تازہ ترین

کرکٹر پرویز رسول خورشید گنائی سے ملاقی

سر ی نگر//بین الاقوامی کرکٹر اور سابق جے اینڈ کے رانجی ٹرافی سکیپئر پرویز رسول بجبہاڑہ کرکٹ ایسو سی ایشن کی ایک وفد کے ہمراہ گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی سے ملاقی ہوئے۔میٹنگ کے دوران آل راﺅنڈ کرکٹر نے شکایت کی کہ پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول بجبہاڑہ نے کھیل کے میدان پر ایک تعمیراتی کام شروع کیا ہے۔یہ کھیل کا میدان مقامی لوگوں نے کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے اپنی رقومات خرچ کر کے تعمیر کیا تھا۔پرویز رسول نے مشیر کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے خرچے پر ایک کرکٹنگ ٹرف تیار کیا تاکہ علاقے کے کھیل شائقین اس میدان میں کرکٹ کھیل سکیں۔انہوں نے کہا کہ بجبہاڑہ کرکٹ ایسو سی ایشن اور مقامی لوگوں نے ہمیشہ متعلقہ سکول انتظامیہ کو بہتر سہولیات پیدا کرنے کے لئے تمام طرح کا تعاون فراہم کیا ہے ۔پرویز رسول نے مزید کہا کہ انہوں نے اس میدان کی دیکھ ریکھ کے لئے اپنے اخراجات پر گھاس کاٹنے وال

بیٹے پر لگا الزام، انضمام اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب

 لاہور/چیف سلیکٹر انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات میں باسط علی کو بیٹے کیلئے فون کے الزام پر اپنا موقف پیش کردیا۔یہ خبر گردش کررہی تھی کہ سابق پاکستانی کپتان نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی کو فون کرکے بیٹے ابتسام کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہ کرنے پر شکوہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق باسط علی نے یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو بتائی جنہوں نے صرف اس کا اظہار نہیں بلکہ صداقت پر اصرار بھی کیا ہے۔دوسری جانب انضمام الحق نے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں نے ایسی کوئی حرکت کی اور اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے تو مجھے بطور چیف سلیکٹر کام نہیں کرنا چاہیے،چیئرمین پی سی بی کو معاملے کی پوری تحقیقات کی درخواست کروں گا، قصور وار کو سزا ملنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق کی بورڈ کے سربراہ احسان مانی سے ملاقات ہوگئی ہے جس میں انہوں نے اپنا مو