تازہ ترین

سالانہ فٹبال لیگ ٹورنامنٹ:جہانگیرفٹبال کلب اور جموں کشمیربنک فاتح

سرینگر////ٹی آر سی فٹبال گراونڈ میں کھیلے جارہے سالانہ فٹبال لیگ ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے گئے ۔پہلامیچ جہانگیر فٹبال کلب اور صیفلو فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ میں جہانگیرفٹبال کلب نے صیفلوفٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں جموں کشمیر بنک الیون نے ناولٹی فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست سے دوچار کردیا۔دوسرا میچ جموں کشمیر بنک الیون اور ناولٹی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں جموں کشمیر بنک نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت درج کرلی۔جموں کشمیر بنک کی طرف سے فرقان،وارث اور عاقب نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔   

اسلامک یونیورسٹی کے اہتمام سے طالبات کیلئے ٹریکنگ پروگرام کاانعقاد

سرینگر//اسلامک یونیورسٹی کے اہتمام سے بدھوار کو طالبات اور خواتین اسٹاف ممبران کیلئے ایک روزہ ٹریکنگ پروگرام کااہتمام کیاگیا۔ڈین آف استوڈنٹس اسلامک یونیورسٹی نے اس پروگرام کاانعقادکیاتھا جس میں 70طالبات اور خواتین ملازمین نے شرکت کی ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمشتاق احمد صدیقی نے وستورون پہاڑیوں کی طرف روانہ کرنے کیلئے ٹیم کو ہری جھنڈی دکھائی ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بھی نصابی سرگرمیوں کی ہی طرح لازمی ہیں اور ایسے پروگراموں کا اہتمام مستقبل میں بھی کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ڈین اسٹوڈنٹس ڈاکٹر انیسہ جان نے شرکاء کا شکریہ اداکیا۔   

سیوسوپورفٹبال ٹورنامنٹ:موسی بلیوزنے ینگ بائز کو3گول سے ہرایا

سوپور//سیوسوپورفٹبال ٹورنامنٹ میں منگلوارکوموسی بلیوزاورینگ بائزسوپور کے درمیان مقابلہ ہواجوموسی بلیوزنے ایک کے مقابلے تین گولوں سے جیت لیا۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیالیکن موسی بلیوزکے فرحان احمدنے دوگول اسکور کئے جبکہ محمدسلیم نے ایک گول کیا۔مخالف ٹیم صرف ایک گول کرسکی اور اس طرح یہ میچ موسی بلیوزنے 1کے مقابلے3گول سے جیت لیا۔ٹورنامنٹ کااہتمام بی اے بشارت،شبیراحمدحلوائی اورحاجی امتیازاحمدبٹ نے کیا ہے۔  

بڈگام میں صوبائی سطح کا بین ضلعی کھوکھو ٹورنامنٹ شروع

بڈگام//ڈویژنل کمشنرکشمیر بصیر احمد خان نے بائز ہائر سیکنڈری سکول بڈگام میں صوبائی سطح کے بین ضلعی کھوکھوٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر اورجوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔جب کہ تقریب میں اے ڈی سی بڈگام،ایس پی بڈگام ،تحصیلدار ،ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹرس اوریوتھ سروسز اینڈ سپورٹس بڈگام سے وابستہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔کھوکھو مقابلہ جاتی پروگرام کااہتمام یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر نے ضلع انتظامیہ بڈگام کے اشتراک سے کیا ۔ان کھیلوںمیں 14،17اور19سال سے کم عمر کی 327طالبات جن کا تعلق ریاست کے مختلف حصوں سے ہے حصہ لے رہی ہیں ۔تین یوم تک جاری رہنے والے اس کھیل مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات قومی سطح کی کھیلوںمیںحصہ لے سکیں گے۔  

اننت ناگ میں بین ضلعی کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح

سر ی نگر// گورنر کے مشیرکے۔ وجے کمار اور خورشید احمد گنائی نے یہاں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بجبہاڑہ اننت ناگ میں صوبائی سطح کے انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول مہمان ذی وقار تھے۔انڈر14 ، انڈر17 اور انڈر19 طُلباء اس ایک ہفتہ طویل ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ٹورنامنٹ کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ اننت ناگ نے کیا ہے۔ وادی کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی کرکٹ ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔افتتاحی میچ مٹن اور بانڈی پورہ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اسی طرح کے میچ سپورٹس سٹیڈیم اننت ناگ نانل میں بھی کھیلے جارہے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر، ڈائریکٹر جنرل امور نوجوان و کھیل کود ڈاکٹر سلیم الرحمان، ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک، جوائنٹ ڈائریکٹر سکولی تعلیم ساؤتھ، ایس ایس پی اننت ناگ، ایس ڈی ایم بجب

سرینگر میں چار روزہ سٹیٹ جیت کانڈو چمپئن شپ شروع

سرینگر//جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم کمپلیکس میں منگل کے روز چار روزہ جموں کشمیر سٹیٹ جیت کانڈو چمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوا جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے زائد از 8 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اس چمپئن شپ کا اہتمام جموں کشمیر سٹیٹ جیت کانڈو ایسوسی ایشن اور جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ ریاستی سطح کی اس چمپئن شپ میں منتخب ہونے والے کھلاڑی قومی سطح کی مارشل آرٹس چمپئن شپوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب پر کئی نامور کھلاڑیوں، جنہوں نے ریاست اور ملک کی قومی و بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی ہے، نے اپنے ہنر کے مظاہرے سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر بلال احمد نے سیلف ڈیفنس کے ہنر دکھائے جبکہ ثریا خلیل اور رفعت نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں شعبہ تعلیم نے شعبہ معاشیات کو 4وکٹوں سے ہرایا۔ پہلا سیمی فائنل شعبہ تعلیم اور شعبہ معاشیات(اکنامکس)کے درمیان کھیلا گیا۔ٹاس جیت کر شعبہ معاشیات نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو کہ ان پر بھاری پڑا اور پوری ٹیم 75 رن پر ہی ڈھیر ہوگئی۔شعبہ تعلیم کے غلام جیلانی بٹ نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 14 رن دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں شعبہ تعلیم نے مقررہ حدف 14 اوور میں 6 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر حاصل کیا۔غلام جیلانی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔