جے کے بینک فٹبال ٹیم میں بھرتی کیلئے ٹی آر سی گراؤنڈ میں ٹرائلز شروع

سرینگر// ریاست میں کھیلوں میں فروغ دینے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اور اپنی ادارتی فٹبال ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی بھرتی کیلئے  جموں و کشمیر بینک نے آج نئے کھلاڑیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جس کیلئے14 جون تک سرینگر کے ٹی آر سی گراؤنڈمیں ٹرائلز کا  انعقاد ہورہا ہے۔  ریاست کے طول و عرض سے آئے 77 تجربہ یافتہ ہنر مند کھلاڑیوں نے پہلے روز اِن ٹرائلز میں شرکت کی جن کی نگرانی ملک کے سر کردہ  فٹ بال ماہرین کر رہے تھے جن میں بھارتی قومی ٹیم کے گول کیپر اور ویسٹرن انڈین فٹبال ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہینری مینز ، سابق انٹر نیشنل کھلاڑی  خالد جمیل اور یوسف انصاری قابل ذکر ہیں۔ ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کوپرکھنے کیلئے جے کے بینک فٹبال ٹیم سے وابستہ کئی سینئر کھلاڑی بھی میدان میں موجود تھے۔ تین دنوں تک جاری ر ہنے والی ان ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی صلا

ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں اپنی شمولیت کو درست ثابت کیا

لندن/پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ عامر نے آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن بولنگ کر کے ورلڈ کپ میں اگلے میچ کے لیے بھارت کو خبردار کر دیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کے کسی بھی خطے میں ہونے والا میچ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور شائقین کی بڑی تعداد میدان کے علاوہ ٹی وی اسکرینوں پر بھی دونوں ٹیموں کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے بیتاب رہتی ہے۔اور اگر پھر وہ ورلڈکپ کا میچ ہو تو اس کی چکا چوند ہی کچھ اور ہوتی ہے اور دونوں ٹیموں پر اس میچ کا دباؤ بھی زیادہ ہوتا ہے۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں 16 جون کو ہو گا۔اگر ہم پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی بات کریں تو انہوں نے 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت

تازہ ترین