تازہ ترین

بڈگام پرئمیرکرکٹ لیگ:آر سی سی ہفرو اور خان پورہ رائلز نے میچ جیت لئے

سرینگر//بڈگام پرئمیرکرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے چوتھے دن آر سی سی ہفرو اور سجادالیون رائتھن کے درمیان مقابلہ ہو ا۔سجادالیون رائتھن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیااور16اورزمیں89 رنوں کااسکور کیا جبکہ اس کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔آر سی سی ہفرونے 14.5اورزمیں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کیااور میچ میں جیت درج کرلی ۔دوسرے مقابلے میں اوریجنل ناگام کا مقابلہ خان پورہ رائلز سے ہوا۔خان پورہ رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیااور206رنوں کا اسکورکھڑاکیا۔اس کے جواب میں اوریجنل ناگام کی ٹیم 15اورز میں 10کھلاڑیوں کے نقصان پر98رن ہی بنا سکی ۔خان پورہ رائلز نے اس طرح یہ میچ جیت لیا۔   

سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ | پولوگرائونڈ میں 3اور ٹی آر سی میدان میں2میچ کھیلے گئے

سرینگر//جموں کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے اہتمام سے جاری سالانہ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں  بدھ کوپانچ میچ کھیلے گئے جن میں سے پولو گراونڈ میں تین میچ کھیلے گئے جبکہ دو میچ ٹی آر سی گراونڈ میں کھیلے گئے۔پولو گراونڈ میں پہلا میچ نوگام فٹبال کلب اور سیون سٹار فٹبال کلب حضرت بل کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک گول کرکے میچ برابری پر ختم کردیا۔دوسرا میچ بمنہ یونائٹڈ فٹبال کلب اور گرین ویلی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کرکے میچ برابری پر ختم کردیا۔تیسرا میچ حسن آباد فٹبال کلب اور رنگرریٹھ ویئرر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔حسن آباد فٹبال کلب نے اس پورے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں چار گول سے رنگرریٹھ فٹبال کلب پر جیت درج کرلی۔ادھر ٹی آر سی گراونڈ میں دو میچ کھیلے گئے پہلا می