تازہ ترین

غفران میموریل کرکٹ چمپئن شپ کاآغاز آج سے

نیپال اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کی شرکت متوقع  ڈوڈہ//ریاست جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں گزشتہ 15برسوں سے آئی پی ایل کی طرز پرغفران میموریل کرکٹ چیمپئن شپ کاانعقادکیاجارہاہے اورامسال چیمپئن شپ کاآغاز آج ہوگاجس کیلئے انتظامیہ اورینگ سٹارکرکٹ کلب کے اراکین وعہدیداران ودیگرذمہ داران ومنتظمین نے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے ہیں اورڈوڈہ کے وسط میں واقع سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ کوخوبصورتی کے ساتھ سجایاگیاہے۔اس چیمپئن شپ ملک کی دیگرریاستوں اورریاستی ٹیموں کے علاوہ  بنگلہ دیش اورنیپال کی غیرملکی ٹیموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق کھیل کے میدان کوجھنڈیوں ، اشتہاروں اوربینرزکے ساتھ سجایاگیا۔ریاست سے باہرسے آنے والی ٹیموں کیلئے الگ سے خیمے نصب کئے گئے ہیں۔کمینٹری بکس، لائیوسکور،ویڈیوانسٹالس وغیرہ کی سہولیات میچوں کے دوران دستیاب رکھی گئی ہیں ۔وی آئی پی مہمانوں کیلئے الگ سے بیٹھنے کاانت