کشمیر یونیورسٹی میں انٹر کالج کھیل سرگرمیاں شروع

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے کھیل کود وجسمانی تعلیم کے شعبے کی سالانہ بین الاکالج کھیل سرگرمیوں کا آغازمردوں کی انٹر کالج روڈریس سے ہوا۔اس ریس میںمختلف کالجوں کے130طلباء نے شرکت کی ۔دوڑ کوکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کھیل کودوجسمانی تعلیم کے کارڈنیٹر ڈاکٹر نثاراحمدخان نے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔دوڑمیں ڈگری کالج گاندربل کے گلبدین نے پہلی پوزیشن،ڈگری کالج ڈی ایچ پورہ کلگام کے مدثر اھمد نے دوسری اورڈگری کالج ماگام کے مذمل حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔انعامی تقریب کشمیر یونیورسٹی کے میدان میں منعقد ہوئی اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ کھیل کودوجسمانی تعلیم کے کارڈنیٹر ڈاکٹر نثاراحمدخان نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔    

ریاست کے نوجوان کھیل کود کی بدولت اپنا مقدر سنوار سکتے ہیں: وجے کمار

سرینگر//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے ریاست کے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنا مقدر سنواریں۔ مشیر موصوف سرینگر میں منعقدہ’’ لٹ اَس پلے میگا فٹبال‘‘ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ٹورنامنٹ کا فائنل ٹی آر سی سنتھیٹک فٹبال گراؤنڈ میں بڈگام اور بارہ مولہ کی 19 سال سے کم عمر کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔بڈگام نے ایک کے مقابلہ میں تین گولوں سے میچ جیت لیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جارہی کھیل کود کی سہولیات سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہئے۔    

کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل دوڑ،ایس ایس پی نے جھنڈی دکھائی

سرینگر//ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک سائیکل دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوڑ کا انعقاد شاردا یونیورسٹی اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دوڑ کا مقصد فطری حسن کی حفاظت اور قومی یکجہتی کے پیغام کو مزید فروغ دینا ہے تاکہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکے۔  

تازہ ترین