تازہ ترین

اننت ناگ میں کرکٹ میدان ماتم کدے میں تبدیل | پٹن کا18سالہ کھلاڑی گردن میں گیند لگنے سے فوت

سرینگر//اننت ناگ میں کرکٹ میچ کے دوران گیند لگنے سے کھلاڑی لقمہ اجل بن گیا۔ جمعرات کواننت ناگ میںمحکمہ کھیل کود کی جانب سے بارہمولہ اور بڈگام اضلاع کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔بڈگام ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر کھیلنا شروع کیا جس کے دوران 18سالہ جہانگیر احمد وار ساکن گوش بگ پٹن کی گردن میں گیندلگی جس کے نتیجے میں وہ زمین پربے ہوش ہو کر گر پڑا ۔اس موقعہ پر جہانگیر وار کو فوری طور پر ہسپتال پہنایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ نوجوان کھلاڑی کی موت کے سبب میدان میں صف ماتم بچھ گئی اور کرکٹ مقابلہ منسوخ کیاگیا ۔کھلاڑیوں نے کہا کہ جہانگیر وار نے ہلمٹ لگائی تھی تاہم تیز گیند اس کی گردن میں لگی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوئی ۔جہانگیر وار گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول گوشہ بگ پٹن میں گیارویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ ادھر محکمہ کھیل کھود کے ڈائر ایکٹر جنرل سلیم الرحمان نے کھلاڑی کی موت پر

گورنر نے 5لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا

سرینگر//گورنر ستیہ پال ملک نے اننت ناگ میں ایک کرکٹ میچ کے دوران بال لگنے سے ایک نوجوان کرکٹر کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ کنبے سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کیلئے دعا کی ہے ۔ گورنر نے مرحوم کھلاڑی کے لواحقین کے حق میں پانچ لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے ۔      وجے کمار کا اظہار تعزیت  سرینگر //گورنر کے صلاحکار کے وجے کمار نے اننت ناگ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمے کی طرف سے منعقدہ ایک کرکٹ میچ کے دوران بال لگنے سے ایک 19 سالہ کرکٹر کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ صلاحکار جن کے پاس محکمہ کھیل کا چارج بھی ہے نے اپنے تعزیتی پیغام میں اسے ایک بدقسمت واقعہ قرار دیا ۔ انہوں نے غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کیلئے دعا کی ہے ۔ ص