں سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے فوج کی جانب سے ضلع کے بزلہ میں باسکٹ بال میچ کا اہتمام کیا گیا ۔ٹورنا منٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کے چھپے ٹیلنٹ کو نکھار دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ ان پروگراموں کا اہتمام نوجوانوں کی توانی کو صیح سمت دینا تھا۔ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سپورٹس مین شپ کا جذبہ دکھایا،جو قابل ستائش تھا۔ ایسے پروگرام فوج کی جانب سے وقفہ وقفہ کے بعد کیا جاتا ہے۔  

ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹیں

 ابوظہبی/ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاسر شاہ نے 33 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کیں۔بھارت کے روی چندرن ایشون نے 37، وقار یونس اور ڈینس للی نے 38 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014 کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 4 سال، ڈیڑھ ماہ کے کیریئر میں انہوں نے  200 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین مرتبہ 10 وکٹیں اور ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو 16 مرتبہ آؤ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پُجارا نے ٹیم کو سنبھالا

ایڈیلیڈ/ مسٹر بروسہ مند چتیشور پجارا (123) رن کی پر جدو جہد سنچری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں ایڈیلیڈ اوول میں پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن جمعرات کو خراب آغاز سے نجات حاصل کرتے ہوئے اسٹمپس تک نو وکٹ پر 250 رن بنا لئے ہیں ۔پجارا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 16 ویں سنچری بنائی اور 65 ویں ٹیسٹ میں اپنے 5000 رنز بھی پورے کر لیے ۔ پجارا نے ایک اینڈ سنبھالکر بلے بازی کرتے ہوئے 246 گیندوں پر ناٹ آوٹ 123 رن میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ پجارا نویں بلے باز کے طور پر دن کے 88 ویں اوور کی پانچویں گیند پر رن آؤٹ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی دن کا کھیل ختم ہو گیا۔آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن کارکردگی مایوس کن رہی۔ محض 86 رنز پر آدھی ٹیم گنوانے کے بعد سرکردہ بلے باز پجارا کی سنچری سے ہندوستان نے اپنا احترام بچایا۔ا

حفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی// پاکستانی ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ 15 سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، اس سفرمیں جس جس نے میری رہنمائی کی اس کا شکر گزار ہوں، اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں، پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا امید کرتا ہوں پاکستان ٹیم مستقبل میں بہت اچھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ اپنی تمام تر توجہ محدود اووز کی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کیا تھا، سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 126 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن پ

ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 3 وکٹوں پر 139 رنز بنالئے

ابوظبی//پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے، اظہر علی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی سبقت ختم کرنے کے لیے مزید 135 رنز درکار ہیں۔نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دوسرے وکٹ امام الحق کی گری جو 9 رنز بنا کر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم حارث سہیل بھی ٹم ساؤتھی کی گیند پر 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 62 اور اسد شفیق 26 رنز پر کریز پر موجود تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے تین