تازہ ترین

کشمیری یونیورسٹی کے اہتمام سے لڑکیوں کی انٹر کالج روڈ ریس

سرینگر//سالانہ کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے کشمیریونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن وسپورٹس نے لڑکیوں کی انٹر کالج روڈ ریس کااہتمام کیاجس میں وادی کی کالجوں کی طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔شالیمار گھاٹ سے شروع یہ دوڑ کشمیریونیورسٹی کے رومی دروازے پر اختتام کوپہنچی۔اس دوڑ کو مہمان خصوصی پروفیسررئیس احمد قادری ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر نے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ریس میں ڈگری کالج لہہ کی طالبات نے بھی شرکت کی اورپہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔ اختتامی تقریب پر پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کی عزت افزائی کی گئیں۔اس موقعہ پر ڈاکٹر رئیس احمد قادری نے ڈگری کالج لہہ کی طالبات کی کارکردگی کی ستائش کی۔  

ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہند پاک مقابلہ

نئی دہلی// روایتی حریف ہندستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں مانچسٹر میں کھیلے گئے مقابلے کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے جبکہ ٹویٹر پر 29 لاکھ ٹویٹس کے ساتھ یہ سب سے زیادہ ٹویٹ کرنے والا ون ڈے بن گیا ہے ۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لئے کل 7 لاکھ 50 ہزار افراد کی درخواست آئی تھیں ۔ اگرچہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کل 23000 لوگوں کے ہی بیٹھنے کی صلاحیت ہے ۔ ہندستان نے یہ مقابلہ ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت 89 رنز سے جیتا تھا۔کرکٹ کے ان دو روایتی حریف ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی سالوں سے منقطع ہیں اور ان کے درمیان آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہی مقابلہ ہو پاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کا جنون حدیں پار کرجاتا ہے ۔ہندستان اور پاکستان کے درمیان 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مقاب