تازہ ترین

آئی سی سی کا کمینٹیٹرز کو ایمپائرز کے غلط فیصلوں پر تبصرے سے گریز کرنے کا مشورہ

لندن؍ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ میں کمینٹیٹرز کو امپائرز کے غلط فیصلوں کے حوالے سے محتاط رویہ اپنانے کو کہا ہے۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران امپائرز کی متعدد غلطیاں سامنے آئیں جس پر کمینٹیٹرز نے شدید تنقید کی تھی۔آئی سی سی کی جانب سے کمینٹری پینل میں شامل افراد کو ایک ای میل بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ امپائرز کے فیصلوں پر جائز تنقید ضرور کریں لیکن اس پر بات چیت کو زیادہ طول نہ دیں، جس پر بعض کمینٹیٹرز  نے آئی سی سی کے اس اقدام پر بھی اعتراض کیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے متعدد غلطیاں دیکھنے میں آئی تھیں جس پر کمینٹری پینل کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور کمینٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے بھی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران ناقص امپائرنگ پر شدید تنقید کی تھی۔آس

وراٹ پر پانی کی بربادی کے لئے 500 روپے کا جرمانہ

نئی دہلی؍ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی پر ان کے گروگرام میں واقع رہائش گاہ پر پینے کے پانی کی بربادی کے الزام میں گروگرام نگر نگم نے 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔انگلینڈ میں چل رہے آئی سی سی عالمی کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کررہے وراٹ کی رہائش گاہ گروگرام میں ہے ۔گروگرام نگر نگم کے افسر نے بتایا کہ ڈی ایل ایف فیز۔1 میں وراٹ کی رہائش گاہ پر ان کے ایک ملازم کو پینے کے پانی سے گاڑی دھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ وراٹ کے پڑوسیوں نے ہی کرکٹر کے گھریلو نوکروں کے ذریعہ پینے کے پانی کی بڑی مقدار میں بربادی کی شکایت کی تھی جسکے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ وراٹ کی گاڑیوں کی صفائی کے لئے پانی کا استعمال کیاجاتا تھاواضح رہے کہ پورے ملک میں زبردست گرمی کی وجہ سے تقریبا ہر ریاست خاص طور سے شمالی ہندوستان میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے ۔ اس درمیان خبر ہے کہ ایم سی جی ن