تازہ ترین

سرینگر میں چار روزہ جیت کانڈو چمپئن شپ اختتام پذیر، قریب آٹھ سو کھلاڑیوں نے کی شرکت

سری نگر/ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم میں منعقد چار روزہ سٹیٹ جیت کانڈو چمپئن شپ میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے قریب آٹھ سو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔یہ چار روزہ چمپئن شپ جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوئی اور اس چمپئن شپ کا اہتمام جموں کشمیر سٹیٹ جیت کانڈو ایسوسی ایشن اور جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس نے اے ایس سیمنٹس اینڈ کنسٹرکشنز، ٹی سی آئی سیمنٹس، سپیس کیمونی کیشنز،اربن ہاؤس (سپیشیز)، لائن کیفی، کار بازار، چنار ایگرو اور او ایم جی جوسز کے اشتراک سے کیا تھا۔ریاستی سطح کی اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ماہ ستمبر میں وادی میں شروع ہونے والے قومی سطح کی چمپئن شپ میں شرکت کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔اس موقع پر کئی نامور کھلاڑیوں جنہوں نے ریاستی و قومی سطح پر نمائندگی کی ہے، نے اپنے فن اور ہنر کا مظاہرہ کرکے سامعین سے

وِجے کماراور بصیر خان کا دورہ ٔپٹن

سر ینگر//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار ،صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور سیکریٹری امور نوجوان و کھیل کودسرمد حفیظ کے ہمراہ پٹن گئے اور نوجوان کرکٹ کھلاڑی جہانگیر احمد وار ،جو کل ایک میچ کے دوران اننت ناگ میں فوت ہوئے ،کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اِظہار کیا۔مشیر نے نوجوان کرکٹ کھلاڑی کے فوت ہونے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کو 5لاکھ روپے کا چیک دیااور مرحوم کی روح کے سکون کیلئے دعا کی۔اس عبوری امداد کا اعلان گورنر ستیہ پال ملک نے کیا تھا۔دریں اثنا انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست کے ہر ضلع میں ہرسال مرحوم جہانگیر کی یاد میں جہانگیر میمورل کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو ، امور نوجوان و کھیل کود کے ڈائریکٹر جنرل ، ایس ایس پی بارہمولہ اور سول و پولیس انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔     &

آرمی گڈول سکولوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ

سرینگر/فوج کے آپریشن سدبھاونا کے تحت وادی کے نوجوانوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان موجود خلاء کو پُر کرنے کیلئے آرمی گڈول سکول سوپور کی طرف سے گڈول سکولوں کے درمیان ایک کرکٹ ٹورنامنٹ 11سے 19جولائی تک شروع کیا گیا ہے ،تاکہ نوجوانوں میں کھیل کود کے جذبے کو فروغ دیا جاسکے۔ ٹورنامنٹ میں آرمی گُڈول سکولوں کی کُل 6ٹیموں نے شرکت کی، جنہیں تین تین ٹیموں کے دو گرپوں میں تقسیم کیا گیا۔ پول A کا میچ سوپور میں جبکہ پول B کا میچ چنڈیگام میں منعقد کیا گیا۔ پہلے دن پول اے میں سوپور نے بانڈی پورہ کے مقابلے میں 2وکٹ سے میچ جیت لیا جبکہ ہانجک نے بانڈی پورہ کو6وکٹ سے ہرایا۔ پول B میں چنڈیگام نے کروسن کو ایک رن سے شکست دی۔