تازہ ترین

کشتواڑ میں چناب ویلی کرکٹ لیگ کا اانعقاد

 کشتواڑ//وادی چناب میں امن کو استحکام بخشنے اور خطہ کے نوجوانوں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کو نکھا ردینے کے لئے فوج کی جانب سے مورخہ05 ۔اکتوبر سے 19۔اکتوبر2018تک کشتواڑ میں ’’چناب ویلی کرکٹ لیگ ‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام سے فوج کی کاوشوں کو مثبت رد عمل ملا ،جس سے علاقہ کے نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیت کو اجا گرکرنے کے لئے ایک موقعہ فراہم ہوا۔لیگ میں کل ملا کر کشتواڑ، رام بن اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف سکولوں کی 23ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ ناک اوٹ بنیادوں پر کھیلا گیا ۔کرکے ریاست جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی ایک مقبول ترین کھیل ہے،جس نے لوگوں کو اپنی طرف کھینچا ہے۔لیگ کا فائنل میچ ڈسٹرکٹ کیو کلب اور اسراریہ کشتواڑ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،جس میں ڈسٹرکٹ کیو کلب کشتواڑ کی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔فائنل میچ دیکھنے کے لئے شائقین کی کافی بھیڑ امڑ پڑی۔لیگ کے اختتا م پر

سٹیٹ سپورٹس کونسل کے اشتراک سے مینڈھر کالج میں پروگرام منعقد

مینڈھر//سٹیٹ سپورٹس کونسل اور تھنگ تھا ایسوسی ایشن پونچھ کے اشتر اک سے گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں ایک پروگرام منعقدہواجس میںکثیر تعداد میں سکولی طلباء نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر پرنسپل ڈگری کالج مینڈھر سید شبیر حسین شاہ ذی وقاراور ایس ڈی ایم مینڈھر محمد افضل مرزا بطور مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔اس دوران طلباء نے اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے اور انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ بعد ازآں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو ایس ڈی ایم مینڈھر محمد افضل مرزا اور پر نسپل شبیر حسین شاہ کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا۔  

پونچھ کے کھیل کود میدان خستہ حالی کاشکار…کھلاڑیوں کو مشکلات کاسامنا، مرمت کا مطالبہ

پونچھ// پونچھ میں کھیل کود کے میدان حکام کی عدم توجہی کاشکا ربن کر ویران بنتے جارہے ہیں ۔کالج گرائونڈ جو کہ پونچھ کے کھلاڑیوں کے لئے ایک اہم میدان ہے اور جہاں سال بھر ٹورنامنٹ جاری رہتے تھے،میں بھی کھیل کود سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں اور اس جگہ پر تعمیراتی کام چل رہاہے اور لوگ اس کا استعمال اپنی گاڑیوں کیلئے بطورپارکنگ کرتے ہیں۔سپورٹس سٹیڈیم پونچھ کو بھی پونچھ راولاکوٹ بس سروس کا اڈہ بنادیا گیا ہے اور یہ میدان حکام کی عدم توجہی کے باعث کھلاڑیوں کو کھیل سے دور کر کے انہیں منشیات کا عادی بننے کا باعث بن رہاہے ۔پونچھ کے معروف کھلاڑی اور احساس فائونڈیشن کے چیئرمین پرویز احمد آفریدی نے کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ کے کھیل کے میدان جو کہ پوری ریاست میں مشہور تھے،کی حالت دن بدن خستہ بنتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پونچھ کے کھلاڑی جو کہ آئی پی ایل اور رانجی کھیل کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سہولیات فرا

کشتواڑ میں کھیلو انڈیا کے تحت سپورٹس فیسٹول کا افتتاح

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ایس ایس پی راجندر کمار گپتا کے ہمراہ ضلع میں امن و ترقی کے لئے مرکزی معاونت والی سکیم کھیلو انڈیا کے تحت سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا، جس کا اہتمام محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشتواڑ نے کیا تھا ۔اس موقعہ پر اے ایس پی کشتواڑ ،سی ای او، سی اے ا و کے علاوہ دیگرضلع و سیکٹورل افسر بھی موجود تھے۔تقریب میں  22  سکولوں کے 654 طلاب بشمول 245 طالبات نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کشتواڑ نے طلاب کو کھیلو انڈیا پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے آگے آنے کو کہا۔انہوں نے طلاب سے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کھیلو انڈیا کے تحت مزید کھیل کے میدان تعمیر کئے جائیں گے،تاکہ دور افتادہ علاقوں کے طلاب بھی کھیلوں میں شرکت کر سکیں گے۔انہوں نے طلاب کو کھیلوں

مکی آرتھر سے کوئی اختلاف نہیں: سرفراز

ابوظہبی/ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ اور کپتان ایک ہی پیج پر ہیں۔ابوظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ اور میرے درمیان اختلاف نہیں، جو ہونا تھا وہ ہوگیا، کوچ سے اختلاف کی بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ میرے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جیسا پہلے روز تھا آج بھی ویسا ہی ہے، ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا اور موقع ملا تو پاکستان کے لیے پرفارم کروں گا۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت کے بہت قریب آگئے تھے مگر جیت نہ سکے، ایک وکٹ مل جاتی تو دبئی ٹیسٹ جیت سکتے تھے تاہم امید ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دیں گے اور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بحثیت کپتان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر انتہائی پْراعتماد ہوں،

پرتھوی اور رشبھ کی آئی سی سی رینکنگ میں زبردست چھلانگ

نئی دہلی؍ ہندوستان کے نوجوان اسٹار پرتھوی شا اور رشبھ پنت نے ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے بعد پیر کو جاری آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں زبردست چھلانگ لگائی ہے جبکہ کیریئر میں پہلی بار 10 وکٹ کی بہترین گیند بازی کرنے والے فاسٹ بولر امیش یادو کو بھی گیند بازی رینکنگ میں فائدہ ملا ہے ۔ونڈیز کے خلاف سیریز میں مین آف دی سریز بنے نوجوان بلے باز اور اپنی کپتانی میں نیوزی لینڈ میں ہوئے آئی سی سی انڈر -19 کرکٹ عالمی کپ میں ہندستان کو فتح دلانے والے پرتھوی کا ویسٹ انڈیز کے خلاف 2-0 کی سیریز جیت میں اہم تعاون رہا تھا۔ وہ حیدرآباد ٹیسٹ سے پہلے 73 ویں رینکنگ پر تھے لیکن دوسرے میچ میں 70 اور ناٹ آؤٹ 33 رنز کی اننگز سے انہیں 13 مقام کی جست ملی اور وہ اب بیٹنگ رینکنگ میں 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پرتھوی نے راجکوٹ میں اپنے ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری لگائی تھی۔ ان کے علاوہ نوجو

حیدرآباد ٹیسٹ میں بھارت کی 10 وکٹوں سے جیت ، سیریز پر بھی قبضہ

حیدرآباد/حیدرآباد میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا ہے اوراس جیت کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام بھی کرلی ہے۔حیدرآباد میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا ہے اوراس جیت کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام بھی کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے جیت کیلئے ہندوستان کو 72 رنوں کا ہدف دیا ، جس کو ٹیم انڈیا نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہی 16.1 اوورس میں حاصل کرلیا۔ چوتھی اننگز میں پرتھوی شا اور کے ایل راہل نے 33 ، 33 رن بنائے۔خیال رہے کہ ویسٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا ور اس نے اپنی اپہلی اننگز میں 311 رن بنائے تھے ، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 367 رن بناکر 56 رنوں کی سبقت حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 127رن بناکر آوٹ ہوگئی اور

وادی کے فٹبال شائقین کیلئے خوش خبری

سرینگر//نومبر میں وادی میں کھیلے جانے والے سینئر فتبال لیگ سے قبل جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن اورجموںکشمیر سپورٹس کونسل 17سے23اکتوبر تک ٹی آر سی فٹبال ٹرف سٹیڈیم میں مشترکہ طور آل انڈیا انوی ٹیشن کپ 2018کاانعقاد کررہے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ بنیادوں پر کھیلا جائے گا اور 23اکتوبر کو کوراٹر وائنل میچ 3 بجے کھیلے جائیں گے۔اس سلسلے میں فیفا اور اے آئی ایف ایف کے تمام ضابطوں پر عمل کیا جائے گا اور ریفری اس کیلئے اے آئی ایف ایف مقرر کرے گی۔اس کے علاوہ اے آئی ایف ایف کا میچ کمشنر بھی ایفری  ایسسر کے ساتھ موجود ہے گا۔ اس حوالے سے 17اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس کااہتمام کیا گیا ہے جس کے دوران ٹورنامنٹ سے متعلق جانکاری ذرائع ابلاغ کوفراہم کی جائے گی ۔اس ٹورنامنٹ میں کئی معروف کھلاڑی حصہ لیں گے۔ٹورنامنٹ میں ملک کی 4ٹیمیں منرواپنجاب  ایف سی ،بنگلاروایف سی،عہلی یونائیٹڈ ایف سی،اور س

کھیل کود کو بڑھاوادینے کے وعدے سراب ،رقومات کی عدم دستیابی سے پونچھ کا انڈور سٹیڈیم 9 سال بعد بھی نامکمل

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے نوجوانوں کی کھیل کود کے تئیں رغبت قابل دید ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا قومی و بین الاقوامی سطح کے کھیل مقابلوں میں بھی منواچکے ہیں تاہم کھیل کو دکیلئے ضرورت بنیادی ڈھانچے کی فراہمی ان کیلئے ہنوز ایک خواب بناہواہے ۔کھیل کود سہولیات نہ ہونے کے باوجود پونچھ میں سال بھرکرکٹ،فٹ بال اور والی بال کے ٹورنامنٹ چلتے رہتے ہیں جن میں نہ صرف ضلع بلکہ بیرون ضلع کی ٹیمیں بھی شرکت کرتی ہیں ۔ساتھ ہی یہاں کے نوجوان انڈور کھیلوں میں بھی کافی دلچسپی دکھاتے ہیں مگر ان کو اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے کیلئے کوئی پلیٹ فارم نہیں ملتا۔نوجوانوں کی اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے 2009میں سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں ہی انڈور سٹیڈیم کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا لیکن نو سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ کام مکمل نہیں ہوپایاہے ۔ اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام پچھلے کئی سال سے التوا کاشکا رہے اوربا

رام بن میں بین ضلعی دنگل کا اہتمام

رام بن // فوج کی جانب سے رام بن میں مورخہ12 سے 14 اکتوبر2018تک پونچھ، نوشہرہ، کشتواڑ ،ڈوڈہ ،ریاسی، راجوری اور رام بن اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے پیر پنچال کُشتی لیگ ’’دنگل‘‘کا اہتمام کیا گیا ۔لیگ میں کل ملا کر ساتوں اضلاع سے فی کس ایک ٹیم کا انتخاب کرکے 7 ٹیموں نے شرکت کی، جس میں مختلف وزن کے40 پہلوانوں نے شرکت کی۔لیگ کا آغاز شاندار افتتاح سے 12 ۔اکتوبر2018کو رام بن میں کیا گیا ۔مقامی لوگوں کی ایک بھاری تعداد مقابلہ دیکھنے کے لئے اکٹھا ہوئی تھی،لیگ کا فائنل میچ  14 اکتوبر2018  اتوار کو کھیلا جائے گا۔لیگ کا اہتمام آرمی کی جانب سے نوجوانون کو بااختیار بنانے اور انہیں اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا ،تاکہ نوجوانوں کی توانائی کا مثبت طریقہ سے استعمال کیا جا سکے۔  

ٹون ہائوس کی جدیدسہولیات سے لیس جم کاجموں میں افتتاح

 جموں//ٹون ہائوس، ریاست کی معروف جم نے جموں میں جدیدسہولیات سے لیس ٹون ہائوس جم کاافتتاح کیا۔ اس موقعہ پر ٹون ہائوس جم کے مالکان شیوانگ گپااورساحل اروڑہ نے کہاکہ ہم نے متعددنئے نظریات متعارف کرائے ہیںاورجموں میں جم سے پیارکرنے والے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے یہاں پرٹون ہائوس نے جم قائم کی ہے جوکہ 5500 سکوئرفٹ اراضی پرپھیلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اعلیٰ ومعیاری قسم کے جم آلات اورمشینری دستیاب ہے جس سے اب جموں کے لوگ استفادہ اٹھاسکتے ہیں۔جم کرنے والوں کیلئے گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے مناسب پارکنگ ،سی سی ٹی ویز کی سہولیات بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوراتروں کے دنوں میں ہم نے صارفین کیلئے تیس فیصدرعایت رکھی ہے۔  

پنجراڑ ،کشتواڑ میں والی بال مقابلہ کا اہتمام

کشتواڑ//ضلع کے نوجوانوں میں سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے فوج نے پنجراڑ علاقہ میں جمعرات کے روز ایک والی بال مقابلہ کا اہتمام کیا۔ مقابلے میں علاقہ کی تین ٹیموں نے شرکت کی۔مقابلہ ناک اوٹ بنیادوں پر کھیلا گیا ۔مقابالے میں کھلاڑیوں اور شائقین کا کافی جوش و خروش دیکھا گیا ۔مقابلے میں درگدھرون ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیا گیا ،جس نے ایک قریبی مقابلے میں پنجراڑ کی ٹیم کو شکست دی۔فاتحین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اسکے علاوہ شرکا میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔مقابلہ فوج کی جانب سے نوجوانوں کی مثبت فلاح وبہبود کی ایک کوشش تھی۔ پروگرام منعقد کرنے کامقصد مقامی آبادی کو کھیلوں کے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا       

پونچھ میں صوبائی سطح کے ہاکی ٹورنامنٹ کاآغاز

پونچھ// محکمہ کھیل کی جانب سے پونچھ میں ڈویژنل سطح کے ہاکی کے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب ہائر سکینڈری اسکول بوائز پونچھ میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کرشن لال شرما نے شریک ہوئے جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کی رسم افتتاح انجام دی۔اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیااور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اعلیٰ کھیلوں کا مظاہرہ کریں گے۔ڈویژنل سطح کے اس انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں اضلاع پونچھ، راجوری، جموں اور کٹھوعہ سے 14 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 196 کھلاڑی شامل ہیں جن میں  126 لڑکے اور 70 لڑکیاں ہیں۔اس دوران افتتاحی میچ پونچھ اور راجوری کے لڑکوں کی ٹیموں کے درمیان گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے بوائز کے گرائونڈ میں کھیلا گیا۔اس موقع

دھونی وجے ہزارے ٹرافی میں کھیل سکتے ہیں

نئی دہلی/سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی گھریلو وجے ہزارے ٹرافی یک روزہ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے لئے کھیل سکتے ہیں۔جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد گھریلو ٹیم میں دھونی کے کھیلنے کی امید بندھی ہے ۔ وہ جھارکھنڈ کی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں لیکن وہ گروپ لیگ میں اس کی طرف سے کھیلنے نہیں اترے تھے ۔ وہ حال ہی میں ایشیا کپ میں بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔دھونی گزشتہ کچھ وقت سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور ان کی بلے بازی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی محدود اووروں کے فارمیٹ میں ہی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ برس 15 ون ڈے اور سات ٹی۔20 بین الاقوامی میچوں میں ہی حصہ لیا ہے جبکہ گھریلو کرکٹ میں بھی وہ حصہ نہیں لیتے ۔ وجے ہزارے ٹرافی کے سبھی ناک آ¶ٹ میچ بینگلورو میں کھیلیں جائیں

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کو جیت کے لیے 326 رنز، پاکستان کو سات وکٹیں درکار

دبئی/دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 462 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے چوتھے دن کے اختتام پر 136 رنز بنائے ہیں اور ان کی سات وکٹیں باقی ہیں۔دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے دن پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں ان کے اوپنرز نے 87 رنز کا آغاز دیا لیکن ا±س کے بعد تین وکٹیں یکے بعد دیگرے گر گئیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے اننگز کے 30ویں اوور میں پہلے آرون فنچ کو 49 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا جس کے بعد اسی اوور کی آخری گیند پر انھوں نے نئے آنے والے شان مارش کو صفر پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ کروا دیا۔آسٹریلوی اوپنرز نے 87 رنز کی شراکت قائم کی اور لیکن اپنا پہلا میچ کھیلنے والے آرون فنچ پہلی

سانبہ میں کھیلوانڈیاکے تحت کھیل مقابلے جاری

 سانبہ //سانبہ کے سپورٹس سٹیڈیم گڑھاسلاتھہ میں بلاک سطح پرکھیلوانڈیاکے تحت منعقدہ اتھلیٹس مقابلوں کے تیسرے روزبھی شاندارمقابلے ہوئے جن میں وجے پوراوررام گڑھ بلاکوں کے اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق 100میٹردوڑمیں مندیپ سنگھ اول، اجے منہاس اورممیش ورمابالترتیب پہلے اوردوسرے رنراپ رہے۔اسی طرح  200میٹردوڑمیںساحل سمولین نے  پوڈیم پوزیشن جبکہ سراج کماراورنکھل سلاتھیہ پہلے اوردوسرے رنراپ رہے۔لانگ جمپ انڈر 17 کیٹگری مقابلوں میجی ایچ ایس ایس وجے پورکے اکشت سلاتھیہ کوونرجکہ شبھم شرما جی ایچ ایس جکھ کورنراپ اورامجدعلی کوونراوررشوسنگھ کورنراپ رہے۔ڈکس ایونٹ انڈر17 میں شیوکرن سنگھ ونر،روہت کماررنررہے۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانبہ ڈاکٹرارون منہاس نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ستائش کی ۔اس موقعہ پر تحصیلداروجے پور، بی ڈی اوجے پورودیگرسرکاری

پرویز رسول کی بدولت جموں وکشمیر 4وکٹ سے جیتا

چنئی/ کپتان پرویز رسول کی ناٹ آؤٹ 71 رن کی میچ فاتح اننگز سے جموں کشمیر نے تمل ناڈو کو گروپ سی میں چار وکٹ سے شکست دے دی۔ تمل ناڈو کی ٹیم 39.4 اوور میں 168 رن پر سمٹ گئی جبکہ جموں کشمیر نے 40.3 اوور میں چھ وکٹ پر 169 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔ جموں کشمیر کی سات میچوں میں یہ پہلی جیت ہے جبکہ تمل ناڈو کی اتنے ہی میچوں میں یہ دوسری شکست ہے ۔جھارکھنڈ نے گجرات کو شکست دی، کوارٹر فائنل کا دعوی مضبوطچنئی، (یو این آئی ) تیز گیندباز ورون آرون (21 رن پر 3 وکٹ) کی شاندار بولنگ اور کپتان ایشان کشن (64) کی بہترین نصف سنچری سے جھارکھنڈ نے گجرات کو اتوار کو گروپ سی میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اپنا دعوی مضبوط کر لیا۔جھارکھنڈ نے گجرات کو صرف 25 اوور میں 107 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد 21.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 108 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ جھارکھنڈ کی آ

جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کا نیا آئین

سرینگر//ڈسٹرکٹ کرکٹ فورم پلوامہ کی طرف سے جموں وکشمیر کرکٹ کونسل کیلئے نئے آئین ، جس کے تحت تمام اضلاع کو یکساں حقوق دئے گئے ہیں، کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کے قابل ایس اے ایچ کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس سے پہلے ریاست کے دیگر اضلاع اس آئین کیلئے دہائیوں سے کوششیں کررہے تھے اور اس خوشگوار قدم سے ریاست میں کرکٹ کی مجموعی سطح پراصلاح ہوگی اور چھوٹے دیہات اور قصبوں سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم ہونگے ۔  

جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا کرنے والے کرسٹینا رونالڈو قومی ٹیم سے باہر

 لزبن/ معروف فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کو امریکی خاتون کی جانب سے جنسی زیادتی کا الزام سامنے آنے کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رواں ماہ پولینڈ اور اسکاٹ لینڈ سے دوستانہ میچ کھیلنے والی پرتگال کی فٹبال ٹیم اپنے سب سے بہترین کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو کے بغیر میدان میں اترے گی۔پرتگال فٹبال ٹیم سے کرسٹینا رونالڈو کو باہر کرنے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شہرہ آفاق فٹبالر کو لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والی خاتون کیتھرین میئرگا کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا ہے۔پرتگال فٹبال فیڈریشن کی جانب سے رونالڈو کو ڈراپ کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان مقابلوں میں شرکت سے رونالڈو نے خود معذرت کی ہو۔قبل ازیں پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر فرنانڈو گومز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ رونالڈو کو بہت عرصے سے جانتا ہوں اور ہمیشہ انہیں ایک

سپورٹس کونسل کھیل سرگرمیوں میں وسعت لائے: وجے کمار

سرینگر//گورنر کے صلاح کار کے ۔ وِجے کمار نے ریاستی سپورٹس کونسل سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں میں وسعت لا کر زیادہ سے زیادہ نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کو کھیل سرگرمیوں کی طرف راغب کریں۔مشیر نے اِن باتوں کا اِظہار ریاستی سپورٹس کونسل اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے افسران کے ایک میٹنگ میں کیا جو اِن اداروں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں سیکریٹری امور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ ، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم الرحمان اور ریاستی سپورٹس کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔میٹنگ کے دوران مشیر نے ریاستی سپورٹس کونسل کی کارکردگی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے مستقبل قریب میں ہو نے والی کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لڑکوں ۱ ور لڑکیوں کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔زیادہ سے زیادہ لڑکیو