تازہ ترین

خطاب کے لئے جوکووچ کا پوترا سے مقابلہ

نیویارک/ سربیا کے نوواک جوکووچ نے لگاتار سیٹوں میں جیت حاصل کرتے ہوئے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں اب خطاب کے لئے ان کا مقابلہ ارجنٹینا کے جوآن مارٹین ٹیل پوترو سے ہوگا ۔ پوترو کو دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کے ریٹائرڈ ہوکر میچ چھوڑنے کے بعد آسانی سے فائنل کا ٹکٹ ملا ہے ۔مرد سنگلز سیمی فائنل میں جوکووچ نے جاپان کے کیئی نشی کوری کو لگاتار سیٹوں میں 6۔3، 6۔4، 6۔2 سے ہرایا۔ جوکووچ کا اب اس برس لگاتار دوسرے گرینڈ سلیم خطاب کے لئے پوترو سے مقابلہ ہوگا۔ جن کے خلاف سابق چمپئن اور ٹاپ سیڈ نڈال نے دوسرے سیٹ میں میچ چھوڑ دیا۔اس برس ومبلڈن خطاب جیتنے والے سربیائی کھلاڑی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی کھلاڑی پر لگاتار دبا¶ بنایا اور 17 بریک پوائنٹ کے موقعے بنائے نیز پہلے سرو پر 80 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ۔ جوکووچ نے دو گھنٹے 23 من

وزن پورا کرنے کیلئے عامر خان کو کیا کرنا پڑا؟

لندن/برطانوی نڑاد پاکستانی باکسنگ ا سٹار عامر خان کو ایک مقابلے سے قبل وزن مقررہ حد تک لانے کے لیے جرابوں سمیت تمام کپڑے اتارنے پڑ گئے۔عامر خان اور کولمبیئن باکسر سموئیل ورگاس کے درمیان ایرینا برمنگھم میں ہونے والے مقابلے کا دن آن پہنچا ہے، میچ سے پہلے دونوں باکسرز کا وزن کیا گیا۔وزن کرنے کے دوران انتہائی دلچسپ صورتحال ا±س وقت پیدا ہوئی جب عامر خان کا وزن ویلٹر ویٹ کے لیے مقررہ حد 147پاو¿نڈز سے صرف 2اونس زیادہ ہوگیا۔باکسر کو وزن حد میں لانے کے لیے اپنی جرابوں سمیت بچے کچے تمام کپڑے اتارنے پڑے تو وزن مقررہ حد تک پہنچا۔سابق عالمی چیمپئین عامر خان فائٹ جیت کر دسمبر میں ویلٹر ویٹ کیٹگری کی ٹائٹل فائٹ کے خواہاں ہیں۔  

نسوار نہیں لونگ اور سونف کھائی تھی، آفریدی کی وضاحت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے نسوار نہیں بلکہ لونگ اور سونف کھائی تھی۔ گفتگو میں شاہد خان آفریدی نے وضاحت کی کہ ٹی وی پر سامنے آنے والے مناظر میں ا±نہوں نے نسوار نہیں کھائی تھی بلکہ وہ لونگ اور سونف تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی ہے، ا±ن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ا±نہوں نے نسوار منہ میں رکھی تھی جو سراسر غلط ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ا±نہوں نےذائقے کے لیے لونگ اور سونف کھائی تھی۔