تازہ ترین

گاندربل ٹی20چمپئنز لیگ: ٹینڈرل چلنجرز نے سکائی رینجرز کو 45 رنوں سے شکست دی

گاندربل//گاندربل ٹی 20 چمپیئز لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک دلچسپ مقابلے میں ٹینڈرل چلنجرز نے سکائی رینجرز کو 45 رنوں سے شکست دے دی۔سکائی رینجرز اور ٹینڈرل چلنجرز کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں ٹینڈرل چلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 108 رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں سکائی رینجرز کی بلے بازی لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔طاعوس کھانڈے نے زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکائی رینجرز کی کمر توڈ کر رکھ دی۔ انہوں نے 4 اوورں میں 9 رن دیکر 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سکائی رینجرز کی پوری ٹیم 65 کے مختصر سکور پر سمٹ گئی۔اس طرح ٹینڈرل چلنجرز نے 45 رنوں سے جیت درج کرلی.طاعوس کھانڈے کو مردِ میدان قرار دیا گیا۔  

سپورٹس کونسل نے کشمیر کراس کنٹری رن2018 کا انعقاد کیا

سرینگر//جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل نے آج نہرو پارک سے نشاط تک’’ کشمیر کراس کنٹری رن2018 ‘‘ کا انعقاد کیا۔اس دوڑ میں1200 ایتھلیٹوں جن میں کوچ، کھلاڑی اور طُلاب شامل تھے، نے حصہ لیا۔سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، نے دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ کھیلوں کی بدولت نہ صرف کھلاڑیوں کی جسمانی نشو ونما فروغ پاتی ہے بلکہ کھیلوں کی بدولت ہی سپورٹس مین شِپ کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ کو یوتھ سروسز سپورٹس کی طرف سے بھرپور تعاون دیا جائے گا۔دوڑ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سیکرٹری جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل نے مومینٹوز اور انعامات تقسیم کئے۔سنیئر سیکشن میں طارق خان نے پہلی جبکہ منیر خان اور

کپوارہ سٹیڈیم ٹی 20میچ کا فائنل کھیلا گیا

کپوارہ//کپوارہ کے گالی ذو کرکٹ سٹیڈیم میں بدھ کو T20 میچ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں درجنو ں ٹیمو ں نے حصہ لیا تھا تاہم بدھ کو ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کے علاوہ ضلع اطلاعاتی آ فیسر اعجاز حسین ملک کے علاوہ یوتھ اینڈ سپورٹس محکمہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔یہ فائنل وکٹوریا کرکٹ کلب اور سٹی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ،اس موقع پر وکٹوریا کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور20اورو ں میں 149رن بنا کر سٹی کر کٹ کلب کو 150رن کا نشانہ دیا تاہم سٹی کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 18اوروں میں حاصل کر کے فائنل میچ جیت لیا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے بہترین کارکرگی دکھانے والے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کئے