نئی دہلی میں 4روزہ نیشنل کِک باکسنگ ٹورنامنٹ

گاندربل//قومی سطح کے دسویں اور گیارہویں جونیئر کک باکسنگ میں گاندربل کے 14سالہ فیضان رشید نے گولڈ میڈل جیت کر ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ نئی دہلی کے ٹال کٹوریہ انڈور سٹیڈیم میںکک باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے اہتمام سے 4روزہ انڈر14کا ٹورنامنٹ منعقد کیاگیا۔ ٹورنامنٹ میں فیضان رشید کاپہلا مقابلہ آسام کے باکسر کے ساتھ ہوا جس میں بڑی آسانی سے اس نے جیت درج کرلی۔دوسرا مقابلہ دہلی کے باکسر کے ساتھ ہوا اور اسے بھی فیضان رشید نے جیت لیاجبکہ ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں پنجاب کے کھلاڑی کے ساتھ میچ کھیلا گیا جسے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پالی جہاں مغربی بنگال کے کھلاڑی کا ساتھ مقابلہ ہوا جس میں جیت درج کرکے فائنل میں پہنچ گیا۔ فائنل میں فیضان رشید کا مقابلہ ہریانہ کے باکسر کے ساتھ ہو اور فیضان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔فیضان رشید نے کشمیر عظمی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا

درباغ اسٹرائیکرس نے میرٹائیگرس کوہرایا

سرینگر// برزہامہ پریمئر لیگ سیزن2میں درباغ اسٹرائیکرس نے اتوارکو ایک میچ میں میرٹائیگرس کوہرایا۔یہ درباغ اسٹریئکرس کی اس لیگ میں مسلسل تیری فتح ہے۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میرٹائیگرس نے سبھی کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر115اسکور کئے۔درباغ اسٹرائیکرس نے میرٹائیگرس کے ہدف کو14اورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔مظفر بونڈ نے 3وکٹیں لیکر مین آف دی میچ کااعزاز حاصل کیا۔آج کی فتح سے درباغ اسٹرائیکرس سیمی فائنل میں داخل ہوا ہے۔  

تازہ ترین