تازہ ترین

دوردپورہ میں فوج کے اہتمام سے والی بال کا دوستانہ میچ

  سرینگر//نوجوانوں کواپنے اندرچھپے صلاحیتوں کواُجاگر کرنے کاموقعہ فراہم کرنے کیلئے فوج نے بانڈی پورہ میں دردپورہ میں لڑکوں کیلئے ایک دوستانہ والی بال میچ کااہتمام کیا۔مقامی لڑکوں نے اس میچ کے دوران اپنی بھرپور صلاحیتوں کاپرجوش مظاہرہ کیا۔20 لڑکوں نے اس میچ میں حصہ لیا۔میچ دیکھنے کے لئے ،مقامی لوگو ں اور نوجوانوں کی خاصی تعداد میدان میں موجودتھی ۔تمام مقامی لوگ فوج کی اس کاوش سے خوش نظر آرہے تھے اور انہوں نے فوج سے درخواست کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کااہتمام جاری رکھا جائے ۔اس سے فوج اور مقامی لوگوں کے درمیان روابط میں استحکام پیدا ہوگا۔   

کروڑوں توقعات کے ساتھ آج اترے گی وراٹ اینڈ کمپنی

مانچسٹر/ کروڑوں ہندوستانیوں کی توقعات پر کھرا اترنے کی ذمہ دارای کے ساتھ وراٹ اینڈ کمپنی منگل کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف خطابی مقابلے کا ٹکٹ حاصل کرنے اترے گی۔دو بار کی چمپئن ہندستانی ٹیم عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گي جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کرکٹ تاریخ کے دو روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ہندستان وراٹ کی کپتانی میں پہلی بار آئي سي سي عالمی کپ میں اتر رہا ہے اور اس کی کارکردگی لاجواب رہی ہے ۔ گروپ مرحلے میں ٹیم نے صرف ایک میچ ہارا تھا اور وہ آخری گروپ میچ میں سری لنکا پر سات وکٹ کی جیت اور جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا پر 10 رنز کی دلچسپ فتح کے سبب ٹیبل میں سب سے اوپر رہا ہے ۔وہیں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی ہندستانی ٹیم ٹاپ پر ہے اور اس موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ وراٹ